مبارک باد

ثناءاللہ

محفلین
منتظمین اردو ویب:
مذہب اور نظریات کا اضافہ نہایت خوش آئند ہے اور اس کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیاہے۔ میری طرف سے اس اضافہ پر ڈھیروں مبارک باد قبول فرمائیں اور بندہ نا چیز بھی اس کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ کافی مصنفین کے اردو تراجم میرے پاس موجود ہیں میرا ارداہ ہے کہ انہیں اسی چوپال پر اقساط میں پیش کروں۔
 

منہاجین

محفلین
معیاری اِسلامی تحریروں کے اُردو

یہ تو بڑے ہی لطف کی بات ہو گی جب آپ جیسے متحرک صارفین اِسلام کے ہمہ گیر موضوعات سے اِس محفل کو چار چاند لگائیں۔ ہمیں آپ کی طرف سےمعیاری اِسلامی تحریروں کے اُردو تراجم کا اِنتظار رہے گا۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ بھی اِنٹرنیٹ پر اپنی مثال آپ بن سکتا ہے۔ کم از کم یونیکوڈ اُردو کی حد تک تو کوئی ایسی ویب میری نظر سے نہیں گزری۔ پیشگی مبارکبار قبول فرمائیں۔
 
Top