مائیکروسافٹ ورڈ 2010 میں ملٹی لیول لسٹ کے لیے مدد درکار ہے

مجھے ایک ۷۴ صفحات کاانگلش ڈاکیومنٹ فارمیٹ کرنا ہے ، رائٹر نے ٹیب کی مدد سے اس کے عنوان اور ذیلی عنوان بنائے ہیں ، جبکہ اصل طریقہ ملٹی لیول لسٹ سٹائل ہے تو سٹائل کیسے بنا سکتے ہیں - انگلش کے بہت سے صفحات دیکھ چکا ہوں ،کچھ مل نہیں سکا
 
محمدصابر

محفلین
اب کچھ نہ کچھ تو مینوئل کرنا ہی پڑے گا۔ آپ اس ڈاکومنٹ کی ایک کاپی بنا لیں اور تجربات شروع کر دیں۔ سب سے پہلے سارا ٹیکسٹ سلیکٹ کر کے لسٹ اپلائی کر کے تو دیکھیں شاید کام بن جائے اور اگر ستر فیصد بھی بن جائے تو باقی مینوئل کر لیں کیونکہ جب تک جواب آنا ہے کام ختم ہو جانا ہے۔
 
اسد

محفلین
مجھے ایک ۷۴ صفحات کاانگلش ڈاکیومنٹ فارمیٹ کرنا ہے ، رائٹر نے ٹیب کی مدد سے اس کے عنوان اور ذیلی عنوان بنائے ہیں ، جبکہ اصل طریقہ ملٹی لیول لسٹ سٹائل ہے تو سٹائل کیسے بنا سکتے ہیں - انگلش کے بہت سے صفحات دیکھ چکا ہوں ،کچھ مل نہیں سکا
ویسے تو شاید آپ کام مکمل ہی کر چکے ہوں...
آپ کا سوال واضح نہیں ہے، کیونکہ ہمیں ڈوکیومنٹ کے متن اور فورمیٹ کا علم نہیں ہے۔ پھر آپ نے نہیں بتایا کہ آپ کس فورمیٹ میں لسٹ سٹائل تیار کرنا چاہتے ہیں اور اسے کس انداز میں لاگو کریں گے۔ کیا ہیڈنگز اور سب-ہیڈنگز کے درمیان متن موجود ہے؟ ہیڈنگز کے ساتھ حروف یا اعداد کا سابقہ لگانا چاہتے ہیں؟
 
Top