لینکس سے کون خائف ہے؟

جیسبادی

محفلین
کیا آپ کو لینکس سے ڈر لگتا ہے؟
کیا آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ لینکس کا ساری دنیا میں کیا شور و غوغا ہے؟
کیا آپ اس وقت کیلئے تیار ہیں جب ونڈوز ڈی۔آر۔ایم۔ کے ساتھ آپ کا جینا دوبھر کر دے گی؟
کیا آپ نے ونڈوز ایکس پی سٹارٹر ایڈیشن کا نام سنا ہے؟

حل آسان ہے۔ لینکس بغیر کسی خدشے کے آزما کر دیکھیے۔ اس کو کہتے ہیں، لینکس لائیو سی۔ڈی۔
یہ آپ کے کمپوٹر پر (یعنی ہارڈ ڈرائیو پر) کچھ انسٹال نہیں کرتی، بلکہ سی۔ڈی۔ ڈرائیو سے ہی بوٹ ہوتی ہے۔ اس لیے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ اگر آپ کو پسند آئے تو آپ ھارڈ ڈرائیو پر انسٹال بھی کر سکتے ہیں۔

مفت سی۔ڈی۔ نیچے دیے پتے پر ای۔میل۔ کے ذریع منگوا سکتے ہو۔
http://shipit.ubuntulinux.org/
سنا ہے کہ مفت سی۔ڈی۔ آتے آتے دیر لگتی ہے۔ اسلئے اگر آپ پاکستان میں رہتے ہیں تو "لینکس پاکستان ڈاٹ نیٹ" سے مبلغ ۳۰ روپے میں بزریعہ کوریئر منگوا سکتے ہیں۔ ذیل میں سے کسی بھی کا انتخاب کرو:
slax, knoppix, ubuntu: Live CD's.

http://linuxpakistan.net/
)(click on SOFTWARE
 

جیسبادی

محفلین
شارق، یقیناً آپ لینکس سے نہیں ڈرتے۔
ڈی۔آر۔ایم، "ڈیجیٹل رایٹس مینیجمنٹ" کا مخفف ہے۔ مثلاً آپ نے گانے کی کوئی سی۔ڈی۔ خریدی۔ اب یہ ونڈوز کی مرضی ہو گی کہ وہ آپ کو اس کی کاپی بنانے دے یا نہیں۔ یا گانے کا فورمیٹ بدلنے دے (ایم۔پی۔۳ وغیرہ)۔ یا گانا سنانے سے پہلے انٹرنیٹ پر رابطہ کر کے کمپنی سے پوچھے کہ شارق صاحب کے پاس یہ سی۔ڈی۔ اصلی ہے یا انہوں نے کراچی میں کسی ریڑھی والے سے "نمبر ۲" مال خریدا ہے، اس لیے ان کا نام پتہ ایف۔بی۔آئی۔ کو بھیج دیا جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
کیا پاکستان میں کمپیور کے رسائل نہیں ملتے جو کور سی ڈی فراہم کرتے ہوں۔ یہاں تو ہتر رسالے میں آج کل کم از کم ایک ڈی طی ڈی اور ایک سی ڈٰ ملتی ہے، اور تقریباً ہر ڈی طی ڈی میں ایک ڈسٹرو ضرور رہتا ہے۔
 
رسائل کے ساتھ سی ڈی

جی نہیں رسائل کے ساتھ سی ڈی ملنے کا رواج ابھی تک یہاں رائج نہیں ہوا ہے۔ شائد بڑے پیمانے پر چوری شدہ سافٹ ویئر کی موجودگی میں ان کو بے مقصد سمجھا جاتا ہو۔

شارق
http://www.boriat.com
 

دوست

محفلین
جی نہیں اب بھی رواج نہیں‌ ہوسکا۔
لیکن ہمارے پاس سی ڈیز کے ڈھیر ہوتے ہیں۔ کم از کم کراچی والوں کو کوئی دقت نہیں ہوتی، آپس میں بانٹ لیتے ہیں سی ڈیاں۔ ورنہ ایک دوسرے کو کورئیر کرکے شئیر کرلیتے ہیں۔ ویسے تو اتنی نیٹ سپیڈ ہوتی ہے کہ بنیادی آئسو امیج اتار کر سی ڈی رائٹ کرلی جائے۔
 
Top