مائیکروسافٹ ورڈ کیلیے ’پلگ ان‘ …… قرآنی متن کا استعمال

نعیم سعید

محفلین
السلام و علیکم
کیا مائیکرو سافٹ ورڈ کے لیے کوئی ایسا ’پلگ ان‘ تیار ہوا ہے کہ جس کی مدد سے قرآنی متن سے مطلوبہ آیات کو مسودہ کی تیاری میں آسانی سے استعمال کیا جا سکے۔
کیونکہ ابھی تک جو قرآنی فونٹس تیار کیے گئے ہیں، اکثر کے ساتھ قرآنی متن بھی ٹائپ شدہ ساتھ ہی دیا گیا ہے۔ اس طرح اب تک ماشاء اللہ سے کافی فونٹس اور اتنے ہی قرآنی متن بھی تیار ہو چکے ہیں۔
تیار شدہ قرآنی متن کو استعمال کرنے میں یقیناً کچھ سہولتیں بھی نظر آتی ہیں: مثلاً:
• ٹائپنگ کے اضافی وقت کی بچت۔
• ٹائپنگ اغلاط کا کم سے کم ہونا۔ (کیونکہ یہ قرآنی متن پروف شدہ ہیں، اس لیے اغلاط بہت کم ہیں۔)
ورڈ میں ’قرآنی متن‘ کو استعمال کرنے کا بہتر طریقہ ابھی تک تو یہی نظر آتا ہے کہ تیار شدہ قرآنی ٹیکسٹ فائل میں سے مطلوبہ سورت اور آیت نمبر تک پہنچ کر عبارت کو کاپی پیسٹ کر لیا جائے۔ اس مطلوبہ عبارت تک پہنچنے میں کچھ وقت ضرور لگتا ہے اور اگر چند ایک بار قرآنی عبارات کو لگانا ہو تو اس طریقۂ کار میں کوئی خاص مشکل نظر نہیں آتی لیکن اگر قرآنی عبارات کا استعمال زیادہ مقدار میں کرنا ہو تو یہ آسان سا طریقہ بھی کافی وقت لے جاتا ہے۔
نیٹ پر سرچ کرنے سے ابھی تک مجھے تو اس قسم کا کوئی ’پلگ ان‘ یا کوئی اور ’حل‘ نہیں مل سکا۔
آپ دوست اس سلسلے میں ضرور راہنمائی کریں، امید ہے کوئی بہتر حل نکل آئے۔
 
نعیم سعید

محفلین
اس سلسلے میں ایک ’پلگ ان‘ ملا ہے۔ مگر یہ محدود ہے۔ یعنی ……
ایک تو صرف ورڈ کے پرانے ورژن کے ساتھ چلتا ہے۔
دوسرا اس میں یوزر اپنا متن شامل نہیں کرسکتا۔
یعنی مخصوص فونٹ کے ساتھ جو متن پروگرام میں بلٹن ان کر دیا گیا ہے صرف وہی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
لنک:
http://myquran.org/msword/
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرا اندازہ ہے کہ اگر کسی فونٹ میں قران کا متن تیار موجود ہو تو اس قسم کا پلگ ان تیار کرنا یا اس سے ملتا جلتا میکرو لکھنا مشکل نہیں ہونا چاہیے۔ پہلے آپ پلیز ایک مرتبہ کچھ وضاحت فرما دیں کہ آپ کس طرح اس کام کو خودکار بنانا چاہتے ہیں؟ میرے ذہن میں اس طرح کا یوز کیس آتا ہے کہ ورڈ میں ٹول بار پر کوئی بٹن پریس کرنے کے بعد ایک ڈائیلاگ نمودار ہو، جہاں ایک آیت کا نمبر یا آیات کی رینج دی جا سکے۔ اس کے بعد متعلقہ قرانی متن ڈیٹابیس سے اٹھا کر ڈاکومنٹ میں مطلوبہ جگہ پر شامل کر دیا جائے۔ کیا یہ یوز کیس درست ہے؟
 
