آٹھویں سالگرہ مبارک باد ۔۔۔ ہماری طرف سے بھی

شاہد شاہنواز

لائبریرین
یہ فورم جسے آپ اور میں محفل کا نام دیتے ہیں، بنیادی طور پر ایک ویب سائٹ ہی نہیں بلکہ خیالات، تاثرات اور معلومات کا ایک ایسا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہے جس کی وسعت کا اندازہ شاید ہی کسی کو ہوسکے۔۔۔ ہم جو کچھ لکھتے ہیں، وہ چاہے ایک لفظ ہو یا محض سوالیہ نشان، یہ اسے ایک پوسٹ کا نام دے کر اسے آپ کے ریکارڈ میں جمع کرتا جاتا ہے اور یوں ہر شخص کا کل حساب اس کے نام کے نیچے درج ہوجاتا ہے جس سے ہم اس کے رتبے کا اندازہ لگائیں تو غلط ، جبکہ محفل میں اشتراک یا Contributionکہیں تو درست ہوگا۔
اس محفل کا رکن ہونے کی حیثیت سے میرا ذاتی کوئی خاص Contribution نہیں ، لیکن بقول ادا جعفری:
یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں
دو چار قدم ہم بھی ترے ساتھ چلے ہیں

آٹھ سال کے اس سفر میں، راقم الحروف کا اتنا حصہ نہیں جتنا اس پوسٹ کی طوالت سے آپ کو محسوس ہورہا ہوگا۔۔۔ بہرحال ۔۔۔ آٹھ سال پورے ہونے پر ہماری مبارکباد اس محفل کے تمام شرکاء اور ’’متعلقین‘‘ کے نام ہے۔۔ امید ہے قبول کریں گے۔۔۔ ہمیں لکھنا تو بہت کچھ ہے، لیکن فی الحال بریک لیتے ہیں اور فی الحال کسی کو ٹیگ نہیں کرتے، لیکن روکیں گے بھی نہیں بقول شخصے
آنا ہے جسے بھی وہ کھلے دل چلا آئے ۔۔۔
آپ پوچھیں گے کہ یہ سب تاخیر سے کیوں تو میرا جواب ہے:
ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا۔۔۔
لیکن کیا باعث تاخیر تھا، فی الحآل نہیں بتاتے، تاہم اس پوسٹ کو لکھنے میں:
گزری جو مرے دل پہ، مرے دل سے پوچھئے ۔۔۔۔
۔۔۔۔
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
چلیے ہماری مبارک باد آپ تک پہنچ گئی ۔۔۔ آپ کی تعریف و توصیف پر شکریہ ۔۔۔
بہت کچھ لکھنا تھا لیکن ابھی کچھ ٹرانسلیشن کے کام میں اٹک گئے ہیں۔۔۔ جیسے ہی ’’واپسی‘‘ ہوتی ہے تو شاید کچھ مزید لکھ سکیں ۔۔۔ ایک بار پھر شکریہ ۔۔
 
Top