کاشفی

محفلین
NoImageAvailableLarge.jpg
مانسہرہ…مانسہرہ میں واقع پریوں کی جھیل سیف الملوک کاحْسن گہنا گیا ہے۔ بد انتظامی کے باعث خوبصورت جھیل کچرے کا ڈھیر بن گئی۔ جھیل سیف الملو ک ناران کے نیشنل پارک میں واقع ہے۔ اس کے اردگرد تعمیرات اور جھیل میں کشتی رانی پر پابندی عائد ہے لیکن انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے نہ صرف جھیل کے گرد کئی ہوٹل اور اسٹال تعمیر ہو چکے ہیں بلکہ جھیل میں کشتی رانی بھی دھڑلے سے جاری ہے جس میں مسافروں کی حفاظت کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے ۔جھیل سیف الملوک میں اب تک 3افراد ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔جھیل کے گرد موجود 200گھوڑوں کے فضلے اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جھیل کچرے کا ڈھیر میں تبدیل ہوتی جارہی ہے۔
 
Top