متن رینڈر کرنے کا دورانیہ

الف نظامی

لائبریرین
نفیس نستعلیق اور پاک نستعلیق کا موازنہ کریں۔

محفل پر ایک دھاگہ پر نفیس نستعلیق کے سست رینڈرنگ دورانیے پر گفتگو کے دوران یہ خیال آیا کہ کوئی ایسا اطلاقیہ ہو جو متن کو کسی فانٹ میں رینڈر کرنے کے دورانیے کو ماپ سکے۔
یہ اطلاقیہ دو خطوط کی رینڈرنگ رفتار کو ماپتا ہے،اس کے لیے یہ ایک متنی مسل سے تمام متن لیکر سکرین پر رینڈر کرتا ہے۔ رینڈرنگ کے آغاز ہونے کے وقت اور اختتام ہونے کے وقت سے معلوم ہونے سے کسی خط کی رینڈرنگ رفتار معلوم ہوجاتی ہے۔ متنی مسل کے طور پر ادارہ تحقیقات اردو کے مہیا کردہ تمام جائز اردو ترسیمہ جات کی فہرست کا استعمال کرنا دلچسپ ہوگا۔

یہ رینڈرنگ رفتار ہر کمپیوٹر پر مختلف ہوگی۔ تیز رفتار کمپیوٹر پر متن جلدی رینڈر ہوجائے گا اور سست رفتار کمپیوٹر پر رینڈرنگ بھی دیر سے ہوگی۔
متن رینڈر کرنے کا دورانیہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا بات ہے نظامی، چھا گئے ہو۔ :)
میں ذرا فرصت میں اس پروگرام کو چیک کرتا ہوں۔ تم نے اگر کوئی measurements اکٹھی کی ہیں تو انہیں بھی شیئر کرو۔
 
الف نظامی

لائبریرین
فی الحال ابھی اطلاقیہ بنا کر فراغت ملی تو یہاں پوسٹ کردیا۔ میرے پاس پاک نستعلیق نہیں ، ورنہ نفیس نستعلیق اور پاک نستعلیق کا موازنہ ضرور لکھتا۔
 
arifkarim

معطل
فی الحال ابھی اطلاقیہ بنا کر فراغت ملی تو یہاں پوسٹ کردیا۔ میرے پاس پاک نستعلیق نہیں ، ورنہ نفیس نستعلیق اور پاک نستعلیق کا موازنہ ضرور لکھتا۔

کمال ہے، موڈیریٹر ہیں اور پاک نستعلیق نہیں۔ آپ ڈاؤن لوڈ مینیجر سے بھی یہ فانٹ ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
میرے لیپ‌ٹاپ پر:

ایشیاٹائپ: 0.421875
نفیس نستعلیق: 1.359375

ایشیاٹائپ: 0.109375
نفیس ویب نسخ: 0.1875
 
زیک

مسافر
پاک نستعلیق سیلکٹ کروں تو Unhandled exception ایرر آ جاتا ہے اور ایپلیکیشن بند ہو جاتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
پاک نستعلیق سیلکٹ کروں تو Unhandled exception ایرر آ جاتا ہے اور ایپلیکیشن بند ہو جاتی ہے۔

پاک نستعلیق اپنی نوعیت کا ایک عجیب فانٹ ہے، کسی بھی اپلیکیشن میں فٹ ہی نہیں ہوتا۔ جواد بھائی بھی اس فانٹ پر اپنا نوری نستعلیق نہ بنا سکے۔ آخر مجبوراً انکو گوہر نستعلیق پر جانا پڑا!
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ زیک۔ ایک بات تو کم از کم ثابت ہو گئی ہے کہ ایشیا ٹائپ فونٹ نفیس فونٹس کی نسبت جلد رینڈر ہوتا ہے۔ یہ شاید اس وجہ سے ہے کہ ایشیا ٹائپ فونٹ میں کئی یونیکوڈ کیریکٹرز اور پریزنٹیشن فارمز کی سپورٹ شامل نہیں ہے۔

