مارشل آرٹ کے 6 بہترین اداکار

فہیم

لائبریرین
یہاں میں چائنا پلس ہانگ کانگ یا تھائی لینڈ وغیرہ کے اداکاروں کی بات نہیں کروں گا۔

یہ بس ہالی وڈ کے کچھ اداکار ہیں جو مارشل آرٹ کو لے کر مجھے پسند ہیں اور یہ لسٹ میں نے خود ترتیب دی ہے وہ بھی رینکنگ کے ساتھ۔
ہوسکتا ہے بہت سے بڑے نام اس لسٹ میں شامل نہ ہوں۔ اس کا سیدھا سا مطلب ہے میری نظر میں وہ اس لسٹ کے حقدار نہیں تھے
جیسے اسٹیون سیگال، چک نورس وغیرہ۔

تو میرے 6 کی الٹی لسٹ کچھ یوں ہے

6: جیسن اسٹیتھم
d1a0d830d5c53431dc08bf8538986f07_123677897_147.jpg

عام سی شکل و صورت، سر کے بال کافی حد تک اڑے ہوئے۔ انڈیا میں تو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ ایسا کوئی شخص ہیرو کیا سائیڈ ہیرو بھی ہوسکتا ہے۔
لیکن یہ ہالی وڈ کا ہی خاصہ ہے کہ وہاں اس کے بجائے بندے کی خوبیوں کو اہمیت دی جاتی ہے اور پھر ہالی وڈ میں جیک نکلسن جیسے اداکار پیدا ہوتے ہیں۔
لیکن یہاں تذکرہ جیک نکلسن کا نہیں بلکہ جیسن اسٹیتھم کا ہے۔ جس کی اداکاری بھی بہت زیادہ خاص نہیں (ٹرانسپورٹر) کو چھوڑ کر۔
پر اس کی مارشل آرٹ اسکلز کمال ہیں۔
چستی پھرتی ساتھ میں تنگ جگہوں پر فائٹ سین کرنے کا ہنر یہ سب چیزیں مل کر جیسن اسٹیتھم کی شخصیت کو زبردست بنادیتیں ہیں اور صرف اس کی ان چیزوں کی وجہ سے ہی اس کی موویز دیکھنے کا دل کرتا ہے۔

5: بلی بلینکس
bpic11370023453.jpg

1990 کے دور میں ہالی وڈ میں جو مارشل آرٹ کے ماہر اداکار تھے ان میں ایک نام بلی بلینکس کا تھا۔ جو اپنی اداکاری میں تو کوئی خاص جوہر نہ دکھا سکا لیکن اپنے لڑائی بھڑائی کے انداز سے لوگوں کو کافی محفوظ کیا۔
کنگ آف سی کک باکسر اور ٹی سی 2000 اس کی بہترین مارشل آرٹ موویز ہیں۔

4: لورین ایوینڈن
MV5BMTU3NzE0NDg3NV5BMl5BanBnXkFtZTYwMjk4MTky._V1_UY317_CR20,0,214,317_AL_.jpg

بلی بلینکس نے کنگ آف دی کک باکسنگ میں ولن کا کردار کیا تھا جبکہ اس میں ہیرو کا کردار لورین ایوینڈن نے کیا۔
اس کی بدقسمتی بس یہی رہی جو وسیم اور وقار کے دور میں پیدا ہونے والے فاسٹ باؤلرز کی رہی۔
ورنہ اس کا فائٹنگ اسٹائل کی خوبصورتی اور تیزی دل موہ لینی والی تھی۔ اور یہی چیز اسے میری لسٹ میں نمبر 4 پر لاتی ہے۔

3: مائیکل جے وائٹ
A8FcudYK_400x400.jpeg

نام کا وائٹ، بلیک مین بہت سے بلیک بیلٹس کا حامل
اس بندے کی فائٹنگ ہے میرا بس نہیں چل رہا کہ میں اسے نمبر ون پر رکھوں۔
ایک عام سی مووی اس کی فائٹ کی وجہ سے اچھی ہوجاتی ہے۔ لمبے قد اور تھوڑی سی بھاری جسامت کے باوجود اس کی ککز کمال کی ہوتی ہیں۔
میں نے اس کی ایک فائٹنگ مووی بلڈ اینڈ بون دیکھی اور اس کی فائٹنگ کا گرویدہ ہوگیا بعد میں اس کے فائٹنگ کپلز بہت دیکھے ہیں۔
اور نمبر 3 پر تو اس کا پورا حق بنتا ہے۔

2: جین کلاؤڈ وین ڈیم
MV5BMTA2OTE1Njg4NjVeQTJeQWpwZ15BbWU3MDAyNjU4MDM@._V1_UY317_CR22,0,214,317_AL_.jpg

میرا نہیں خیال اس کے بارے میں کچھ لکھنے کی ضرورت ہے۔
اس کی تو صرف °360 اسپن کک ہی کافی ہے

