لینکس اردو کلیدی تختہ (یونیکوڈ کنٹرول حروف)

جیسبادی

محفلین
لینکس پر کرلپ کے صوتی کلیدی تختہ کی config فائل میں یونیکوڈ کنٹرول حروف کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ترمیم کر دی گئ ہے۔ یہ فائل یہاں سے دستیاب ہے۔

<p dir=ltr>
http://www.geocities.com/urdutext/
</p>

اگر آپ میں سے کوئی ونڈوز کے صوتی تختہ میں یہ یونیکوڈ کنٹرول حروف ALT-Gr کی سطح پر ڈالتا ہے، تو گذارش ہے کہ اوپر دیے نقشے کا خیال رکھو تاکہ ایک "معیار" برقرار رہ سکے۔
یہ حروف ڈالے گئے ہیں:
LRM, RLM, LRE, RLE, LRO, RLO, PDF, ZWJ, ZWNJ

<p dir=ltr>

AltGr-z=LRM
AltGr-x=LRE
AltGr-c=LRO
AltGr-v=PDF
AltGr-b=RLO
AltGr-n=RLE
AltGr-m=RLM

AltGr-q=ZWJ
AltGr-w=ZWNJ


</p>
 
طرز َعمل

ایک بات بتائیں، کیا LRM یا RLM کا حرف ڈالنے سے کرسر اپنا طرز َعمل تبدیل کرتا ہے؟ خصوصاً لنکس میں۔
 

الف عین

لائبریرین
جیس اورزکريا، آپ کے پیغامات اورٹيوٹوريلس نبيل کي سمجھ ميں آتے ہوں گے مگر ہماري عقل سليم سے اوپر ہي ہيں? کچھ آسان زبان ميں ترجمہ کر کے پوسٹ کريں کہ يہ سب کنٹرول کيريکٹرس کيا کيا کام کرتے ہيں عملي طور سے 'ازواج' (بقول جيس باڈي کے زونج اور زوج کي جمع بنا رہا ہوں!!) کي بات تو سمجھ ميں آئي تھي اور ميں نے اپنے صوتي کي بورڈ ميں شامل کر ليا تھا۔ اگر آپ کو یاد نہ ہو تو محض شفٹ اور آلٹ جی آر کے لے آؤٹ کی فائل اپ لوڈ کر رہا ہوں۔ ان زپ کر کے دیکھیں۔
مگر نبیل یہ فائل اپ لوڈ نہیں کی جا سکتی اب۔ کیا یہ ڈس ایبل کر دیا گیا ہے؟ ، اسی طرح ادب کی دوسری چوپالیں کہاں چلی گئیں؟
 

جیسبادی

محفلین
شارق، کرسر ک‌ڈ‌ع (KDE) میں تو پہلے ہی ٹھیک چلتا ہے۔ فائرفاکس میں "switch text direction" (دائیں کلک کر کے) سے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ باقی GTK میں صحیح نہیں لگتا۔ اگر آپ فائرفاکس میں یہ یونیکوڈ حروف چیک کرو تو سب صحیح کام کرتے ہیں۔

اعجاز، انشاللہ جلد تفصیلًا لکھوں گا۔ فی الحال آپ تختہ پر یہ حروف ڈال لو۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب: کوشش کروں گا کہ اس ہفتے یونیکوڈ کے اہم کنٹرول حروف پر ذرا تفصیل اور آسان زبان میں لکھوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، جہاں تک فائل اٹیچمنٹس کا تعلق ہے تو یہ سہولت وقتی طور پر معطل ہے۔ میں اس سوچ رہا ہوں کہ یہ سہولت صرف ایڈمنسٹریٹر اور ماڈریٹر کے لیے باقی رہنی چاہیے۔ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟

مجھے ادبی چوپالوں پر آپ کے مسئلے کی سمجھ نہیں آرہی۔ یہ چوپالیں نہ صرف نظر آ رہی ہیں بلکہ آج عتیق الرحمن صاحب نے ان میں سے ایک پر پوسٹ بھی کی ہے۔
 
یہ بتائیے گا

بہت خوب جیسبادی، ایک مشکل موضوع کو عام فہم انداز میں پیش کردیا ہے۔

یہ بتائیے گا کہ ونڈوز میں CTRL + RIGHT SHIFT سے کرسر دائیں سے بائیں اور CTRL + LEFT SHIFT سے کرسر بائیں سے دائیں چلنے لگتا ہے۔ کہیں یہ شارٹ کٹ دبانے سے پیچھے پیچھے نوٹ پیڈ یہ کنٹرول حروف تو نہیں ڈال رہا ہوتا ڈاکومنٹ میں؟
 

جیسبادی

محفلین
اس وقت لینکس پر ہوں، اس لیے آزما کر نہیں دیکھ سکتا۔ میرا قیاس ہے کہ کرسر کی حرکت کا دستاویز کی ساخت پر تو اثر نہیں ہونا چاہیے۔ hex editor میں فائل کو کھول کر پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
 
وقتی

میں غلطی پر تھا۔ یہ شارٹ کٹ دبانے سے ڈاکومنٹ کی ساخت پر واقعی کوئی فرق نہیں پڑا اور یہ تبدیلی وقتی ہوتی ہے۔ ڈاکومنٹ بند کرکے کھولیں تو کرسر ڈیفالٹ رویے کےساتھ حاضر ہوتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
ج‌میل پر اردو

پتہ چلا کہ ج‌میل یونیکوڈ کنٹرول حرف RLE کی ٹیکسٹ دکھاتے وقت پروا نہیں کرتا۔ صحیح دکھائی دینے کیلئے آپ کو فائرفاکس میں دائیں کلک سے "switch page direction " کرنا پڑے گا۔ تجربہ کیلئے اپنے آپ کو نیچے دی عبارت میل کر کے دیکھو:

‫ [RLE] السلام علیکم، Raja آپ کیسے ہو؟


نتیجہ یہ کہ اگر صحیح نظر نہ آئے تو سوئچ کر کے دیکھو۔
 
Top