1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

انشا اللہ خان انشا مجھے کیوں نہ آوے ساقی نظر آفتاب الٹا ۔ انشا اللہ خان انشا

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 9, 2010

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,633
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    غزل

    مجھے کیوں نہ آوے ساقی نظر آفتاب الٹا
    کہ پڑا ہے آج خُم میں قدحِ شراب الٹا

    عجب الٹے ملک کے ہیں اجی آپ بھی کہ تُم سے
    کبھی بات کی جو سیدھی تو ملا جواب الٹا

    چلے تھے حرم کو رہ میں، ہوئے اک صنم کے عاشق
    نہ ہوا ثواب حاصل، یہ ملا عذاب الٹا

    یہ شب گذشتہ دیکھا کہ وہ خفا سے کچھ ہیں گویا
    کہیں حق کرے کہ ہووے یہ ہمارا خواب الٹا

    یہ عجیب ماجرا ہے کہ بروزِ عیدِ قرباں
    وہی ذبح بھی کرے ہے، وہی لے ثواب الٹا

    کھڑے چُپ ہو دیکھتے کیا، مرے دل اجڑ گئے کو
    وہ گنہہ تو کہہ دو جس سے یہ وہ خراب الٹا

    غزل اور قافیوں میں نہ کہے سو کیونکے انشا
    کہ ہوا نے خود بخود آ، ورقِ کتاب الٹا

    (انشا اللہ خان انشا)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. خواجہ طلحہ

    خواجہ طلحہ محفلین

    مراسلے:
    1,691
    فضول اور بے تکی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,169
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ فرخ صاحب خوبصورت کلاسیکی غزل شیئر کرنے کیلیے۔


    یہ عجیب ماجرا ہے کہ بروزِ عیدِ قرباں
    وہی ذبح بھی کرے ہے، وہی لے ثواب الٹا

    اس شعر کا مصرعِ ثانی تو ضرب المثل بن چکا ہے، واہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,633
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ حضرت! آپ کی نذر اسی غزل کا ایک شعر
    عجب الٹے ملک کے ہیں اجی آپ بھی کہ تُم سے
    کبھی بات کی جو سیدھی تو ملا جواب الٹا
    ;)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,633
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ وارث صاحب! یہی شعر پوری غزل پوسٹ کرنے کا موجب بنا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,028
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    بہت خوب

    مجھے تو یہ شعر سب سے زیادہ پسند آیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,028
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    یعنی کہ یہ

    عجب الٹے ملک کے ہیں اجی آپ بھی کہ تُم سے
    کبھی بات کی جو سیدھی تو ملا جواب الٹا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. خواجہ طلحہ

    خواجہ طلحہ محفلین

    مراسلے:
    1,691
    ہا ہا ہا۔اجی آپ نے شعر نظر کرکے جواب کے قابل ہی نہیں چھوڑا۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,633
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ جویریہ اور شکریہ خواجہ صاحب! :)
     
  10. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,523
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    فرخ کبھی وہ غزل بھی شئر کرو
    فقط اس لفافے پر ہے کہ خط آشنا کو پہنچے
    تو لکھا ہے اس نے انشاء یہ ترا ہی نام الٹا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,633
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    جی ضرور اعجاز صاحب۔ کل یہ غزل پوسٹ کر دوں گا۔
     

اس صفحے کی تشہیر