1: اسکاٹ ایڈکنس
scott-adkins.jpg

یہ سچ ہے میری لسٹ میں تائی کانڈو کا یہ نیا لڑکا
کک باکسنک کے اصلی کنگ وین ڈیم پر بازی لے گیا ہے۔
میں نے بہت مشکل سے یہ فیصلہ لیا کہ اسے وین ڈیم سے اوپر رکھنا ہے۔
جبکہ اس نے ایک دو موویز کو چھوڑ کوئی بڑے کردار بھی نہیں کیے بلکہ صرف Undisputed کو نکال دیا جائے تو اس کی کوئی ایسی مووی بھی نہیں جس میں اس کا کردار جاندار ہو۔
لیکن اس کی ہر مووی میں اس کی فائٹ بہت جاندار ہے۔
اسمارٹ، ہینڈسم، خوبصورت جسم کا مالک، چیتے جیسا پھرتیلا اور مارشل آرٹ کا ماہر
اس کی فائٹنگ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
اور میری لسٹ میں فی الوقت یہ نمبر ون ہے۔
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
یہ لسٹ میری اپنی بنائی ہوئی ہے تو لوگوں کو پورا اختیار ہے کہ وہ اس سے کھل کر اختلاف کرسکتے ہیں:)
 
یاز

محفلین
لسٹ تو کافی عمدہ اور میرٹ پر مبنی لگ رہی ہے، تاہم انگریزی فلموں میں ایکشن اور فائٹ میری پسندیدہ ژانر (جس کو میں جینرے کہنا پسند کرتا ہوں) نہیں ہے، تو ان میں سے شاید کسی ایک آدھ کی ہی فلم دیکھی ہو۔ لہٰذا کچھ رائے دینے سے قاصر ہوں۔
 
arifkarim

معطل

مجھے بھی چائنیز مارشل آرٹس زیادہ پسند ہے۔ جب کارٹون دیکھنے ہوں تو بالی وڈ ایکشن موویز کا رُخ کرتا ہوں۔ ہالی وڈ ایکشن بس سو سو ہی ہے۔
 
عثمان

محفلین
عام سی شکل و صورت، سر کے بال کافی حد تک اڑے ہوئے۔ انڈیا میں تو تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کہ ایسا کوئی شخص ہیرو کیا سائیڈ ہیرو بھی ہوسکتا ہے۔
لیکن یہ ہالی وڈ کا ہی خاصہ ہے کہ وہاں اس کے بجائے بندے کی خوبیوں کو اہمیت دی جاتی ہے اور پھر ہالی وڈ میں جیک نکلسن جیسے اداکار پیدا ہوتے ہیں۔
گنجا پن تو مردانہ وجاہت میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ برصغیر میں شائد ابھی بھی یہ تصور محال ہے۔
وین ڈیم اور اداکار۔۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
لسٹ تو کافی عمدہ اور میرٹ پر مبنی لگ رہی ہے، تاہم انگریزی فلموں میں ایکشن اور فائٹ میری پسندیدہ ژانر (جس کو میں جینرے کہنا پسند کرتا ہوں) نہیں ہے، تو ان میں سے شاید کسی ایک آدھ کی ہی فلم دیکھی ہو۔ لہٰذا کچھ رائے دینے سے قاصر ہوں۔
کبھی کبھی ٹیسٹ تبدیل کرنے کو دیکھ لیا کیجئے ٹائم اچھا گزر جاتا ہے:)
 
فہیم

لائبریرین
مجھے بھی چائنیز مارشل آرٹس زیادہ پسند ہے۔ جب کارٹون دیکھنے ہوں تو بالی وڈ ایکشن موویز کا رُخ کرتا ہوں۔ ہالی وڈ ایکشن بس سو سو ہی ہے۔
چائینز مارشل آرٹ تو واقعی مشہور ہے۔
لیکن آپ بھی ان اداکاروں کی کچھ موویز ضرور دیکھیں
Undisputed 2 تو لازمی دیکھیں۔
 
فہیم

لائبریرین
گنجا پن تو مردانہ وجاہت میں شمار کیا جاسکتا ہے۔ برصغیر میں شائد ابھی بھی یہ تصور محال ہے۔
وین ڈیم اور اداکار۔۔ :)
شاید یہی وجہ تو نہیں آپ ہر دس دن میں ہیڈ شیو کرلیتے ہیں:)

وین ڈیم اداکار جیسا بھی ہو فائٹر بہت زبردست تھا اپنے زمانے میں:)
 
فہیم

لائبریرین
کیا مارشل آرٹس کے اداکاروں کی کوئی بھی لسٹ بروس لی کے نام کے بغیر مکمل کہلائی جاسکتی ہے؟
جناب ہم نے تو اوپر پہلے ہی لکھ دیا ہے کہ یہ لسٹ چائنیز، تھائی یا ہانگ کانگ کے اداکاروں کو ہٹا کر ہے:)

ورنہ تو اس لسٹ میں جیکی چین، ڈونی ین، ٹونی جا وغیرہ نے بھی شامل ہوجانا تھا بروز لی کے ساتھ:)
 
اسی طرح آسٹریلیا اور ہانگ کانگ کے باہمی اشتراک سے بننے والی فلم دی مین فرام ہانگ کانگ کے اداکار جمی وینگ یو کی فائیٹ ہمیں اب تک یاد ہے۔
 
عثمان

محفلین
نیوی والوں کو تو پھر بھی ایک حد تک بال بڑھانے کی اجازت ہوتی ہے شاید؟
سر کے بال تو بڑھا سکتے ہیں۔ تاہم یہ کانوں اور گردن سے اوپر ہی رہنے چاہییں۔
اگر تو پوسٹنگ جہاز پر نہیں تو ایک خاص حد تک داڑھی رکھ سکتے ہیں۔
اگر پوسٹنگ جہاز پر ہے تو چہرے کی روزانہ شیو کرنا لازم ہے۔
 
فوجیانہ اصولوں کے بھی اپنے ہی مزے ہیں ویسے:)
 
Top