مجلہ روایت ، میر پور خاص-رفیق احمد نقش نمبر

راشد اشرف

محفلین
مجلہ روایت ، میر پور خاص
رفیق احمد نقش نمبر۔اگست2014


رفیق احمد نقش کون تھے، کیا تھے، ہم میں سے بہتیرے نہیں جانتے۔ جو شخص نام و نمود سے کوسوں دور رہا
ہوں، بھلا اس معاشرے میں اس کو کون جانے گا۔ میر پور خاص سندھ کے ادبی مجلے روایت کے مدیر نے اس مرتبہ رفیق احمد نقش نمبر شائع کیا ہے اور ایک ایسے شخص کو خراج تحسین پیش کیا ہے جس نے اردو کی
محبت میں اپنی زندگی تج دی۔
روایت کے اس پرچے کے چیدہ چیدہ دلچسپ مضامین کو کشید کرکے پی ڈی ایف کی شکل میں پیش کیا جارہا ہے۔ امید ہے کہ اس کے مطالعے کے بعد رفیق نقش مرحوم متذکرہ پی ڈی ایف کے ان پڑھنے والوں کے لیے اجنبی نہیں رہیں گے جو آج سے قبل نقش صاحب سے سرسری واقفیت رکھتے تھے۔
پیش کردہ انتخاب میں ڈاکٹر روف پاریکھ اور مصطفی ارباب کے مضامین خاصے کی چیز ہیں۔
راقم اس جریدے کی فراہمی کے سلسلے میں محترمہ ذکیہ رفیق نقش اور محترم عادل حسن کا شکرگزار ہے۔

پی ڈی ایف فائل کا لنک:


 
Top