ماحولیاتی تبدیلی - کیلا، مستقبل کا خوراک

نگار ف

محفلین
آنے والے وقت میں کروڑوں لوگوں کے لئے كیلا پیٹ بھرنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے. ماحولیاتی تبدیلی کا یہ نتیجہ ہو سکتا ہے. زراعت کے شعبے میں تحقیقاتی تنظیم کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں کچھ ترقی پذیر ممالک میں آلو کی جگہ پھل لے سکتے ہیں. رپورٹ کے مصنف کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے روایتی فصلوں پر بحران گہرا رہا ہے. ایسے میں لوگوں کو نیا اور الگ - الگ طرح کا کھانا اپنانا ہوگا.

آج مکئی، چاول اور گیہوں وہ تین فصلیں ہیں، جوخوراک کی ضروریات کے لحاظ سے سب سے اہم ہیں. دنیا کی ان تین سب سے بڑی فصلوں کی پیداوار کئی ترقی پذیر ممالک میں گھٹنے کا خدشہ ہے. ایسے میں كیلا ہی بہتر آپشن بچے گا. كیلا سستا بھی ہے اور توانائی بھی دیتا ہے.
 
کیلا 120 روپے درجن ہے۔
اور ایک وقت میں 24 کیلے کھانا کوئی بڑی بات نہیں۔
یعنی 240 روپے ایک وقت کے کھانے کے۔
رپورٹ کے مصنف کا دماغی توازن درست نہیں۔ یا پھر اس کے کیلے کے باغات ہیں۔:laugh:
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کیلوں کی بات کریں ناں، کیلیوں کی بات نہ کریں کہ دو درجن کھا جائیں گے۔

بنگلہ دیش یا فلپائین کا کیلا ہو تو آپ دو کیلے کھانے کے بعد تیسرا کیلا نہیں کھا سکتے۔

یہاں تقریباً تین ریال کے آس پاس ایک کیلو ملتا ہے۔ اور ایک کیلو میں تین یا زیادہ سے زیادہ چار کیلے آتے ہیں۔


کیلا فوری توانائی حاصل کرنے کا ذریعہ تو ہے لیکن ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بالکل بھی نہیں۔
th


مجھے ابھی صحیح تصویر نہیں ملی، فی الحال یہ دیکھ لیں۔

th
 

ساجد

محفلین
بھئی مجھے 2 کھلائے جاتے ہیں کبھی کبھی وہ بھی سرکاری مال سے :D
سعودیہ میں کھانے کے لئے سرکاری مال بہت وافر ملتا ہے۔ اب مجھے عسکری کے شعبے کا تو پتہ نہیں لیکن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں تو اتنا کچھ ملتا ہے کہ سیب ، انڈے ، تونا فش ، پیپسی ، زیتون مرغی اور نہ جانے کتنی انواع کی نعمتیں اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد ہم جاننے والوں اور صفائی کرنے والے بنگالیوں کو دے دیا کرتے تھے۔
 

نایاب

لائبریرین
پاکستانی چتری والا کیلا تو کیلا ہے جتنے بھی کھاؤ کم ہیں ۔
مگر شمشاد بھائی نے درست کہا کہ یہاں " بنگلہ دیشی تین کیلے " اور فلپائنی اک ہی کیلا " بھوک مٹا دیتا ہے ۔
 

عسکری

معطل
سعودیہ میں کھانے کے لئے سرکاری مال بہت وافر ملتا ہے۔ اب مجھے عسکری کے شعبے کا تو پتہ نہیں لیکن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں تو اتنا کچھ ملتا ہے کہ سیب ، انڈے ، تونا فش ، پیپسی ، زیتون مرغی اور نہ جانے کتنی انواع کی نعمتیں اپنی ضرورت پوری کرنے کے بعد ہم جاننے والوں اور صفائی کرنے والے بنگالیوں کو دے دیا کرتے تھے۔
بندہ ڈھیٹ ہو ڈپارٹمنٹ کوئی بھی ہو میں نے تو فری کی پیپسی کے بدلے سگرٹیں لیتے بھی دیکھا ہے یہاں :laugh:
 

ساجد

محفلین
نگار ف بہن ، خبر کا ربط فراہم کرنا ضروری ہوتا ہے۔ نئے مراسلے میں یا ذ پ میں مجھے ارسال کر دیں ابتدائی مراسلے میں شامل کر دیا جائے گا۔
 

نایاب

لائبریرین
بندہ ڈھیٹ ہو ڈپارٹمنٹ کوئی بھی ہو میں نے تو فری کی پیپسی کے بدلے سگرٹیں لیتے بھی دیکھا ہے یہاں :laugh:
میرے بھائی یہ " ڈھیٹ " سمجھداری کے معنوں میں استعمال کیا ہے نا ۔ ؟
وہ کیا ہے کہ میں بھی " تونا " پیپسی " بائیسن " جمع کر کے " بقالہ پر دے کر سگریٹ لیتا رہا ہوں ۔
پھینکنا مناسب نہیں لگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عسکری

معطل
میرے بھائی یہ " ڈھیٹ " سمجھداری کے معنوں میں استعمال کیا ہے نا ۔ ؟
وہ کیا ہے کہ میں بھی " تونا " پیپسی " بائیسن " جمع کر کے " بقالہ پر دے کر سگریٹ لیتا رہا ہوں ۔
پھینکنا مناسب نہیں لگا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
لو جی اب ہم کیا کہیں ۔ اچھا جب ہم واپس آتے ہیں تو گاڑیوں میں بہت کچھ ملتا ہے جسے صفائی کرنے والے جمع کر کے لے جاتے ہیں پھر اس سے تبدیل کرا کے دوسری چیزیں لیتے ہیں ۔ ایک بار میں نے ایک انڈین کو بڑی پیپسی کے بدلے سگریٹ لیتے دیکھ کر بہت غصہ کیا تھا کہ اگر ایسا کرنا ہی ہے تو کچھ اچھا لو کھاؤ ۔:|
 

شمشاد

لائبریرین
تمہاری اطلاع کے لیے کیلا بنگلہ دیش، ہندوستان کے بعض علاقے، برازیل اور دوسرے کئی ایک ممالک میں خوراک کے طور پر ہی استعمال ہوتا ہے۔ اس کو پکا کر ہی کھاتے ہیں۔ برازیل میں اس کو خشک کر کے پھر آٹا بنا کر اس کی روٹی بنائی جاتی ہے۔ وہاں پر اتنا زیادہ کیلا ہوتا ہے کہ ایک درخت دو دفعہ پھل دے دے تو وہ درخت ہی کاٹ دیتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
ویسے کیرالہ کے کیلے کے چپس بہت مشہور ہیں۔
اور ہاں کیلے کا سالن بنتا تو ہے۔
ہاں کچے کیلے کا کیلا وہ شاید اس لیے ایسا کرتے ہیں کیونکہ وہاں ان کو آلو نہیں ملتے ہوں گے یار ۔ پر ہمارے پاس آلو ہیں ہم کیوں کیلے کے ساتھ اتنا بڑا ظلم کریں
 
Top