لینکس میں مانیٹر ریزولوشن بڑھانے کا طریقہ؟

میں لینکس میں اپنے مانیٹر کی ریزولوشن 1024 ضرب 768 سے نہیں بڑھا پاتا حالانکہ مجھے یقین ہے کہ میرا مانیٹر اور گرافک کارڈ اسے سپورٹ کرتا ہے۔ کیا کوئی اور ایسا کامیابی سے کرچکا ہے؟

میں یوبنتو لینکس استعمال کر رہا ہوں جو گنوم 2 پر مبنی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، پتا نہیں آپ کو اس سوال کا جواب مل پاتا ہے یا نہیں۔ آپ کا گرافک کارڈ اور مانیٹ بے شک اس ریزولیوشن کو سپورٹ کرتا ہوگا لیکن مسئلہ آپ کی لینکس ڈسٹریبیوشن میں موجود گرافک کارڈ ڈرائیور کا ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ جیسبادی شاید اس پر بہتر روشنی ڈال سکیں۔ مجھے لینکس کا المیہ یہی لگتا ہے کہ لوگ اس کو اتنے ارمانوں سے انسٹال کرتے ہیں اور اس میں کوئی نہ کوئی ہارڈویر ڈرائیور مسنگ ہوتا ہے۔ بالآخر لوگ بے چارے ونڈوز کی جانب لوٹ‌ جاتے ہیں۔ میں پچھلے دو سال سے لینکس اس لیے نہیں انسٹال کر سکا ہوں کہ مجھے ابھی تک اپنی کیبل موڈیم کے ساتھ لگے ہوئے USB2Ethernet اڈاپٹر کے لیے لینکس میں کوئی ڈرائیور نہیں ملا تھا۔ مر مر کے ایک ڈرائیور ہاتھ لگا تو پتا چلا کہ یہ کرنل 2.4 کے لیے لکھا گیا ہے جبکہ نئی ڈسٹریبیوشنز میں کرنل 2.6 شامل ہوتی ہے۔

جب تک ہارڈ ویر بنانے والے صحیح طور پر لینکس کو سپورٹ نہیں کریں گے، لینکس مین سٹریم ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم نہیں بن سکے گا۔
 
ڈرائیورز کی دستیابی

ڈرائیورز کی دستیابی والی آپ کی بات درست ہے اور یہ ایک دوسری ہی بحث ہے کہ بیچاری لینکس کے لئے کمپنیاں کیوں ڈرائیور بنانے سے ہچکچاتی ہیں۔ ویسے بہت سا اچھا ہارڈ ویئر لینکس پر فرسٹ ہینڈ سپورٹڈ ہے۔ یہ لنک دیکھئے:

http://compatiblelinux.org

میرا گرافک کارڈ nvidia کا ہے اور اس کے بھی عمدہ ڈرائیور لینکس پر موجود ہیں مگر ہائی ریزولوشن کے لئے غالباً کوئی ہَیک اختیار کرنا پڑے گا۔

ڈیسکٹاپ لینکس کی مشکلات کی ایک اچھی گفتگو سامبا ٹیم ممبر نے کی ہے، یہاں دیکھئے:

http://searchopensource.techtarget.com/originalContent/0,289142,sid39_gci1134910,00.html
http://searchopensource.techtarget.com/originalContent/0,289142,sid39_gci1134908,00.html
http://searchopensource.techtarget.com/originalContent/0,289142,sid39_gci1134909,00.html
 
sorry urdu type karte hue month lag jata is ka jawab dete hue ,
xorg.conf file k andar sey yeh kiya jaa sakta hai lekin aap k monitor ki resolution corrupt ho jaye gi kyun k X monitor ko khud sey configure karta hai , available resoution ko ctrl alt + sey change bhi kiya jaa sakta hai ya phir section "screen" k andar subsection modes mein new resolution dali jaa sakti hai
 
Top