ماہِ اُردو لائبریری

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

آپ کو حالیہ دنوں میں لائبریری سیکشن میں چند تبدیلیاں نظر آ رہی ہوں گی یہ تبدیلیاں لائبریری ماہ کے انعقاد کے سبب ہیں لائبریری ماہ کا غیر رسمی آغاز ہو چکا ہے اور کچھ اقدامات کیے گئے ہیں جن کا مقصد تمام اراکینِ محفل جو لائبریری ماہ میں شرکت کرنا چاہیں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ہے ۔ اس سلسلے میں درج ذیل چند نکات کی جانب آپ کی توجہ مبذول کروانا ہے :

ایک رسمی پوسٹ میں لائبریری ماہ کے انعقاد کے مقاصد اور مختلف ترتیب دی جانے والی ایکٹیویٹیز کا تعارف پیش کیا جائے گا اور تمام اراکینِ محفل دلچسپی رکھنے کی صورت میں ان ایکٹیویٹیز میں شرکت کر سکیں گے ۔

تمام اراکینِ محفل کو لائبریری سیکشن میں رسائی حاصل رہے گی ۔

اگر آپ کو رسائی کے حوالے سے کسی مشکل کا سامنا ہو تو آپ ناظمین کو اس کی اطلاع کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ کے پاس حمد ، نعت ، منقبت اور مرثیہ ہو یا آپ کے پاس ان میں سے کسی ایک یا چند مجموعہ کی صورت میں دستیاب ہوں تو حروفِ تہجی کے لحاظ سے اپنے پاس ترتیب دے لیں ۔

اگر آپ کو اپنے کمپیوٹر پر اردو تحریر کرنے میں کسی طرح کی رہنمائی درکار ہو تو یہاں ذکر کر سکتے ہیں ۔

جو اراکین کمپوزنگ ٹیم میں شامل ہونا چاہیں ، یہاں پر اسکین صفحات کی فراہمی کا آغاز کیا جا چکا ہے آپ اپنے لیے صفحات منتخب کر سکتے ہیں ۔

شکریہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top