ماحول دوست ادویہ سازی

الف نظامی

لائبریرین
اربانا شیمپین میں واقع یونیورسٹی آف الینوئے کی کرسٹینا وائٹ اور ان کے رفقائے تحقیق نے قدرتی ذرائع سے حاصل ہونے والے مرکبات کو ادویہ میں بدلنے ، یا ان مرکبات کی دوائی خصوصیات کو بڑھاوا دینے کیلیے ایک ماحول دوست عمل انگیز دریافت کیا ہے ، جو لوہے پر مبنی ہے۔ اس کی جملہ خصوصیات اور تکنیکی تفصیلات پر مبنی تحقیقی مقالہ ، گزشتہ ماہ ہفت روزہ "سائنس" کی ایک اشاعت میں ہوچکا ہے
ماہرین کو امید ہے کہ نئی ادویہ کی دریافت سے لے کر ادویہ سازی کے موجودہ طریقوں کو بہتر بنانے تک ، کم و بیش تمام امور کو اس عمل انگیز سے براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ مثلا آج کل ادویہ سازی میں جو عمل انگیز استمعال کیے جارہے ہیں ان میں بھاری دھاتیں اور کلورین جیسے مادے شامل ہوتے ہیں جو فضلے کی صورت میں خارج ہو کر ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ ان کے برعکس ، لوہے پر مشتمل یہ نودریافتہ عمل انگیز نہ صرف غیر مضر ہے بلکہ بھاری دھاتوں کے زہریلے اثرات سے پاک بھی ہے۔
از ماہنامہ گلوبل سائنس دسمبر 2007
 
Top