پاک نستعلیق کے متعلق میں نے پہلے بھی محسن سے کہا تھا کہ اسے عام اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ میں استعمال کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اس وجہ سے ہے کہ پاک نستعلیق کو آپٹمائز کرنے کی خاطر اس میں سے بولڈ اور اٹالک کی فیچر نکال دی گئی ہے۔ اب وہ تو مرکز فضیلت چھوڑ گئے ہیں، اب پتا نہیں پاک نستعلیق کا مستقبل کیا ہے۔
 
jawad101

محفلین
بہت اچھا پروگرام بنایا آپ نے۔ میرے P4 3.0ghzپر یہ ٹائم ہیں۔

نفیس ویب نسخ 0.0625000
نفیس ویب نسخ (لگچرکےساتھ) 0.0781250
جوہر نستعلیق (کسی بھی لگچر کے بغیر) 0.1562500
امبر نستعلیق 0.1875000
فجرنوری نستعلیق 0.1875000
جوہر نستعلیق 0.2343750
نبیل 0.3125000
نفیس نستعلیق 0.8593750

کچھ عرصے پہلے میں نے فائر فاکس میں ایک بڑی فائل بنا کر یہ ٹایم حاصل کیےتھے۔

نفیس ویب نسخ 2 سکنڈ
نفیس ویب نسخ (لگچرکےساتھ) 4 سکنڈ
پاک نستعلیق 4 سکنڈ
جوہر نستعلیق (کسی بھی لگچر کے بغیر) 5 سکنڈ
جوہر نستعلیق 7سکنڈ
امبر نستعلیق 8 سکنڈ
نفیس نستعلیق 55 سکنڈ
 
الف عین

لائبریرین
جواد۔ تم نے اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو ٹیسٹ نہیں کیا کیا۔ میرے خیال میں تو نفیس ویب نسخ اس سے زیادہ تیز رفتار ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں نے بھی کئی فانٹس ٹیسٹ کر ڈالے۔ اور میرے نتائج کے مطابق اردو نسخ ایشیا ٹائپ اور اردو نقش۔ مابدولت کا، دونوں نے بالکل برابر قدر دی ہے۔
0.0469
ان دونوں کے بعد چار فانٹس نے برابر نتیجہ دیا ہے۔ قدر ہے
0.0625
اور یہ فانٹس ہیں: نفیس ویب نسخ، میرا والا ار دو نسق ، نستعلیق نما اور شاکر القادری کا القلم 1
نستعلیق فانٹس میں:
پاک نستعلیق۔۔ ناکام
فجر: 0.2500
نبیل: 0.3593
نفیس نستعلیق: 1.0125
سلیم کا نمبر سست رفتاری میں محض نفیس نستعلیق سے بڑھ کر ہے، یعنی تیز ہے، اس کی قدر ہے
0.7813
یہ میں نے چار پلیسیز تک قدر دی۔ o.xxxx
 
محسن حجازی

محفلین
بہت اعلی۔۔۔ پاک نستعلیق کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔ میرا بی سی ایس نکل جائے جو کہ جنوری تک نکل جائے گا تو میں اسے از سر نو بناؤں گا۔ مزید برآں فرصت میں کچھ اسباق بھی محفل پر پوسٹ کروں کا۔ آپ کہیں گے کہ کب سے سن رہے ہیں۔۔۔ بات ٹھیک ہے لیکن میں کافی مسائل کا شکار رہا ہوں جن کا ذکر کچھ مناسب نہیں اور کچھ عرصے سے طبیعت بھی ناساز رہتی ہے دل پریشان کرتا ہے اور اسی سلسلے میں دفتر سے بھی اکثر رخصت لے کرہسپتال جانا پرتا ہے سو اس طرف بھی دھیان لگا رہتا ہے۔ اب لینکس پر ہوں اور اسی جہت میں کام کا ارادہ ہے۔ لینکس پر بنا ہوا فونٹ تقریبا ہر پلیٹ فارم پر چل جائے گا۔ اب چونکہ تجربہ کار بھی ہوں سو اس دفعہ نستعلیق ایسا کھڑا کرنا ہے کہ سب کی چھٹی! انشااللہ! ویسے ابھی بھی الحمد اللہ پاک نستعلیق رفتار کے معاملے میں سب کو پچھاڑتا ہے اور یہ فقط اللہ پاک کی مہربانی ہے کہ اسے اس قدر سریع بنایا میرا تو بس نام ہی بدنام ہے سب رب العزت کی مہربانی ہے۔۔۔۔ اب اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں پاک نستعلیق کے جمالیاتی تقاضوں کی طرف سے بھی نواز دے۔۔۔ ہم جیسی پس ماندہ قوموں کا اے مالک تو ہی سہارا ہے۔۔۔
 
