ماہر القادری - حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

ماہر القادری مرحوم - حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ ) جانِ صداقت
وہ پُرنور صورت ‘ وہ پاکیزہ سیرت

وہ خود ذات سے اپنی خیر و سعادت
اور اُس پر رسول خدا ٖ ٖ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت

وہ نیکی کی عادت وہ خلق و مروت
وہ سادہ طبیعت وہ سنجیدہ فطرت

جبیں اتنی روشن کہ قرآں کی آیت
برستی گھٹائیں کہ دستِ سخاوت

وہ قرآن پڑھتے ہوئے اشکباری
وہ راتوں کی تنہائیوں میں عبادت

مشیر ان کے فاروق و عثمان و حیدر (رضی اللہ عنہم)
وہ بار ِِ امامت ، وہ دورِ خلافت

وہ ایماں سراپا ‘ یقین مجسم
نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی رسالت کی پہلی شہادت

خدا ان سے راضی ‘ وہ راضی خدا سے
نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے بھی جنت کی دی تھی بشارت

سیاست مگر عینِ منشاء ِ یزداں
دماغوں پہ قبضہ ‘ دلوں پہ حکومت


(کلیات ماہر القادری ، ص 836 )
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ماہر القادری مرحوم - حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

ابوبکر صدیق (رضی اللہ عنہ ) جانِ صداقت
وہ پُرنور صورت ‘ وہ پاکیزہ سیرت

وہ خود ذات سے اپنی خیر و سعادت
اور اُس پر رسول خدا ٖ ٖ صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت

وہ نیکی کی عادت وہ خلق و مروت
وہ سادہ طبیعت وہ سنجیدہ فطرت

جبیں اتنی روشن کہ قرآں کی آیت
برستی گھٹائیں کہ دستِ سخاوت

وہ قرآن پڑھتے ہوئے اشکباری
وہ راتوں کی تنہائیوں میں عبادت

مشیر ان کے فاروق و عثمان و حیدر (رضی اللہ عنہم)
وہ بار ِ امامت ، وہ دورِ خلافت

وہ ایماں سراپا ‘ یقین مجسم
نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی رسالت کی پہلی شہادت

خدا ان سے راضی ‘ وہ راضی خدا سے
نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نے بھی جنت کی دی تھی بشارت

سیاست مگر عینِ منشاء ِ یزداں
دماغوں پہ قبضہ ‘ دلوں پہ حکومت


(کلیات ماہر القادری ، ص 836 )​
Remove Formatting سے پڑھنے میں سہولت ہے۔​
 
Top