مائی کمپیوٹر سے سی ڈی آئیکن غائب ہوگیا ہے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اُمید ہے کہ تمام دوست خیریت سے ہوں گے۔
ایک مسئلہ لے کر دوستوں کی محفل میں حاضر ہوا ہوں۔
مسئلہ یہ ہے کہ میرے لیپ ٹاپ کمپیوٹر سے سی ڈی کا آئیکن غائب ہوگیا ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مائی کمپیوٹر کی پراپرٹیز میں جاکر ڈیوائس منیجر کھول کر دیکھا تو وہاں سی ڈی ڈرائیو کے آئیکن پر پیلے نشان کی شکل میں ایرر نظر آرہا ہے، اس کی پراپرٹیز میں جاکر ڈرائیور اپ ڈیٹ بھی کیا، ڈس ایبل کرکے انیبل بھی کیا، حتی کہ ایرر والا ڈرائیور ریموو کرکے دوبارہ ری فریش بھی کرکے دیکھ لیا، مگر دوبارہ ری فریش ہونے کے بعد بھی وہی ایرر والا ڈرائیور ہی انسٹال ہوتا ہے اور مائی کمپیوٹر سے سی ڈی کا آئیکن ہنوز غائب رہتا ہے اور سی ڈی ڈالنے پر کوئی ریپلائی نہیں دیتا۔
سسٹم کی کانفیگریشن درج ذیل ہے:
کمپنی: ایچ پی
پروسیسر: انٹیل کور 2 ڈیو 2.2ghz
ریم: 2 جی بی
سی ڈی: ڈی وی ڈی رائٹر
ہارڈ ڈسک: 500 جی بی
آپریٹنگ سسٹم: ونڈوز وسٹا ہوم بیسک (جینئن)
اُمید ہے کہ اس عظیم فورم پر مجھے اس کا حل ضرور مل جائے گا۔
مدد و راہنمائی کے لیے پیشگی شکریہ
والسلام
 

دوست

محفلین
ہارڈوئیر کا مسئلہ لگ رہا ہے جی۔ سی ڈی روم کسی اور سسٹم پر چلا کر دیکھیں کہ چلتا بھی ہے یا نہیں۔
 

میم نون

محفلین
کمپیوٹر ریکوری میں جا کر دیکھیں کہ جس وقت یہ مسئلہ ہوا تب کونسا کام کیا ہے؟
اور اس وقت سے پہلے سے ریسٹارٹ کر کے دیکھیں، ہو سکتا ہے ایسا کرنے سے مسئلہ حل ہو جائے۔

والسلام
 
ہارڈوئیر کا مسئلہ لگ رہا ہے جی۔ سی ڈی روم کسی اور سسٹم پر چلا کر دیکھیں کہ چلتا بھی ہے یا نہیں۔

میرے خیال میں ہارڈ وئیر کی خرابی کا مسئلہ نہیں ہے، اس کی میری نظر میں دو وجوہات ہیں: ایک تو یہ کہ سسٹم نیا ہے اور اسے لیے ہوئے دو ماہ بھی نہیں ہوئے جبکہ استعمال کرنے کے حوالے سے تو مجموعی طور پر چار پانچ گھنٹے سے زیادہ نہیں چلا کیوں کہ لیپ ٹاپ صرف سفر وغیرہ کے لیے لیا ہے اور اس پر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی موجودگی میں کام کرنا دشوار محسوس ہوتا ہے۔ دوسرے یہ کہ میرے پاس ایک یو ایس بی ڈرائیو Transcend کے نام سے ہے، اس میں خصوصیت یا خامی یہ ہے کہ اسے کمپیوٹر میں انسرٹ کرنے کے بعد یہ ایک ڈرائیور چلاتا ہے جس کا نام JetFlash220 ہے۔ اگر یہ ڈرائیور نہ چلے تو یو ایس بی ڈرائیو کی صرف 1 جی بی شو ہوتی ہے۔ یہ یو ایس بی ڈرائیو بھی لیپ ٹاپ پر صرف 1 جی بی شو کرتی ہے اور ڈرائیور اگرچہ انسٹال تو ہوجاتا ہے لیکن اس کے ڈرائیور میں بھی وہی مسئلہ درپیش ہوتا ہے جو سی ڈی روم کے ڈرائیور میں ہے یعنی ڈیوائس منیجر میں اس کے ڈرائیور میں زرد نشان کی صورت میں ایرر دکھاتا ہے جبکہ یہی یو ایس بی ڈرائیو دیگر کمپیوٹرز پر بالکل درست کام کرتی ہے۔
جہاں تک سی ڈی روم نکال کر کسی دوسرے کمپیوٹر میں لگانے کی بات ہے تو میرے علم میں نہیں ہے کہ اس لیپ ٹاپ کی سی ڈی روم ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر لگ سکے گی یا نہیں؟ ویسے بھی اس کی سیل کھولنے سے شاید اس کی وارنٹی کلیم نہیں ہوگی اس لیے یہ رسک نہیں لیا جاسکتا۔
 
سسٹم ری اسٹور بہترین حل ہے!

