لینکس کے لیے کی بورڈ لے آؤٹ کرئیٹر

محمد سعد نے 'لینکس کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 8, 2014

  1. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,789
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    لینکس پر اگرچہ کی بورڈ لے آؤٹس ہوتے تو سادہ ٹیکسٹ فائل کی صورت میں ہی ہیں جنہیں ایڈیٹ کرنا زیادہ مشکل کام نہیں ہوتا۔ لیکن پھر بھی نئے صارفین کو اس سلسلے میں پریشانی ہوتی ہے۔ لے آؤٹ تیار کرنے کے بعد اسے انسٹال کرنا بھی ذرا دردِ سر کا سبب بنتا ہے۔
    اس کام کے لیے ایک پروگرام تیار کیا تھا جسے پاک لینکس کے ساتھ کلید ساز کے نام سے جاری کیا۔ پہلا نسخہ صرف کی بورڈ لے آؤٹ تیار کر کے صارف کو ایک ٹیکسٹ فائل تھما دیتا تھا۔ اب کچھ وقت ملنے پر اسے مزید بہتر بنا رہا ہوں تاکہ انسٹالیشن کا کام بھی یہ خود ہی سنبھال لے۔ ہے تو لگ بھگ مکمل ہی۔ بس دو کام باقی ہیں۔ ایک تو یہ تسلی کرنا کہ اس کا استعمال محفوظ ہے۔ دوسرا اس کے کوڈ کی صفائی ستھرائی کرنا اور ترتیب کو بہتر بنانا تاکہ کوئی اور پروگرامر اس پر کام کرنا چاہے تو کوڈ کو دیکھ کر گالیاں نہ دے۔ :) اس دوران جنہیں دلچسپی ہو، وہ تجربات کے لیے اس کی کاپی حاصل کر سکتے ہیں لیکن میرا مشورہ یہی ہوگا کہ استعمال کے دوران احتیاط کو مد نظر رکھا جائے۔ مثلاً پہلا تجربہ اپنی روز مرہ استعمال کی انسٹالیشن کے بجائے کسی ورچول مشین وغیرہ میں کیا جائے۔
    پروگرام کی تصاویر منسلک کر رہا ہوں۔
    یہ پائتھون پروگرامنگ لینگویج میں لکھا گیا ہے اور پہلے کی طرح ہی گنو جنرل پبلک لائسنس کے تحت دستیاب ہوگا۔

    https://github.com/saad440/klidsaz

    [​IMG]
    [​IMG]
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏دسمبر 10, 2014
    • زبردست زبردست × 7
  2. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
  3. سعادت

    سعادت محفلین

    مراسلے:
    1,123
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    شاندار، محمد سعد !

    اگر مناسب سمجھیں تو اسے گِٹ ہب یا کسی اور کوڈ ہوسٹنگ ویب سائٹ پر ضرور اپ لوڈ کریں۔ :)
     
    • متفق متفق × 2
  4. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,789
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    اپلوڈ تو کرنا ہی ہے۔ لیکن اس سے پہلے گٹ ہب کا استعمال مجھے سیکھنا پڑے گا۔ بصورت دیگر سورس فورج۔ :glasses-nerdy:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    گٹ ہب ہی بیسٹ ہے۔
     
  6. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,789
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    میرا خیال تھا کہ گٹ ہب کا اچھی طرح استعمال کرنے کے لیے اس کی کمانڈوں کے کوئی طویل و عریض ٹیوٹوریل پڑھنے پڑیں گے۔ اس کا تو ویب انٹرفیس بھی بہت اعلیٰ ہے۔ :)
    وقت ملتے ہی فائلوں کو مناسب کانٹ چھانٹ کے ساتھ اپلوڈ کرتا ہوں۔
     
  7. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,789
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    یہ لو جنابو!
    https://github.com/saad440/klidsaz
    بس یہ یاد رکھنا کہ سافٹ وئیر ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔ پہلا تجربہ کسی ورچول مشین وغیرہ میں کر لینا بہتر ہوگا۔ :)
     
    آخری تدوین: ‏دسمبر 10, 2014
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمد سعد

    محمد سعد محفلین

    مراسلے:
    2,789
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bored
    یہ لنک اب میں ابتدائی مراسلے میں شامل نہیں کر پا رہا۔ تدوین کا اختیار ختم ہو گیا ہے۔ کوئی ایڈمن شیڈمن یہ کام کر دے تو بڑی مہربانی ہوگی۔
     

اس صفحے کی تشہیر