مائیکروسوفٹ ورڈ میں فورس جسٹیفائی کیسے کیا جا سکتا ہے؟

نبیل

تکنیکی معاون
اب جبکہ علوی نستعلیق فونٹ منظر عام پر آ گیا ہے تو مائیکروسوفٹ ورڈ میں بھی نوری نستعلیق میں کمپوزنگ ممکن ہو گئی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ورڈ میں ان پیج کی طرح سطور کو force-justify کرنا ممکن ہے؟ اس فیچر کی خاص طور پر لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں ضرورت پڑے گی جس میں شاعری کی کتب کی ای بکس بنائی جائیں گی۔
 
نبیل بھائی اس وقت میں ٹھیک اسی چیز کی ٹٰیسٹنگ کر رہا تھا۔ اور الحمد للہ اوپن آفس میں اس نے سطور کو بخوبی جسٹیفائی کیا ہے۔ میں فی الحال فیڈورا 9 استعمال کر رہا ہوں۔ اگر ونڈوز کی طرف جانا ہوا تو اس میں بھی دیکھوں گا۔ اور ہاں ویب پر بھی جسٹیفائی کا ریزلٹ دیکھنا ہوگا۔
 

محسن حجازی

محفلین
بالکل ممکن ہے، میں نے پاک نستعلیق میں بشیر بدر کا کچھ کلام بطور نمونہ پیش بھی کیا تھا۔ تاہم دیکھنا پڑے گا کہ کیسے کیا تھا۔
 

باذوق

محفلین
کل رات فونٹ کی ریلیز کے فوری بعد میں اور ایک دوسرے ساتھی یہی چیک کر رہے تھے۔
جسٹیفائی میں کچھ الفاظ جیسے ( خدمت ، فانٹ ، علوی ) اس وقت گڑبڑ کر جاتے ہیں جب فونٹ کا سائز 24 یا اس سے اوپر ہو۔
لیکن ۔۔۔۔۔
یہ مسئلہ شائد ونڈوز ایکس۔پی سروس پیک -2 کے ساتھ خاص ہے۔ سروس پیک-3 میں یہ مسئلہ نظر نہیں آتا۔ اسکرین شاٹ بعد میں پیش کروں‌گا۔
 
ہاں میں نے ابھی ابھی اوپن آفس میں لاسٹ لائن جسٹیفیکیشن کو ٹرائی کیا پر اگر سطر چھوٹی ہو اور اس کا پھیلاؤ زیادہ ہو رہا ہو تو ترسیمے ایک دوسرے سے کچھ یوں علیٰحدہ ہو جاتے ہیں‌کہ بعض الفاظ ٹوٹ‌جاتے ہیں۔ دقت وہاں اور بھی بڑھ جاتی ہے جہاں دو مختلف الفاظ کے اجزا ایک ہی ترسیمے میں لکے گئے ہیں اور میرے خیال سے اس طرح‌کے فانٹ میں یہ ایک فطری نتیجہ ہے۔
 
Top