مگر ایک بات سمجھ نہیں آئی کہ آخر یہ پاک نستعلیق بار بار ٹیسٹ میں‌ ناکام کیوں ہو جاتا ہے؟ اور کیا پاک نوری نستعلیق کے بعد پاک نستعلیق کی ضرورت رہے گی؟
 
arifkarim

معطل
بہت اچھا پروگرام بنایا آپ نے۔ میرے P4 3.0ghzپر یہ ٹائم ہیں۔

نفیس ویب نسخ 0.0625000
نفیس ویب نسخ (لگچرکےساتھ) 0.0781250
جوہر نستعلیق (کسی بھی لگچر کے بغیر) 0.1562500
امبر نستعلیق 0.1875000
فجرنوری نستعلیق 0.1875000
جوہر نستعلیق 0.2343750
نبیل 0.3125000
نفیس نستعلیق 0.8593750

کچھ عرصے پہلے میں نے فائر فاکس میں ایک بڑی فائل بنا کر یہ ٹایم حاصل کیےتھے۔

نفیس ویب نسخ 2 سکنڈ
نفیس ویب نسخ (لگچرکےساتھ) 4 سکنڈ
پاک نستعلیق 4 سکنڈ
جوہر نستعلیق (کسی بھی لگچر کے بغیر) 5 سکنڈ
جوہر نستعلیق 7سکنڈ
امبر نستعلیق 8 سکنڈ
نفیس نستعلیق 55 سکنڈ

امبر نستعلیق کا رینڈرنگ ٹائم جوہر نستعلیق اور پاک نستعلیق سے بہر حال زیادہ ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاک نوری نستعلیق کیا گُل کھلاتا ہے :)
 
محسن حجازی

محفلین
ٹیسٹ میں ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ فونٹ میں بولڈ اور اٹالک سٹائلز ڈس ایبل کیے ہوئے ہیں جس کے سبب ڈاٹ نیٹ کی ڈرائنگ کلاسز اسے لوڈ نہیں کرتیں۔ میں بہتر ورژن کا انتظام کرواتا ہوں۔
پاک نوری نستعلیق کے بعد بھی پاک نستعلیق کی ضرورت رہے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاک نوری نستعلیق کا اول تو سائز بہت زیادہ ہے کوئی دس ایم بی سے اوپر۔ دیگر اس میں اکثر الفاظ ٹھیک رینڈر ہونے سے انکاری ہو جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں کہیں فورم پر تفصیلی وضاحت دے چکا ہوں۔ رفتار کے حوالے سے پاک نوری نستعلیق پاک نستعلیق کے برابر ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کسی نے نفیس نستعلیق کے نئے اور پرانے ورژن کا تقابل کیا؟
results.JPG
 
یہ کوئی بتا سکتا ہے جو پاک نستعلیق کا فانٹ اردو ویب اس میں بولڈ اور اٹیلک کی سپورٹ ہے یا نہیں۔ اگر نہیں ہے تو بتادیں تاکہ فورا دستیاب کروایا جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ظہور سولنگی، یہاں پر پاک نستعلیق کا جو ورژن موجود ہے، اس میں بولڈ‌ اور اٹالک کی سپورٹ نہیں ہے۔
 
Top