کاشفی
محفلین
ماشکیل زلزلہ متاثرین کی بحالی چار ماہ بعد بھی ممکن نہیں ہوسکی، بچے مہلک امراض کا شکار
کوئٹہ (رپورٹ /زیب بلوچ )ماشکیل زلزلہ متاثرین کی بحالی چار ماہ بعد بھی ممکن نہ ہوسکی ، سینکڑوں خاندان شدید گرمیں جھونپڑیوں اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور، لو چلنے سے بچوں کی بڑی تعداد متعدی امراض کا شکار ہوگئے ، پی ڈی ایم اے کا ماڈل ٹاؤن کی تعمیر کے لیے سروے شروع کرنے کا دعویٰ ، متاثرین کا رمضان المبارک میں حکومت کی جانب راشن نہ ملنے کی شکایت، اپنی مدد آپ کے تحت محدود پیمانے پر بحالی کا کام جاری ،ہے متاثرین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحالی کا کام جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کریں ۔ چار ماہ قبل زلزلے سے ضلع واشک کی تحصیل ماشکیل میں34افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے جبکہ8ہزاربے گھر ہوئے زلزلہ متاثرین نے محمد حفیظ بلوچ، رحمت بلو چ و دیگر نے روزنامہ ’’آزادی ‘‘ کو بتایا کہ زلزلے سے انکے مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ماشکیل میں ان دنوں شدید گرمی پڑ رہی ہے اور درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکی ہے لو چلنے سے لوگ بچوں کی بڑی تعداد بیمار رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد سابق نگران وزیراعلیٰ نے ماشکیل میں متاثرین کے ماڈل ٹاؤن کے قیام کا اعلان کیا تھا مگر کئی مہینے کے گزرنے کے باوجود اس منصوبوں پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا، غیر سرکاری تنظیم بی آر ایس پی کے منیجر سوشل سیکٹر آصف لہڑی بتایا کہ ماشکیل کی منتشر آبادی کی وجہ سے بحالی کا کام تاخیر کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کا سب سے بڑا مسئلہ صحت کا ہے شدید گرمی میں لوگ بیمار ہورہے ہیں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مکانات کی تعمیر کرنے پر مجبور ہیں حکومت کو چائیے کہ وہ متاثرین کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کریں اس سلسلے پی ڈی ایم اے ذرائع نے بتایا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کا کام روز اول سے ہی پی ڈی ایم اے نے احسن طریقے سے سرانجام دیا ہے ریلف کے لیے فنڈز ملنے کی وجہ سے غیر سرکاری تنظیموں کو بھی وہاں کام کرنے نہیں دیا گیا بلکہ پی ڈی ایم ایے نے خود ہی متاثرین کی امداد کی اور انہیں تمام بنیادی سہولیات سمیت راشن بھی فراہم کی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ماشکیل کے سرکاری ہسپتال کو 25لاکھ روپے فراہم کیے ہیں تاکہ متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے پی ڈی ایم اے نے پہلے روز ہی متاثرین کو شلٹرز فراہم کئے اب متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں سروے کام تیزی سے جاری ہے دریں اثنا ء ماشکیل میں شیخ زید کی جانب سے شروع میں کچھ راشن پہنچ گیا ہے جس میں آٹااور کھانے پینے کا دیگر سامان موجود ہیں۔