مترجم تقریر ۔۔ کرلپ

جیسبادی

محفلین
کرلپ (ووو۔چرءلپ۔ہرگ) کی سائٹ پر "مترجم تقریر" speech-to-text converter دیکھا ہے جو صرف xp پر کام کرتا ہے، اس لیے نصب کر کے آزما نہیں سکا۔ آپ میں سے کوئی کر کے بتائے کہ کیسا ہے۔ اس کے علاوہ اردو کا انگریزی میں ترجمہ بھی کرتا ہے۔ اگر صحیح کام کرتا ہے تو بڑی زبردست چیز ہو گی۔

www.crulp.org
 

جیسبادی

محفلین
عجب ہے کہ اس زبردست کاوش پر کسی نے توجہ نہیں دی۔ کیا کسی کو یہ استعمال کرنے کا اتفاق ہؤا؟ چونکہ یہ صرف xp پر چلتا ہے، اس لیے میں خود تو نصب نہیں کر سکتا۔
  • ا
ب
  • پ
    [hr:63181ba2d4][hr:63181ba2d4]
 

زیک

مسافر
جیسبادی آپ کے لکھنے پر میں نے اسے دیکھا تھا۔ لگتا تو بہت زبردست ہے۔ ابھی نصب کرنے کا وقت نہیں ملا۔ جلد کوشش کروں گا۔ پھر اس کے بارے میں بہتر تبصرہ کر سکتا ہوں۔

اس پروگرام کو نظر میں لانے کا شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، سرسری نظر میں تو یہ اچھی خبر لگتی ہے۔ لیکن لگتا ہے کہ دوسروں نے بھی میری طرح speech recognition کے ہاتھوں ہزیمت اٹھائی ہوئی ہے۔ کبھی وقت ملے گا تو استعمال کرنے کی کوشش کروں گا اسے۔ سچ پوچھیں تو ابھی مجھے اپنے کمپیوٹر سے اردو بولنے کا خاص شوق نہیں ہے۔ ہاں اگر یہ ٹیکنالوجی اتنی میچور ہوجائے کہ میں کمپیوٹر کو باقاعدہ املا کرا سکوں تو کیا ہی بات ہو۔

ابھی میں دوسری ایجادات جیسے کہ اردو کا speech synthesiser یا اردو او سی آر کا شدت سے منتظر ہوں۔ کرلپ والے یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں اپنی تازہ ایجاد پر۔ اللہ کرے باقی ایجادات بھی جلد ہی سامنے آ جائیں۔
 

جیسبادی

محفلین
میرا خیال ہے کہ مائیکروسافٹ کے لیے اردو ونڈوز (ویسٹا) کو شروع کرنے کیلئے اس طرح کے آلات ضروری ہیں کیونکہ یہ accessibility کی ذیل میں آتے ہیں۔ آپ کی بات درست ہے کہ ocr اور عبارت۔سے۔آواز بھی اسی ذیل میں آتے ہیں۔ بہت سے صاحب علم اردو ونڈوز سے پہلے نستعلیق کا مسلئہ بھی حل کرنا چاہتے ہیں اگرچہ ms کے لیے یہ اہم نہیں۔
 

اجنبی

محفلین
یہ تو بہت پرانی خبر ہے ، شاید ایک ماہ پہلے کی ۔ اس وقت میں اسے ڈاؤن لوڈ کرنے لگا تھا مگر فائل کا سائز کافی بڑا تھا اس لیے اسے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا ۔ اب دوبارہ کوشش کرتا ہوں
 
Top