مسئلہ پیش کرتے ہوئے یہ بتانا بھول گیا تھا خاکسار نے یہ بھی کرکے دیکھ لیا تھا لیکن سسٹم ری اسٹور میں کوئی سابقہ تاریخ ہی درج نہیں تھی جس کو بنیاد بنا کر سسٹم ری اسٹور کیا جاتا، پھر بھی ادھر اُدھر ہاتھ مار کر تلاش کرنے کی کوشش کی کہ شاید ری اسٹور کا کوئی مزید آپشن مل جائے مگر اس سلسلہ میں ناکامی ہوئی۔ بعد ازاں ذیوائس منیجر سے PCI bus بھی ریموو کرکے دیکھ لی لیکن تمام ڈرائیورز دوبارہ لوڈ ہونے کے بعد بھی سی ڈی کا ڈرائیور ہنوز ایرر والا انسٹال ہورہا ہے۔
ایک بات اور کہ PCI bus ریموو کرنے کے اگلے دن جب سسٹم ری اسٹور کرنے کا آپشن کھولا تو اس میں گزشتہ تاریخ کے ری اسٹور کے تین آپشن موجود تھے لیکن اس کی تفصیل میں یہ درج تھا کہ PCI bus ریموو کرنے سے پہلے کی پوزیشن، اس کے بعد کی پوزیشن وغیرہ، لہٰذا اسے ری اسٹور نہیں کیا۔
 
کمپیوٹر ریکوری میں جا کر دیکھیں کہ جس وقت یہ مسئلہ ہوا تب کونسا کام کیا ہے؟
اور اس وقت سے پہلے سے ریسٹارٹ کر کے دیکھیں، ہو سکتا ہے ایسا کرنے سے مسئلہ حل ہو جائے۔
والسلام

نوید بھائی کمپیوٹر ری کوری سے کیا مراد ہے؟ اگر اس سے مراد سسٹم ری اسٹور ہے تو اس کی وضاحت جناب عارف کریم صاحب کے جواب کی صورت میں پیغام نمبر 6 میں کر چکا ہوں۔ اور اگر کمپیوٹر ری کوری سے کچھ اور مراد ہے تو ازراہ کرم اس کی تھوڑی تفصیل اور طریقہ کار درج فرمادیں۔ شکریہ
 

میم نون

محفلین
جی میرا مطلب سسٹم ری اسٹور ہی تھا، لیکن اگر اس سے بھی کام نہیں بنا تو پھر دیکھیں کہ آیا آپکے کمپیوٹر میں مکمل ریکوری آپشن موجود ہے؟
یہاں پر جو کمپیوٹر ملتے ہیں انمیں اکثر میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے، اسکو استعمال کرنے سے آپکا کمپیوٹر بلکل نیا ہو جاتا ہے لیکن تمام ڈیٹا بھی حذف ہو جاتا ہے۔
یہ آپشن دیکھنے کے لیئے کمپیوٹر کی یوزر مینویل کا مشاہدہ کریں۔

والسلام
 

asakpke

محفلین
اگر کوئی بوٹ ایبل سی ڈی ہے تو اسکو چلا کر چیک کریں، کم از کم یہ تو پتہ چل جائے گا کہ سی ڈی روم درست ہے۔
 
اگر کوئی بوٹ ایبل سی ڈی ہے تو اسکو چلا کر چیک کریں، کم از کم یہ تو پتہ چل جائے گا کہ سی ڈی روم درست ہے۔

یہ کام پہلے دن ہی کرکے دیکھ لیا تھا، بوٹ ایبل سی ڈی سے کمپیوٹر بوٹ ہورہا ہے، یعنی اس کا مطلب ہے کہ سی ڈی روم بالکل درست کام کر رہی ہے، مسئلہ آپریٹنگ سسٹم کے ڈرائیور میں خرابی کاہے۔
میرا خیال ہے کہ یہ خرابی سسٹم رجسٹری میں تبدیلی وغیرہ سے دور ہوسکتی ہے۔
ہے کوئی ونڈوز وسٹا کی سسٹم رجسٹری کی چھیڑ چھاڑ کا ماہر؟؟؟؟
 

