مجھے یقین ہے ۔۔۔۔

حجاب

محفلین

ہاں مجھے یقین ہے
اپنے دل کی گواہی پر اعتبار ہے
اب کے برس بھی تم نے
مجھے یاد کیا ہوگا
اب کے برس بھی تم
مجھے نہ بھول پائے ہوگے
میں خوب جانتی ہوں
کتنے جتن کر ڈالے ہونگے
دل دیوانہ پھر بھی نہ بہلا ہوگا
تب تم ہنس دیئے ہوگے
یونہی چلتے چلتے
کبھی ہنستے کبھی روتے
اب کے بار بھی تم نے
یہ برس گزار دیا ہوگا۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 
Top