مکتوب ماہی بیٹی کے نام

ام اریبہ

محفلین
ماہی احمد
پیاری بیٹی
السلام علیکم ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔

قاصد کو خط دینا تو بہت ھے دور
بس مختصر سا کہنا آنکھیں ترس گئیں ہیں
:kesi:
بہت دن ہو گئے تمھیں خط لکھا تھا اور جب ہی ڈاکیے کے سپرد کیا تو ماں کی آنکھیں انتظا ر میں لگ گئیں تھیں ۔۔جب بھی نیچے سائیکل کی گھنٹی بجتی تو میں سمجھتی ڈاکیا آیا ہو گا مگر:daydreaming: ایک دو دن تو دیر ہوئی سوچا شاید پیپر ہو نگے اس لیے مصروف ہو گی مگر :unsure:اب لگتا ہے کہ تم ماں کو بھول گئی ہو ۔۔اسی لیے تمھیں وقت نہیں ملا۔۔۔ ہممم ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔تمھارا بھی کیا قصور۔۔وقت:clock: چال ہی ایسی چل گیا کہ بہت مصروف:computer: کر گیا ہر کسی کو ۔۔۔ ایسی مصروفیت کہ اپنے بھی یاد نہ رہے ۔۔اللہ پاک سب کو خوش رکھے آمین:praying:۔۔اور ہاں لگتا ہے پاکستان میں صرف میں ہی اتنی ویلی ہوں جو خط:email: لکھتی ہوں ۔باقی سب تو لگتا ہے نائٹ پکیج:mobilephone: کر اکے دکھ سکھ کر لیتے ہیں ۔لو بھلا یہ کیا بات ہوئی رات تو سونے کے لیے ہوتی ہے نا کہ ۔۔آہو ۔سمجھ داروں کو سمجھ آہی جاتی ہے۔۔اور پھر پیسے کی بھی بچت رہتی ہے خط لکھنے سے ۔۔کان ادھر کرو کوئی سن نہ لے ۔۔فون پر تو ڈر بھی رہتا ہے کہ کوئی سن نہ لے خط میں یہ ڈر تھوڑا ہوتا ہے ;)۔چلو ٹھیک ہے اب اجازت دو ۔تم نے اردو محفل پہ بھی جانا ہو گا ۔اگر تھوڑا وقت ملے تو جواب دے دینا ماں کو اتنا انتظار نئی کراتے۔اللہ نگہبان
آپ کی امی جان
 
Top