میم نون

محفلین
کیا آپ کا کمپیوٹر 32 بٹ ہے یا 64 بٹ
ڈرائیور انسٹال کرتے ہوئے اس چیز کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے اور درست ڈرائیور انسٹال کرنا ہو گا۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سی ڈی آئیکن لانے کا ایک حل تو یہ تھا کہ ہارڈ ڈسک کا سی پارٹیشن فارمیٹ کرکے ونڈوز دوبارہ انسٹال کردی جاتی لیکن بوجوہ میرے لیے ایسا کرنا ممکن نہیں تھا اسی لیے اس کے حل کے لیے کوشاں رہا اور بالآخر حل مل گیا۔ ہوسکتا ہے کہ محفل کے کسی دوسرے دوست کے ساتھ بھی آئندہ ایسا مسئلہ درپش ہوجائے، لہذا ذیل میں اس کے حل کا طریقہ کار درج کیا جارہا ہے:
نوٹ: یہ حل ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وسٹا اور ونڈوز 7 کے لیے یکساں کار آمد ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ونڈوز ایکس پی میں رن کی کمانڈ کے ذریعے سسٹم رجسٹری میں جاتے ہیں جبکہ ونڈوز وسٹا اور 7 میں الگ سے سرچ بار میں regedit ٹائپ کرکے رجسٹری اوپن کی جاتی ہے، باقی طریقہ تینوں کا یکساں ہے۔
یہاں ونڈوز یکس پی کا طریقہ درج کیا جارہا ہے، جبکہ ونڈوز وسٹا اور ونڈوز 7 کے سسٹم رجسٹری کھولنے کے طریقہ کار کے لیے آخر میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔
1 سب سے پہلے اسٹارٹ پر کلک کرکے (ایکس پی میں) رن پر جائیں اور وہاں regedit ٹائپ کرکے اوکے پر کلک کردیں۔
2 سسٹم رجسٹری کھلنے کے بعد بائیں طرف والے کالم میں HKEY LOCAL MACHINE پر ڈبل کلک کریں۔
3 HKEY LOCAL MACHINE کے ذیلی دریچہ میں کئی فولڈر کھل جائیں گے، اس میں SYSTEM پر ڈبل کلک کریں۔
4 SYSTEM کے ذیلی دریچہ میں CURRENT CONTROL SET اور اس کے بعد CONTROL پر ڈبل کلک کریں۔
5 CONTROL کے اندر CLASS کے فولڈر پر ڈبل کلک کریں اور اس کے اندر 4D36E965-E325-11CE-BFC1-08002BE10318 پر سنگل کلک کریں اور دائیں جانب والے خانے پر نظر دوڑائیں۔
6 دائیں کالم میں کئی فائلیں نظر آرہی ہوں گی اس میں سے UpperFilters اور LowerFilters والی فائلیں ڈیلیٹ کرکے سسٹم رجسٹری بند کردیں اور سسٹم ری اسٹارٹ کردیں۔ ری اسٹارٹ ہونے کے بعد ان شاء اللہ آپ کے مائی کمپیوٹر میں سی ڈی کا آئکن موجود ہوگا۔
نوٹ: اگر آپ کو UpperFilters یا LowerFilters میں سے کوئی ایک فائل نہ ملے تو ان دونوں فائلوں میں جو موجود ہو، اسے ڈیلیٹ کردیں۔ (بعض سسٹم میں ممکن ہے کہ UpperFilters والی فائل نہ ہو ایسی صورت میں صرف LowerFilters والی فائل ہی ڈیلیٹ کریں)
اس عمل کو بصری وصوتی (ویڈیو کی) شکل میں دیکھنے کے لیے ذیل کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

والسلام
 
کیا آپ کا کمپیوٹر 32 بٹ ہے یا 64 بٹ
ڈرائیور انسٹال کرتے ہوئے اس چیز کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے اور درست ڈرائیور انسٹال کرنا ہو گا۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
نوید بھائی سی ڈی آئیکن کا مسئلہ حل ہوگیا ہے جس کی تفصیل اوپر (پیغام نمبر 12) میں درج ہے۔ ویسے میرا کمپیوٹر 32 بٹ ہے۔
والسلام
 

عبدالحفیظ

محفلین
خاکسارکے ساتھ بھی پانچ سال قبل ایسا ہوا تھا ۔ پھر مجھے اس کا حل مائکروسافٹ کی ویب سائٹ میں نالج بیس آرٹیکل پڑھنے پر مل گیا تھا۔ اس میں بعینہ یہی حل بتایا گیا ہے۔ میں بتانا چاہتا مگر جناب نے پہلے سے ہی لکھ دیا ہے۔ دراصل یہ ونڈوز کی رجسٹری کرپٹ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
 
Top