نعیم سعید

محفلین
وعلیکم السلام!
جی نبیل بھائی آپ نے جو تصوراتی خاکہ پیش کیا ہے، بالکل ایسا ہی میرے ذہن میں تھا۔:)
اس سلسلے میں کچھ آئیڈیاز اور بھی ہیں میرے ذہن میں، لیکن پہلے یہ تو پتا چل جائے کہ ایسا کس حد تک ممکن ہے۔
 
نعیم سعید

محفلین
جزاک اللہ، شاکر بھائی
ابتدائی نتائج میں تو یہ ورڈ 2010 پر بھی درست کام کر رہا ہے۔ مگر اس کے سامنے بھی وہی بے بسی ہے کہ نہ تو فونٹ تبدیل کیا جا سکتا ہے اور نہ متن، اور اس میں بھی متن صرف عرب کے طرز پر ہے جب کہ میں برصغیری طرز کا متن استعمال کرنا چاہتا ہوں۔
ویسے اس طرح کے ’پگ ان‘ میں یہ سہولت ضرور ہونی چاہئے کہ یوزر اپنی مرضی کے فونٹ اور متن کو شامل کر سکے۔
 
ابو ثمامہ

محفلین
"مصحف النور" كے نام سے ايك پلگ ان ورڈ ميں قرآن پاك كے ليے ميں ايك عرصہ سے استعمال كررہا ہوں، اس مين ہر فونٹ چلا سكتے ہيں.
 
شاکرالقادری

لائبریرین

میں نے ابھی اس کو چیک کیا ہے
یہ وہی پلگ ان ہے جو اوپر میں نے ذکر کیا ہے اور اسکا ڈائونلوڈ لنک بھی دیا ہے
البتہ اس بات کا انکشاف اب ہوا ہے کہ اگر آپ عربی متن حاصل کرتے وقت یونی کوڈ کا آپشن منتخب کر لیں تو پھر آپ کو ایسا متن ملے گا جس میں آپ حسب مرضی فونٹ استعمال کر سکیں گے
 
نعیم سعید

محفلین
البتہ اس بات کا انکشاف اب ہوا ہے کہ اگر آپ عربی متن حاصل کرتے وقت یونی کوڈ کا آپشن منتخب کر لیں تو پھر آپ کو ایسا متن ملے گا جس میں آپ حسب مرضی فونٹ استعمال کر سکیں گے

شکریہ شاکر بھائی! یہ انکشاف تو مجھے بھی آج ہی ہوا ہے جب کہ کافی عرصہ سے یہ پلگ ان میرے پاس ہے، البتہ استعمال کرنے کی نوبت کم کم ہی آئی ہے۔ شاید اسی وجہ سے یہ راز کھل نہ سکا۔:)
لیکن ایک مسئلہ اب بھی ہے، کیونکہ یونی کوڈ اسٹنڈرڈ میں بہت سے قرآنی کریکٹرز کی سپوٹ نہیں ہے۔ (خصوصاً برصغیری طرز کتابت کی)۔ جس کی وجہ سے فونٹ سازوں نے متبادل کریکٹرز استعمال کرتے ہوئے فونٹس کو تو بنا ہی لیا مگر کسی ایک اسٹنڈرڈ کو اختیار کرنے کی بجائے ہر ایک نے اپنی رائے اور سہولت سے کام لیا، اسی وجہ سے ہر فونٹ کے ساتھ اس کا قرآنی متن بھی الگ سے تیار کر کے دینا پڑا، یہی وجہ ہے کہ جتنے قرآنی فونٹس آچکے ہیں تقریباً اتنے ہی قرآنی متن بھی۔
اوپر بیان کردہ صورت حال کی وجہ سے کسی قرآنی متن پر کوئی بھی قرآنی فونٹ استعمال کرنا، ٹیکسٹ کو تبدیل (یعنی خراب) کردیتا ہے۔ فونٹس کی تبدیلی کی وجہ سے ٹیکسٹ میں آنے والی تبدیلیوں کو تلاش کرنا اور درست کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔
اس لیے فی الحال یہی طریقہ کار بہتر ہے کہ ہر فونٹ کے ساتھ دیئے گئے قرآنی متن کو صرف اسی فونٹ کے لیے استعمال کیا جائے۔
اور ایسا پلگ بناتے وقت بھی اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہوگا۔
 
