متبادل ادویات سے متعلق ویپ سائٹ؟

طالوت

محفلین
چند سال قبل مجھے ایک ایسی ویب سائٹ دیکھنے کا اتفاق ہوا تھا جس میں پاکستان میں مختلف ادویات کی متبادل ادویات ، ان کو بنانے والی کمپنیوں کے نام اور ان کی قیمتیں درج تھیں ۔ اس ویب سائٹ کا مقصد ایک ہی مرض کے لئے کسی ایک دوا کے مختلف ناموں اور قیمتوں سے متعلق آگاہی تھا تاکہ جو افراد کسی ایک مخصوص فارما سیوٹیکل کمپنی کی بنائی ہوئی دوا مہنگے داموں خریدنے کی سکت نہ رکھتے ہوں تو اس کا متبادل استعمال کر سکیں۔
باوجود کوشش کے یاد نہیں آ رہا ، محفلین میں سے اگر کسی کو یاد ہو یا جانتے ہوں تو ازراہ کرم مطلع فرمائیں۔
 
میرے بھائی اس میں اتنی تلاش اور تردد کی کیا ضرورت ہے ایک عدد میڈیکل ریپ کو دوست بنالیجئے یا پھر جو دوا آپ کو ڈاکٹر لکھ کر دے توآپ اس دوا کو دوکان پر خریدنے جائیں تو جب دوکاندار ڈبیا آپ کے حوالے کرے تو آپ اس کا طبیعاتی نام یا فارمولہ کا نام نوٹ کرلیجئے) جیسے گلہ ،سینہ جب زیادہ خراب ہوجائے تو ڈاکٹر سپرافلاکساسین تجویذ کرتے ہیں) پھر اس دوکاندار کو کہیں جناب یہ تو بہت مہنگی ہے آپ اسی فارمولہ میں دوسری سستی والی دوا دے دیں ۔
 
رانا

محفلین
میں نے کچھ عرصہ کے لئے عالمگیر ویلفئیر ٹرسٹ کے ہیلتھ کئیر سینٹر میں ملازمت کی تھی وہاں میں نے یہ دیکھا تھا کہ وہ مریضوں کو مفت ادویات دیا کرتے تھے۔ ان کی فارمیسی کی خاص بات یہ تھی کہ اکثر مہنگی دواؤں کے کم قیمت متبادل ان کے پاس ہوتے تھے۔ مثلا کان یا دانت درد کے لئے اینسڈ اکثر تجویز کی جاتی ہے۔ وہاں اس کا کم قیمت جو کسی پاکستانی کمپنی کا تیار کردہ تھا اسی فارمولا کے ساتھ وہ دیا کرتے تھے جو تقریبا آدھی قیمت میں پڑتا تھا اور فائدے کے لحاظ سے اینسڈ جیسا ہی تھا۔ اس وقت مجھے پتہ لگا کہ اکثر دواؤں کا کم قیمت متبادل مل جاتا ہے لیکن عوام کو اس سے آگاہی نہیں ہوتی۔ اور دوسرا میرے جیسے عام بندے کو یہ بھی خدشہ رہتا ہے کہ پتہ نہیں قابل اعتماد کمپنی کا ہے بھی یا نہیں۔ کئی دواؤں کے تو نام ہی ان کام بتا رہے ہوتے تھے۔ جیسے وہاں LowPlat کا متبادل NoClot کے نام سے تھا دونوں کے نام سے ہی پتہ لگتا ہے کہ بلڈ میں کلاٹ بننے کو روکنے میں معاون ہیں۔ اس لئے اگر واقعی ایسی کسی سائیٹ کا لنک مل جائے جہاں قابل اعتماد متبادل ہوں تو بہت سوں کے لئے فائدہ مند ہوگا۔
 
یار انسان جہاں اور بہت سارے کاموں میں فضول وقت گزارتا ہے وہاں اگر دو یا تین مہینے اپنے شہر کے کسی ٹاپ کے میڈیکل سٹور میں پارٹ ٹائم رضاکارانہ طور پر نوکری کرلی جائے اور ان چیزوں کے بارے میں معلومات اکھٹی کرلی جائے تو کیا مضائقہ ہے ۔
 
