مائی ایس کیو ایل کی سیٹنگ

میم نون

محفلین
السلام علیکم،

کچھ عرصے سے سی ایس ایس ڈیزائیننگ کو پڑھنے کی خواہش پیدا ہوئی ہے تو سوچا اسکی طرف جانے سے پہلے ویب بنانے کی بنیادی معلومات تو سمجھ لیں جائیں۔
بس اسی چکر میں ایک عدد فورم بنانے کا سوچا کہ اسپر تجربے کروں (اس فورم میں ہوگا کچھ نہیں، بس ذاتی تجربات کے لئیے ہو گا)
تو اسکے لئیے میں نے مائی بی بی کا انتخاب کیا ہے، پہلے تو اسکی انسٹالیشن شروع کرنے میں کافی دن لگ گئے کیونکہ کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی (مجھے ویب بنانے کی الف بے بھی نہیں آتی)
آخر کچھ پلے پڑا تو انسٹالیشن شروع ہو گئی لیکن یہ مائی ایس کیو ایل کی سیٹنگ پر رک جاتی ہے۔

میں نے freehostingcloud.com پر ایک عدد مفت ویب سپیس حاصل کی ہے اور اسطرح سیٹنگ کی ہے





اور انسٹالیشن میں یہ لکھا ہے





لیکن انسٹالیشن آگے نہیں جا رہی۔

میں نے ہوسٹنگ سائٹ پر وہ سب سیٹنگ تو کی ہے لیکن مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آیا مجھے وہاں پر مائی ایس کیو ایل انسٹال کرنا پڑے گا یا بس یہی سیٹنگ کافی ہے؟
اس کا کیا حل ہو سکتا ہے؟

تمام احباب کا توجہ دینے کے لئیے شکریہ۔

والسلام،
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ فری ہوسٹنگ پر محنت کرنے سے پہلے اپنے کمپیوٹر پر لوکل ویب سرور سیٹ اپ کرکے اس پر تجربات کر لیں۔ اس طرح آپ کو بہتر اندازہ ہو جائے گا۔ فری ہوسٹنگ پر مائی ایس کیو ایل وغیرہ سیٹ اپ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ پہلے سے موجود ہوتا ہے۔
 

میم نون

محفلین
شکریہ نبیل بھائی،
میں نے بھی پہلے لوکل میں ہی کام کرنے کا سوچا تھا، لیکن میرا کمپیوٹر بہت پرانا ہے اور اسپر مزید وزن نہیں ڈالنا چاہتا تھا، لیکن اگر آپکا بھی یہی مشورہ ہے تو ایسے ہی کر کے دیکھتا ہوں۔

آپکو انشاءاللہ دوبارہ سے ڈسٹرب کروں گا :grin:

والسلام،
 

ابو یاسر

محفلین
اور لوکل مشین پر آپ کو سرور سیٹ اپ کرنا ہوتو مختلف اپلی کیشنز ہیں جیسے
xampp
wamp
iis
وغیرہ وغیرہ
زیمپ اور ویمپ تو آپ کو فری میں مل جائے گا جبکہ آئی آئی ایس سرور ونڈوز ایکس پی کےساتھ ہی آتا ہے مگر اس کا انسٹالیشن
کا طریقہ مجھے بہت دشوار لگتا ہے۔
 

سندس راجہ

محفلین
آپ سب سے آسان اور بہترین vertrigo یہاں سے ڈاون لوڈ کریں۔ اس میں روٹ ڈیفالٹ یوزر اور vertrigo پاسورڈ پوتا ہے ڈیٹا بیس کا۔
سرور کا نام localhostرکھنا ہے تو بس کام شروع کر دیں انسٹال کرنے کے بعد ایک عدد مائی ایس کیو ایل ڈیٹا بیس بنا لیں۔
 

میم نون

محفلین
شکریہ سندس راجہ :)

ابھی تک تو وقت نہیں ملا دوبارہ تجربہ کرنے کا، جیسے ہی تھوڑی فرصت ملتی ہے آپکے بتائے نسخے کو بھی چیک کرتا ہوں۔

والسلام
 

dehelvi

محفلین
اور لوکل مشین پر آپ کو سرور سیٹ اپ کرنا ہوتو مختلف اپلی کیشنز ہیں جیسے
xampp
wamp
iis
وغیرہ وغیرہ
زیمپ اور ویمپ تو آپ کو فری میں مل جائے گا جبکہ آئی آئی ایس سرور ونڈوز ایکس پی کےساتھ ہی آتا ہے مگر اس کا انسٹالیشن
کا طریقہ مجھے بہت دشوار لگتا ہے۔

آپ تو ڈرا رہے ہیں، اتنا بھی دشوار نہیں ہے۔ بس ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی لگائیں، ایڈ ایند ریموو پروگرام میں جاکر وینڈوز کمپونینٹس پر کلک کردیں اور Internet Information Services پر چیک لگا کر نیکسٹ کردیں۔ اللہ اللہ خیر صلا۔
 
Top