ماہر القادری : عمر فاروق رضی اللہ عنہ

عمر فاروق رضی اللہ عنہ - ماہر القادری (م: 12 مئی 1978ء)

تیرے در پر جبّہ سا روم و مداین کا شکوہ
تیری ٹھوکر پر نچھاور ، قیصر و کسریٰ کے تاج

اللہ ! اللہ ! تو نے ٹوٹے بوریے پر بیٹھ کر
سرکشوں سے نذر لی اور بادشاہوں سے خراج

کفر و بدعت کی تیرے آتے ہی نبضیں چھٹ گئیں
تیری دانائی نے پہچانا زمانہ کا مزاج

تیری سطوت کا یہ عالم ہے کہ تیرے نام سے
کفر کے دل میں ہوا کرتا ہے اب بھی اختلاج

اُٹھ کہ پھر انصاف کی گردن تہہِ شمشیر ہے
آ کہ پھر سارے زمانہ کو ہے تیری احتیاج
 

Ukashah

محفلین
ماشاء اللہ ۔ جزاک اللہ خیرا۔ شیئرنگ کا شکریہ بھائی ۔ کیا ماہر القادری کے ''کلیات'' کا آن لائن لنک مل سکتا ہے ؟
 
کیا ماہر القادری کے ''کلیات'' کا آن لائن لنک مل سکتا ہے ؟
جناب بھائی ، افسوس کہ ماہر القادری رحمہ اللہ کے کلیات کی تدوین کا بھی بہت کم لوگوں کو علم ہے۔ اور یہ انٹرنیٹ پر بھی دستیاب نہیں ہے ۔ قارئین کی معلومات کیلئے لکھ دیتا ہوں کہ یہ کلیات ڈاکٹر عبد الغنی فاروق نے مرتب کیا ہے اور اس میں ان کا مطبوعہ مدون و غیر مدون کلام شامل ہے ۔جولائی 1994ء میں اسے القمر انٹرپرائزز لاہور نے شائع کیا تھا جب اس کی قیمت 450 روپے تھی اور اب ناشر نے اسے کسی تکنیک سے 1250 کر دیا ہے۔ اس کلیات کے کل 1046 صفحات ہیں۔ آخری صفحات میں ان کی فارسی شاعری بھی شامل ہے ۔ ٍڈاکٹر عبد الغنی نے جناب ماہر پر تحقیقی مقالہ بھی لکھا تھا جو ادارہ معارف اسلامی لاہور سے "ماہر القادری - حیات و خدمات " کے نام سے شائع ہوا تھا۔
 
Top