ابو ثمامہ

محفلین
میں نے ابھی اس کو چیک کیا ہے
یہ وہی پلگ ان ہے جو اوپر میں نے ذکر کیا ہے اور اسکا ڈائونلوڈ لنک بھی دیا ہے
جی نہیں محترم!
آپ کا ذکر کردہ پلگ ان مصحف عثمانی کہلاتا ہے جبکہ میں نے جو ذکر کیا وہ مصحف نور ہے۔
البتہ مصحف عثمانی میں یونی کوڈ کا آپشن استعمال کرنے کے بعد جس ہیئت میں قرآن پاک پیسٹ ہوتا ہے وہی مصحف نور کی اصلی شکل ہے۔ علاوہ ازیں ۔۔۔اس میں سرچنگ، حسب منشا آیت کریمہ کا کچھ حصہ بھی پیسٹ کر سکنے کے سہولت موجود ہے۔ اور یہ ایک الگ ٹول ہے جو ورڈ دوہزار تین ہی میں استعمال ہوتاہے۔
نیٹ پر سرسری تلاش میں مجھے اس کے تعارفی تصویریں نہیں مل سکیں، اس لئے معذرت!!!!!!!
اور ہاں۔۔۔۔۔ کاپی رائٹ کی وجہ سے ڈاوٴن لوڈ لنک نہیں دے سکتا۔
اگر ذاتی پیغام میں اپنا ای میل ایڈریس بھیج دیں تو ڈاوٴن لوڈ لنک دے سکتا ہوں۔
 
سلیم احمد

محفلین
ابرار بھائی عید سے مراد کیا آپ اگلی عید الاضحیٰ سے قبل ایک اور عید کرانے والے ہیں ۔ اگر مجھے صحیح سمجھ آئی ہے تو میں تو کل ہی عید کرنے کو تیار ہوں۔
 
سلیم احمد

محفلین
"مصحف النور" كے نام سے ايك پلگ ان ورڈ ميں قرآن پاك كے ليے ميں ايك عرصہ سے استعمال كررہا ہوں، اس مين ہر فونٹ چلا سكتے ہيں.
کیا یہی سافٹ ویئر ہے جس کے بارہ میں آپ نے بیان کیا ہے۔
qu2003.bmp

گوگل پر مصحف النور تلاش کرنے پر نظر آیا ہے۔ میں نے ڈاونلوڈ کرکے چیک نہیں کیا۔
 
ابرار بھائی عید سے مراد کیا آپ اگلی عید الاضحیٰ سے قبل ایک اور عید کرانے والے ہیں ۔ اگر مجھے صحیح سمجھ آئی ہے تو میں تو کل ہی عید کرنے کو تیار ہوں۔
عید کروانے کا پروگرام تو میرا اس کے ساتھ ہے لیکن اگر فرصت میسر آگئی تو
pakttnew.jpg

ہاں منہ آپ کا چند دنوں میں اس سے میٹھا کروا دوں گا انشاءاللہ
pakquran.jpg
 
سلیم احمد

محفلین
ابرار بھائی ! ماشاء اللہ ۔ بہت اچھا۔ عید کا بھی انتظار ہے لیکن منہ میٹھا کرنے کے لئے انتظار نہیں ہورہا۔ جزاکم اللہ۔
 
Top