لینکس میں آئی ڈی ایم؟

شکیب

محفلین
کیا لینکس سسٹم کے لیے (او بون ٹو) انٹر نیٹ ڈاؤنلوڈ مینیجر مل سکتا ہے؟ یا اسی طرح کا کوئی سافٹ ویئر جو بہت خطرناک سپیڈ میں ڈاؤنلوڈ کرے۔
مزید یہ کہ کیا اس کا کوئی حل نکالا جاسکتا ہے کہ میں کالج میں یو ٹیوب، محفل، بلاگ اسپاٹ وغیرہ تک رسائی حاصل کر سکوں جبکہ کالج میں ہر اس طرح کی لنک گوگل سرچ میں تو دکھاتی ہے، لیکن کلک کرتے ہی
ACCESS FORBIDDEN
ہمارا منہ چڑا رہا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ پراکسی کی کوئی سائٹ بھی اس پر نہیں کھلتی ہے، ایکسس فاربڈن کا ٹھپا وہاں بھی ہے۔
 
arifkarim

معطل

یہ اس بات کا اثبوت ہے کہ کالج کی املاک کو منفی سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
 
فاتح

لائبریرین
او ئے یار کوئی حل ول تو بتاؤ۔ بعد میں ہنس لینا ہماری حالتِ زار پہ۔ :(
ماشاء اللہ! اس انداز تخاطب سے کافی حد تک اندازہ ہو رہا ہے کہ
آپ کے خیال میں میں کون سی منفی سرگرمی کر رہا ہوں؟
 
زیک

مسافر
کیا لینکس سسٹم کے لیے (او بون ٹو) انٹر نیٹ ڈاؤنلوڈ مینیجر مل سکتا ہے؟ یا اسی طرح کا کوئی سافٹ ویئر جو بہت خطرناک سپیڈ میں ڈاؤنلوڈ کرے۔
"لینکس ڈاؤنلوڈ منیجر" گوگل کر لیں۔

خطرناک سپیڈ سے کیا مراد ہے؟ کوئی ڈاؤنلوڈ منیجر آپ کے آئی ایس پی کی سپیڈ سے تیز ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتا
 
شکیب

محفلین
در اصل لیب میں بیٹھنے کا وقت کم ہی ملتا ہے، جو وقت ملتا ہے اس میں ڈاؤنلوڈ کرنا چاہ رہا تھا۔ کچھ ویڈیو ٹیوٹوریلز ہیں جاوا وغیرہ کے جس طرف فی الحال پیش قدمی کر رہا ہوں۔ کچھ کتب بھی ہیں۔ویسے ہی ڈاؤنلوڈ کریں گے تو وقت بہت لگے گا۔
ڈاؤنلوڈ کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، بس ٹیچرز چاہتے ہیں بچے موویز وغیرہ میں وقت ضائع نہ کریں، اس لیے یہ گڑبڑ لگا رکھی ہے۔ لیکن میں تو پڑھنے والا بچہ ہوں۔

امید ہے منفی سرگرمی کے شبہات کا ازالہ ہوگیا ہوگا۔:D
بہت دعائیں :) :) :):
 
شکیب

محفلین
"لینکس ڈاؤنلوڈ منیجر" گوگل کر لیں۔

خطرناک سپیڈ سے کیا مراد ہے؟ کوئی ڈاؤنلوڈ منیجر آپ کے آئی ایس پی کی سپیڈ سے تیز ڈاؤنلوڈ نہیں کر سکتا
شکرا` زکریا بھائی۔ خطرناک اسپیڈ پتہ نہیں آپ کے ہاں کتنی ہوتی ہوگی۔ جب سے میں حیات ہوں تو ہائیسٹ سپیڈ آئی ڈی ایم کے ذریعے پائی ہے 1 ایم بی پر سیکنڈ۔
خطرناک سے مراد آئی ڈی ایم ہی کے طرز کی اسپیڈ دینے والا سافٹ ویئر تھا۔
 
شاید ملٹی پل کنکشن ڈاؤنلوڈ
آئی ڈی ایم وغیرہ کئی تھریڈ یا سٹریم کھول لیتے ہیں۔ اگر جہاں سے ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں وہاں کوئی سپیڈ لمٹ ہو تو آپ اس سے تیز ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

رہی میری انٹرنیٹ سپیڈ تو وہ ایک گیگابٹ فی سیکنڈ ہے
 
شکیب

محفلین
آئی ڈی ایم وغیرہ کئی تھریڈ یا سٹریم کھول لیتے ہیں۔ اگر جہاں سے ڈاؤنلوڈ کر رہے ہیں وہاں کوئی سپیڈ لمٹ ہو تو آپ اس سے تیز ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
سرخ الفاظ کی مراد نہیں سمجھا۔
رہی میری انٹرنیٹ سپیڈ تو وہ ایک گیگابٹ فی سیکنڈ ہے
ڈاؤنلوڈنگ کی؟؟؟؟ نہیں، میں یقین نہیں کر پارہا ہوں۔ کوئی مجھے یقین دلائے!
 
محمد سعد

محفلین
میرا پسندیدہ ٹوٹکا ہے فائرفاکس کے ساتھ کچھ ایکسٹینشنز استعمال کرنا جن میں FlashGot اور DownThemAll شامل ہیں۔
دوستوں کو میں Xtreme Download Manager یا مختصراً xdman انسٹال کر دیتا ہوں اکثر، جو کہ جاوا میں لکھا ہوا ہے چنانچہ ونڈوز اور لینکس دونوں پر چلتا ہے۔ FlashGot کے ذریعے آپ فائرفاکس کے ساتھ انٹگریٹ کر سکتے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل DownThemAll کے حوالے سے ایک ٹیوٹوریل بھی لکھا تھا کہ آپ اسے اپنی عمومی براؤزنگ سے بالکل الگ ایک پراسیس میں کیسے چلا سکتے ہیں۔
http://www.urducoder.com/forum/showthread.php?tid=1043
 
محمد سعد

محفلین
غیر ضروری سینسرشپ سے نکلنے کے لیے آپ tor نیٹورک کا استعمال کر سکتے ہیں۔ جی یو آئی کے لیے vidalia انسٹال کر کے چیک کریں۔ مزید تفصیلات خود تلاش کریں، میری فیس زیادہ ہے۔ :p
 
Top