لینکس پر نفیس خطوط (فانٹس) کا مسئلہ حل ہونے کے قریب

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔

جیسا کہ لینکس کے صارفین جانتے ہیں کہ لینکس پر نفیس سلسلے کا کوئی بھی خط نصب کرنے کے بعد اپنے پورے نام کے بجائے صرف "نفیس" کے نام سے ہی استعمال ہوتا ہے۔ جس کے باعث ایک ساتھ نفیس سلسلے کے ایک سے زائد خطوط استعمال کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔

کل اتفاقاً مجھے اس مسئلے کی وجہ معلوم ہو گئی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مسئلے کا باعث فانٹ کی معلومات میں Preferred Family میں صرف Nafees کا نام استعمال کرنا ہے۔ جس کے باعث Family کی جگہ (جہاں پورا نام استعمال کیا گیا ہے) Preferred Family والی قدر استعمال کی جاتی ہے۔

چنانچہ میں نے CRULP کی ویب سائٹ کے رابطے کے صفحے سے جناب سرمد حسین صاحب سے رابطہ کیا جنہوں نے فوراً ہی اس مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے مجھے بتایا کہ میری تجویز نوٹ کر لی گئی ہے۔ چنانچہ اب امید ہے کہ یہ مسئلہ چند دنوں میں حل ہو جائے گا۔ پھر ہم غریب لوگ بھی ایک ساتھ نفیس نسخ، نفیس نستعلیق اور وغیرہ وغیرہ وغیرہ استعمال کر سکیں گے۔ :biggrin:
 

arifkarim

معطل
ہاہاہا، بھائی یہ کام تو فانٹ کریٹر کی سیٹنگز میں‌آپ خود بھی کر سکتے ہیں۔ پریفرڈ فیملی کی آپشن ہٹا دیں یوں تمام فانٹس کام کریں گے! ہاہاہا!
 

محمد سعد

محفلین
ہاہاہا، بھائی یہ کام تو فانٹ کریٹر کی سیٹنگز میں‌آپ خود بھی کر سکتے ہیں۔ پریفرڈ فیملی کی آپشن ہٹا دیں یوں تمام فانٹس کام کریں گے! ہاہاہا!

وہ تو ٹھیک ہے لیکن "آپھیشل حل" کا اپنا مزا ہوتا ہے۔ :winking:
اور اس کے علاوہ اب لینکس کے ہر نئے صارف کو یہ بتاتے رہنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ وہ بس اپنی ڈسٹربیوشن کے سافٹ وئیر گودام سے ہی تنصیب کر لیا کریں گے۔
 

محمد سعد

محفلین
میرے پاس فیڈورا 10 میں تو چند ہی دنوں کے اندر اپڈیٹ نازل ہو گیا تھا۔ باقیوں کا پتا نہیں۔ ہاں اس اپڈیٹ کے بعد میں نے کرلپ کی سائٹ پر دیکھا تو پرانے، یعنی مسئلے والے نسخے ہی رکھے ہوئے تھے۔ موجودہ صورتحال کا پتا نہیں۔
 

arifkarim

معطل
باقی لوگ یہاں سے
http://fedora.mirror.iweb.ca/releases/11/fedora/source/srpms/
حاصل کر کے، اسے کھولیں، اور دیا سکرپٹ

./nafees-web-naskh-update-preferred-family.pe nafeesweb.ttf

چلا کر فونٹ کو درست کر لو۔
اس کے لیے fontforge نصب ہونا ضروری ہے۔

معلوم نہیں کہ آسان طریقہ کیا ہے؟

فانٹ فارج بھی تو یہی کام کرتا ہے نا۔ فانٹس کی رینیمنگ وغیرہ۔
 

محمد سعد

محفلین
فانٹ فارج بھی تو یہی کام کرتا ہے نا۔ فانٹس کی رینیمنگ وغیرہ۔

یہ سکرپٹ fontforge ہی کا استعمال کرتا ہے۔

ویسے زیادہ آسان طریقہ یہ ہے کہ میں اپنے پاس موجود نسخہ کہیں اپ لوڈ کر دیتا ہوں اور لوگ پھر وہاں سے حاصل کر کے /usr/share/fonts یا اپنے ہوم فولڈر میں .fonts (پڑھتے وقت دائیں بائیں کے چکر کا خیال رکھیں) کے فولڈر میں پھینک دیں۔
ابھی مناسب جگہ ڈھونڈتا ہوں اپ لوڈ کے لیے۔
 

محمد سعد

محفلین
یہ میں نے اپ لوڈ کر دیا۔ اگر آپ کی ڈسٹربیوشن میں ابھی تک نیا نسخہ شامل نہیں کیا گیا اور اوپر بیان کیا گیا طریقہ کسی وجہ سے (سست کنکشن، کمانڈ لائن کا خوف وغیرہ) آپ کے لیے قابلِ عمل نہیں تو تیار نسخہ یہاں سے حاصل کر لیں۔
NafeesWeb.tar.gz
اور اگر پرانا نسخہ بھی نصب ہے تو بہتر ہوگا کہ نئے نسخے کو نصب کرنے سے پہلے پرانے کو حذف کر دیں۔ ورنہ پھر اس تمام خواری کا فائدہ ہی کیا ہے! :monkey:
 
Top