طالوت

محفلین
میرے بھائی اس میں اتنی تلاش اور تردد کی کیا ضرورت ہے ایک عدد میڈیکل ریپ کو دوست بنالیجئے یا پھر جو دوا آپ کو ڈاکٹر لکھ کر دے توآپ اس دوا کو دوکان پر خریدنے جائیں تو جب دوکاندار ڈبیا آپ کے حوالے کرے تو آپ اس کا طبیعاتی نام یا فارمولہ کا نام نوٹ کرلیجئے) جیسے گلہ ،سینہ جب زیادہ خراب ہوجائے تو ڈاکٹر سپرافلاکساسین تجویذ کرتے ہیں) پھر اس دوکاندار کو کہیں جناب یہ تو بہت مہنگی ہے آپ اسی فارمولہ میں دوسری سستی والی دوا دے دیں ۔
روحانی بابا کہتے تو آپ ٹھیک ہیں مگر دوست بنانے کے معاملے میں شیخ چلی کا بھی باپ ثابت ہوا ہوں :biggrin: بہرحال ایسی کوئی سائٹ نظر سے گزرے تو مطلع فرمائیے۔

میں نے کچھ عرصہ کے لئے عالمگیر ویلفئیر ٹرسٹ کے ہیلتھ کئیر سینٹر میں ملازمت کی تھی وہاں میں نے یہ دیکھا تھا کہ وہ مریضوں کو مفت ادویات دیا کرتے تھے۔ ان کی فارمیسی کی خاص بات یہ تھی کہ اکثر مہنگی دواؤں کے کم قیمت متبادل ان کے پاس ہوتے تھے۔ مثلا کان یا دانت درد کے لئے اینسڈ اکثر تجویز کی جاتی ہے۔ وہاں اس کا کم قیمت جو کسی پاکستانی کمپنی کا تیار کردہ تھا اسی فارمولا کے ساتھ وہ دیا کرتے تھے جو تقریبا آدھی قیمت میں پڑتا تھا اور فائدے کے لحاظ سے اینسڈ جیسا ہی تھا۔ اس وقت مجھے پتہ لگا کہ اکثر دواؤں کا کم قیمت متبادل مل جاتا ہے لیکن عوام کو اس سے آگاہی نہیں ہوتی۔ اور دوسرا میرے جیسے عام بندے کو یہ بھی خدشہ رہتا ہے کہ پتہ نہیں قابل اعتماد کمپنی کا ہے بھی یا نہیں۔ کئی دواؤں کے تو نام ہی ان کام بتا رہے ہوتے تھے۔ جیسے وہاں LowPlat کا متبادل NoClot کے نام سے تھا دونوں کے نام سے ہی پتہ لگتا ہے کہ بلڈ میں کلاٹ بننے کو روکنے میں معاون ہیں۔ اس لئے اگر واقعی ایسی کسی سائیٹ کا لنک مل جائے جہاں قابل اعتماد متبادل ہوں تو بہت سوں کے لئے فائدہ مند ہوگا۔
شکریہ رانا ، میرا مقصد بھی کچھ یہی ہے کہ ان متبادل ادویات کی ایک فہرست کی رسائی پڑھے لکھوں تک ہو تاکہ نہ صرف وہ خود اسے فائدہ اٹھائیں بلکہ علم نہ رکھنے والوں کو بھی آگاہ کریں۔
 
روحانی بابا کہتے تو آپ ٹھیک ہیں مگر دوست بنانے کے معاملے میں شیخ چلی کا بھی باپ ثابت ہوا ہوں :biggrin: بہرحال ایسی کوئی سائٹ نظر سے گزرے تو مطلع فرمائیے۔

شکریہ رانا ، میرا مقصد بھی کچھ یہی ہے کہ ان متبادل ادویات کی ایک فہرست کی رسائی پڑھے لکھوں تک ہو تاکہ نہ صرف وہ خود اسے فائدہ اٹھائیں بلکہ علم نہ رکھنے والوں کو بھی آگاہ کریں۔
چلیں طالوت جی مجھ ناچیز سے دوستی کرلیں میں آپ سے بھی بڑا شیخ چلی ہوں جس کا اس کی زبان کی وجہ سے کوئی دوست نہیں بنتا یا زیادہ عرصہ دوستی چل نہیں سکتی
 
Top