ماں والی تسبیح

عبقری ریڈر

محفلین
فجی سے ایک بندے نے کال کی کہا یہ مسائل ہیں میں نے کہا اماں زندہ ہےمیں نے کہا والدہ کے ساتھ باتیں کرتے ہوکہا ہفتہ پندرہ دن کے بعد بات کرتا ہوں میں نے کہاکوئی ایسا سسٹم ہے جو فری بات ہو میں نے کہا روازنہ اماں سے گھنٹہ ڈیڑھ باتیں کیا کرمصلے پر بیٹھ کےاہتمام سے وضو کیا کر وضو کر کے خوشبو لگایا کرخوشبو لگا کے کمپیوٹر لیپ ٹاپ سامنے رکھا کر جب اماں کی فرصت کا وقت ہواس وقت بیٹھ کے تسبیح ہاتھ میں پکڑا کراور تسبیح ہاتھ میں پکڑ کر اماں سے باتیں کیا کراور باتیں ادھر اُدھر کی ہانکا کر جو دنیا کی لایعنی اماں سے کیا کراماں کی سُنا کر ،اماں کو سنایا کرباتیں کیا کر، باتیں کیا کر،باتیں کرتے کرتےاماں خوش ہو جائےپھر ڈیڈھ گھنٹے کی یہی تسبیح ہے۔نہ جا مسجد نہ کر سجدےوضو کے توڑ دے کوزے،شراب عشق پیتا جا یہی تیری عبادت ہے۔
اس کی ڈیڈھ دو ہفتے بعد دوبارہ کال آئی کہا میں وہی ہوں جس کو اماں سے باتیں کرنے والی تسبیح بتائی تھی کہنے لگا آپکے حکم کے مطابق میں نے وضو کیا وضو کر کے تسبیح لی ،خوشبو لگائی مصلے پہ بیٹھاقبلہ رخ بیٹھالیپ ٹاپ لیا اماں کا نمبر ملایایہ وظیفہ ہے ماں سے باتیں وظیفہ ماں کی دلجوئی وظیفہ،ماں کی خدمت وظیفہ،ماں کو ہنسانا وظیفہ،ماں کو خوش کرنا وظیفہ،اللہ کی قسم وظیفہ ہے بہت بڑا وظیفہ ہے پھر میں نے پوچھا کیا ہوا مجھے کہنے لگا جی عجیب واقعہ ہوا ،واقعہ یہ ہوامیں ایک صاحب کے ساتھ کاروبار کر رہا تھاوہ مجھے مسلسل نقصان ہو رہا تھااور میں سمجھ رہا تھا کہ اس کی نیت بھی خراب ہےاور وہ بھی میرے انڈیا کا تھااور وہ روز روز امیر ہو رہا تھا اور میں غریب ہو رہا تھاکہنے لگا والدہ سے باتیں کیں والدہ پہلے تو حیران ہوئیں کہ یہ تجھے کیا ہو گیاکہنے لگا میں نے والدہ کو نہ بتایاحیران تو بہت ہوئیں یہ کیا ہو گیا تجھےاتنے سالوں سے باہر ہےکہنے لگا میں والدہ سے باتیں کرتا رہا مصلحے پہ بیٹھا رہا،ساتھ ساتھ تسبیح بھی میرے ہاتھ میں خود بخود چلنا شروع ہو گئی باتیں ان سے کر رہا تھا تسبیح چل رہی تھی اُن سے باتیں کیں ادھر کی اُدھر کی پھر اُن کو باتیں بتائیں اماں خوش ہوتی رہی اماں کو ایسے چٹکلے چھوڑتا اماں ہنس پڑتی اماں پھراوروں کو بلاتی کہ اس کی بات سنو بڑی دلچسپ بات ہےاماں نے محفل جمادی گھر میں پھر اماں کے دل سے دعائیں نکلنا شروع ہو گئیں۔
وہ میرا پاٹنر جس نے مجھے نقصان دیا پھر ایک دن صبح دفتر میں بڑے پُرتپاک لہجے میں ملا کہا کہ دوست آپ سے بات کرنی ہےمیں نے کہا کیاکہنے لگا کہ بات یہ ہےیاتو سارا کاروبار لے لے یا پھر مجھے دے دےکیوں کیا ہوا میں نے کہا ایسا کیا ہواکہا آپ سے میں کاروبار میں نہیں چل سکتا اسکی ایک وجہ یہ ہےمجھ سے کچھ غلطیاں ہوئیں میں نے نقصان کیا اورکچھ غلطیاں ہوئیں جان بوجھ کر نقصان کیا میں نے اپنا گھر بھرا تیرا گھر خالی کیا تو میرے ساتھ چلتا رہا رات پتا نہیں سوتے سوتے مجھے خیال آیا کہ میں نے یہ کیا کیا انہی سوچوں میں مجھے نیند نہیں آئی اور میں آپ سے پشیمان ہوں میں آپ کے ساتھ نہیں چل سکتا اسی لیےکہ آپ سے آنکھیں ملا نہیں سکتا میں نے کہا کوئی بات نہیں ہم چلتے رہیں گےپھر کہا کہ اُس نے سارا نظام خود صحیح کیا سارا حساب خود صحیح کیااور اتنے لاکھ میرے حصے میں آئےاُس نے میرے اکائونٹ میں جمع کروائیےہیں میں نے کہا ابھی پہلی خوراک ملی ہےڈیڈھ دو ہفتے اماں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے آگے دیکھ ہوتا کیا ہے۔
مائوں سے محبت ساس سسر کا احترام ایسا احترام جیسا ماں کا احترام ہےبڑی برکتوں کے دروازے کھلتے ہیں۔ (اقتباس درس ہدایت حضرت حکیم محمد طارق محمود دامت برکاتہم)
 
Top