مائی ایس کیو ایل اور ایس کیو ایل سرور میں فرق

مائی ایس کیو ایل اور ایس کیو ایل س

السلام علیکم:
الحمد للہ آپ دوستان اچھا کام کر رہے ہیں اس طرح کے کاموں کے لئے جذبہ خدمت کی ضرورت ہوتی ہے جس کی ہماری قوم میں کوئی کمی نہیں۔ آپ بھی اسی قوم کے فرزند ہیں ۔
یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ مائی ایس کیوایل اور ایس کیو ایل سرور 2002 میں کیا فرق ہے۔ اور کیا php کے ساتھ ایس کیو ایل سرور 2002 استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر کوئی دوست تفصیل سے بتا سکے تو مہربانی ہو گی
سلطان ٹیپو
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم سلطان ٹیپو صاحب۔ خدا کا شکر ہے کہ آپ تو نظر آئے۔ یہاں آتے رہا کریں، رونق رہتی ہے۔

جہاں تک آپ کے سوال کا تعلق ہے، اس کا کسی حد تک تسلی بخش جواب دینے کی کوشش کروں گا، باقی میرے دوست آپ کو بتا دیں گے۔

پہلا فرق تو یہ ہے کہ مائی ایس کیو ایل ایک اوپن سورس ڈیٹا بیس ہے یعنی آپ اسے بلا معاوضہ ڈاؤنلوڈ اوراستعمال کرسکتے ہیں جبکہ ایس کیو ایل سرور ایک کمرشل پراڈکٹ ہے اور وہ بھی خاصی مہنگی۔ اسکے علاوہ MySQL کراس پلیٹ فارم ہے، یعنی کہ یہ کئی آپریٹنگ سسٹمز پر چلتی ہے جبکہ SQL Server محض ونڈوز پر چلتا ہے۔ (Hmm...چلتا ہے اور چلتی ہے :shock: )

اس بورڈ کا ڈیٹا بھی MySQL ہی کی ایک ڈیٹا بیس میں محفوظ ہو رہا ہے۔ جہاں تک php کا تعلق ہے، اگرچہ اصولی طور پر یہ کسی بھی ڈیٹا بیس کے ساتھ کام کر سکتی (سکتا؟) ہے، یہ MySQL کے ساتھ کام کرنے کے لیے آپٹمائزڈ ہے۔ یہ فورم یعنی phpBB بھی php میں لکھی گئی ہے۔ دوسرے ڈیٹابیس سرورز کے ساتھ کام کرنے کے لیے php او ڈی بی سی انٹرفیس استعمال کرسکتی ہے جیسا کہ یہاں بیان کیا گیا ہے۔

یہاں یہ عرض کرتا چلوں کہ MySQL مفت مال (فری ویر) ہے اور شاید اسی لیے اس میں وہ تمام فیچرز موجود نہیں ہیں جو کہ کمرشل ڈیٹابیس سرورز میں موجود ہیں۔ جہاں تک میری معلومات کا تعلق ہے تو MySQL میں ٹرانزیکشنز اور ٹریگرز سپورٹد نہیں ہے۔

اس سلسلے میں اگر آپ کے ذہن میں مزید سوالات ہیں تو پوچھنے سے نہ ہچکچائیں۔ جو کچھ مجھے اور میرے دوستوں کو معلوم ہوگا، آپ کو بتا دیں گے۔
 
MySQL

نبیل نےMySQL کا اچھا تعارف کرا دیا ہے۔ اس ڈیٹا بیس کے مشہور ہونے کی وجہ پلیٹ فارم سے آزادی، انتہائی کم قیمت (0 $) اور اس کی برق رفتاری ہے۔ ویب ڈیویلپمنٹ کے لئے تو یہ ایک de-facto ڈیٹابیس ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ اور عمدہ فری سافٹ ویئر ڈیٹابیس فائر برڈ (firebird) اور پوسٹ گریس ایس کیو ایل (PostgreSQL) ہیں۔

MySQL کا نیا ورژن 5 بہت سے عمدہ اضافے لے کر آیا ہے اور اب ٹرانزیکشن، کیوری در کیوری (نیسٹڈ کیوری)، محفوظ شدہ پروسیجرز اور دوسری انٹر پرائز خصوصیات کو سہارا دیتا ہے۔
 
شکریہ

شکریہ
اب اس مائی ایس کیو ایل کو کہاں سے بھرتی(ڈاون لوڈ) کیا جاے؟ ویسے ایک میں نے کرنے کی کوشش کی ہے یا تو ٹھیک انسٹال نہیں ہوا یا غلط قسم کا مائی ایس کیو ایل انسٹال کر بیٹھا ہوں۔ اور مختلف ممالک کے لحاظ سے ڈاون لوڈ کا آپشن کیوں رکھا جاتا ہے۔ پاکستان تو کہیں بھی نہیں تھا قریب ترین ملک چائنہ تھا یا انڈیاتھا۔ تو انڈیا سے ڈاون لوڈ کرنے کی غیرت گوارا نہیں کی۔
کیا چکر ہے کسی دوست کو کچھ پتہ ہو توبتا کر دعائیں حاصل کرے۔
 

جیسبادی

محفلین
جغرافیائی قربت کا اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ممکن ہے آپ کو اچھی رفتار، سنگاپور، ملائیشیا، جرمنی، یا امریکہ سے ہی ملے۔ اگر آپ لینکس نصب کرو تو م‌س‌ق‌ل آپ کو ساتھ ہی مل جائے گا اور اس کے علاوہ بہت سی چیزیں۔ رابطہ: لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ
 

نبیل

تکنیکی معاون
سلطان ٹیپو، کچھ ویب سائٹس مقبول سوفٹویرز کو مختلف جگہ پر ڈاؤنلوڈ کے لیے اس وجہ سے رکھتی ہیں کہ یوں ایک ہی سرور پر ڈیٹا ٹرانسفر کا بار نہیں پڑتا۔ انہیں ایک دوسرے کا آئینہ (mirror) بھی کہتے ہیں۔ لیکن مرر بنانے کے لیے شرط ایک اچھا انفراسٹرکچر ہونا بھی ضروری ہے۔ فی الوقت پاکستان کی انٹرنیٹ بیک بون اس قابل نہیں ہے کہ اس پر بھاری ڈاؤنلوڈز کے سرور نصب کیے جا سکیں۔

میں یہاں کچھ اور کہنے کی بھی جسارت کروں گا۔ یہ انڈیا سے ڈاؤنلوڈ کرنے پر غیرت کا معاملہ مجھے کچھ غیر متعلقہ سا لگا ہے۔ یہاں ہمارے جو ہندوستانی بھائی آتے ہیں ان کے بارے میں کیا خیال ہے۔ ہمارا مقصد یہاں مل جل کر تحصیل علم ہے اور ہم اردو کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ php لینگویج جس میں یہ فورم لکھی گئی ہے، ایک اسرائیلی کمپیوٹر سائنٹسٹ یعنی ایک یہودی کی ایجاد ہے۔ اس پر فورم چلا کر اسلامی تعلیمات پر گفتگو کرنا کیا جائز ہوگا؟ اگر میری کسی بات سے آپ کی دلآزاری ہوئی ہو تو میں اس کی معذرت طلب کرتا ہوں۔
 
Top