مارکیز رخصت ہوئے...............

فلک شیر

محفلین
کولمبیاکے معروف ناول نگار گیبریل گارشیا مارکیز انتقال کرگئے۔ان کی عمر ستاسی برس تھی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو سٹی میں گارشیا خاندان نے تصدیق کی کہ نوبل انعام یافتہ ناول نگار اسپتال میں دم توڑ گئے۔ گارشیا نے اسپینش زبان میں کئی کہانیاں اور ناول لکھیں۔ گارشیا نے لاطینی امریکی ممالک میں تشدد اور دیگر سماجی جرائم پر مختصر کہانیاں لکھیں۔ ادبی خدمات کی بدولت انھیں انیس سو بیاسی میں نوبل انعام بھی دیا گیا تھا۔
ربط
 
افسوسناک خبر :(
ان کو اپنے مشہور زمانہ ناول innocent erendira پر ادب کا نوبل انعام دیا گیا
700647.jpg

اس کا اردو ترجمہ پنجرے سے فرار کے عنوان سے کئی سال پہلے پڑھا تھا
اچھا ناول ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
یقیناً دنیائے ادب کے لئے ایک افسوسناک خبر ہے۔

ہرانسان کی طرح گارشیا کو بھی موت کا ذائقہ چکھنا تھا سو ایسا ہوا۔ تاہم اپنی تحریروں کے دم سے ادب کی دنیا میں اُن کا نام زندہ رہے گا۔
 
Top