مصطفیٰ زیدی ماہیت ۔ مصطفیٰ زیدی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 24, 2017

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,867
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ماہیت
    میں سوچتا تھا کہ بڑھتے ہوئے اندھیروں میں
    افق کی موج پہ ابھرا ہوا ہلال ہو تم
    تصورات میں تم نے کنول جلائے ہیں
    وفا کاروپ ہو احساس کا جمال ہو تم
    کسی کا خواب میں نکھرا ہؤا تبسم ہو
    کسی کا پیار سے آیا ہوا خیال ہو تم
    مگر یہ آج زمانے نے کر دیا ثابت
    معاشیات کا سیدھا سا اک سوال ہو تم
    (مصطفیٰ زیدی از موج مِری صدف صدف )
     

اس صفحے کی تشہیر