اقبال لینن ( خدا کے حضور میں)

لینن
( خدا کے حضور میں)

اے انفس و آفاق میں پیدا ترے آیات
حق یہ ہے کہ ہے زندہ و پائندہ تری ذات

میں کیسے سمجھتا کہ تو ہے یا کہ نہیں ہے
ہر دم متغیر تھے خرد کے نظریات

محرم نہیں فطرت کے سرود ازلی سے
بینائے کواکب ہو کہ دانائے نباتات

آج آنکھ نے دیکھا تو وہ عالم ہوا ثابت
میں جس کو سمجھتا تھا کلیسا کے خرافات

ہم بند شب و روز میں جکڑے ہوئے بندے
تو خالق اعصار و نگارندۂ آنات!

اک بات اگر مجھ کو اجازت ہو تو پوچھوں
حل کر نہ سکے جس کو حکیموں کے مقالات

جب تک میں جیا خیمۂ افلاک کے نیچے
کانٹے کی طرح دل میں کھٹکتی رہی یہ بات

گفتار کے اسلوب پہ قابو نہیں رہتا
جب روح کے اندر متلاطم ہوں خیالات

وہ کون سا آدم ہے کہ تو جس کا ہے معبود
وہ آدم خاکی کہ جو ہے زیر سماوات؟

مشرق کے خداوند سفیدان فرنگی
مغرب کے خداوند درخشندۂ فلزات

یورپ میں بہت روشنی علم و ہنر ہے
حق یہ ہے کہ بے چشمۂ حیواں ہے یہ ظلمات

رعنائی تعمیر میں ، رونق میں ، صفا میں
گرجوں سے کہیں بڑھ کے ہیں بنکوں کی عمارات

ظاہر میں تجارت ہے ، حقیقت میں جوا ہے
سود ایک کا لاکھوں کے لیے مرگ مفاجات

یہ علم ، یہ حکمت ، یہ تدبر ، یہ حکومت
پیتے ہیں لہو ، دیتے ہیں تعلیم مساوات

بے کاری و عریانی و مے خواری و افلاس
کیا کم ہیں فرنگی مدنیت کے فتوحات

وہ قوم کہ فیضان سماوی سے ہو محروم
حد اس کے کمالات کی ہے برق و بخارات

ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت
احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات

آثار تو کچھ کچھ نظر آتے ہیں کہ آخر
تدبیر کو تقدیر کے شاطر نے کیا مات

میخانے کی بنیاد میں آیا ہے تزلزل
بیٹھے ہیں اسی فکر میں پیران خرابات

چہروں پہ جو سرخی نظر آتی ہے سر شام
یا غازہ ہے یا ساغر و مینا کی کرامات

تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات

کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟
دنیا ہے تری منتظر روز مکافات​
 
اب بھی کوئی اقبال کا انقلابی نا سمجھے تو اس سے خدا سمجھے!
شراکت کا بہت شکریہ :)
نہ سمجھنے کی کیا بات ہے اشتراکیت کا فلسفہ تو سائبیریا کے برف زاروں میں دفن ہو چکا اقبال کی پیشگوئی سچ ثابت ہو گئی
پسند کرنے کا شکریہ :)
شاد و آباد رہیں
 
لینن
( خدا کے حضور میں)

اے انفس و آفاق میں پیدا ترے آیات
حق یہ ہے کہ ہے زندہ و پائندہ تری ذات

میں کیسے سمجھتا کہ تو ہے یا کہ نہیں ہے
ہر دم متغیر تھے خرد کے نظریات

محرم نہیں فطرت کے سرود ازلی سے
بینائے کواکب ہو کہ دانائے نباتات

آج آنکھ نے دیکھا تو وہ عالم ہوا ثابت
میں جس کو سمجھتا تھا کلیسا کے خرافات

ہم بند شب و روز میں جکڑے ہوئے بندے
تو خالق اعصار و نگارندۂ آنات!

اک بات اگر مجھ کو اجازت ہو تو پوچھوں
حل کر نہ سکے جس کو حکیموں کے مقالات

جب تک میں جیا خیمۂ افلاک کے نیچے
کانٹے کی طرح دل میں کھٹکتی رہی یہ بات

گفتار کے اسلوب پہ قابو نہیں رہتا
جب روح کے اندر متلاطم ہوں خیالات

وہ کون سا آدم ہے کہ تو جس کا ہے معبود
وہ آدم خاکی کہ جو ہے زیر سماوات؟

مشرق کے خداوند سفیدان فرنگی
مغرب کے خداوند درخشندۂ فلزات

یورپ میں بہت روشنی علم و ہنر ہے
حق یہ ہے کہ بے چشمۂ حیواں ہے یہ ظلمات

رعنائی تعمیر میں ، رونق میں ، صفا میں
گرجوں سے کہیں بڑھ کے ہیں بنکوں کی عمارات

ظاہر میں تجارت ہے ، حقیقت میں جوا ہے
سود ایک کا لاکھوں کے لیے مرگ مفاجات

یہ علم ، یہ حکمت ، یہ تدبر ، یہ حکومت
پیتے ہیں لہو ، دیتے ہیں تعلیم مساوات

بے کاری و عریانی و مے خواری و افلاس
کیا کم ہیں فرنگی مدنیت کے فتوحات

وہ قوم کہ فیضان سماوی سے ہو محروم
حد اس کے کمالات کی ہے برق و بخارات

ہے دل کے لیے موت مشینوں کی حکومت
احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات

آثار تو کچھ کچھ نظر آتے ہیں کہ آخر
تدبیر کو تقدیر کے شاطر نے کیا مات

میخانے کی بنیاد میں آیا ہے تزلزل
بیٹھے ہیں اسی فکر میں پیران خرابات

چہروں پہ جو سرخی نظر آتی ہے سر شام
یا غازہ ہے یا ساغر و مینا کی کرامات

تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات

کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟
دنیا ہے تری منتظر روز مکافات​
بہت عمدہ انتخاب
 
سیما علی

لائبریرین

ہماری کہاں یہ جرات کہ کلام اقبال رح کو صحیح طور پہ سمجھ سکیں ۔بس جو عقیدت ہے وہی کچھ سمجھا دیتی ہے ۔
کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟
دنیا ہے تری منتظر روز مکافات​
 
سین خے

محفلین
سر کوڈ 19 سے اور زیادہ بھی ڈوبے گا پھر ہم دیکھیں گے ۔۔۔۔
انشاء اللہ

آپ کے سرمایہ کاری سے اختلافات اپنی جگہ درست ہوں گے لیکن ایک سوال ہے کیا یہ صحیح ہے کہ سرمایہ کاری کو ڈوبتا دیکھنے کی خواہش کے لئے ہم ایک وبائی بیماری کے مزید پھیلنے کی امید لگائیں اور دعا کریں؟
 
اللہ دنیا کے تمام انسانوں اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھے آمین ۔
جنگ عظیم اول کے بعد امریکہ اور روس دنیا کی سپر پاورز بن گئے، دوسری جنگ عظیم کے بعد ان کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
لیکن طاقت اور اختیار کی خواہش دیگر قوموں میں موجود رہی، بلکہ امریکہ کی انتہا پسندانہ اقدامات کے نتیجے میں یہ خواش دیگر میں مزید طاقت پکڑ گئی،دیگر قوموں نے بھی سپر پاور بننے کیلئے اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے جن میں چین سر فہرست ہے۔
کورونا وائرس اور تجارتی جنگ کی وجہ سے یقیناً اقتصادی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں لیکن ان سب باتوں کے باوجود عالمی معیشت کے بارے میں یہی اندازے لگائے جا رہے ہین
لیکن مستقبل میں حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں یہ کہنا انتہائی مشکل ہے۔بےشک، اللہ کی لاٹھی بےآواز ہے۔ دنیا کے جن ملکوں نے خود کو انتہائی طاقتور سمجھ کر قدرت سے لڑائی لے رکھی تھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے ان سب کی بےبسی دنیا کے سامنے عیاں ہے۔
قدرت نے ایک جرثومہ کے سامنے انسان کی ساری طاقت اور ٹیکنالوجی کو زیرو کردیا۔ سمجھنے والوں کے لئے اس میں بہت بڑا سبق ہے اور نہ سمجھنے والوں کو اللہ ہدایت دے۔ آمین
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
اللہ دنیا کے تمام انسانوں اس مہلک بیماری سے محفوظ رکھے آمین ۔
جنگ عظیم اول کے بعد امریکہ اور روس دنیا کی سپر پاورز بن گئے، دوسری جنگ عظیم کے بعد ان کی طاقت میں مزید اضافہ ہو گیا۔
لیکن طاقت اور اختیار کی خواہش دیگر قوموں میں موجود رہی، بلکہ امریکہ کی انتہا پسندانہ اقدامات کے نتیجے میں یہ خواش دیگر میں مزید طاقت پکڑ گئی،دیگر قوموں نے بھی سپر پاور بننے کیلئے اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے جن میں چین سر فہرست ہے۔
کورونا وائرس اور تجارتی جنگ کی وجہ سے یقیناً اقتصادی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں لیکن ان سب باتوں کے باوجود عالمی معیشت کے بارے میں یہی اندازے لگائے جا رہے ہین
لیکن مستقبل میں حالات کیا رخ اختیار کرتے ہیں یہ کہنا انتہائی مشکل ہے۔بےشک، اللہ کی لاٹھی بےآواز ہے۔ دنیا کے جن ملکوں نے خود کو انتہائی طاقتور سمجھ کر قدرت سے لڑائی لے رکھی تھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے ان سب کی بےبسی دنیا کے سامنے عیاں کردی۔ قدرت نے ایک جرثومہ کے سامنے انسان کی ساری طاقت اور ٹیکنالوجی کو زیرو کردیا۔
قدرت نے ایک جرثومہ کے سامنے انسان کی ساری طاقت اور ٹیکنالوجی کو زیرو کردیا۔ سمجھنے والوں کے لئے اس میں بہت بڑا سبق ہے اور نہ سمجھنے والوں کو اللہ ہدایت دے۔ آمین

کیا اس جرثومہ کی وجہ سےمسلمان ممالک کی معیشیت پر اثرات نہیں پڑے ہیں؟ کیا اس کی وجہ سے مسلمانوں کی اموات نہیں ہوئی ہیں ؟ اور جو لوگ صحتیاب ہو جاتے ہیں کیا ان میں سے کتنے ہی پھیپھڑوں اور دل اکے امراض میں دائمی طور پر مبتلا نہیں ہو جاتے ہیں؟ یعنی ساری زندگی کی معذوری ساتھ لگ رہی ہے۔

امریکا ہوا روس ہوا چین ہوا جو بھی طاقت کے حصول کے لئے انسانیت سوز جرائم میں ملوث رہے ہیں تو کیا صرف ان کے یہاں کا طاقتور طبقہ اور حکمران اس میں شامل رہے ہیں یا پھر ان کی عوام بھی؟ ان کی عوام بھی ہماری طرح اس بیماری کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہے تو اس میں سبق حاصل کرنے والی کیا بات ہوئی؟ اموات تو زیادہ تر عام لوگوں کی ہوئی ہیں اور ان میں سے کتنے ہی ایسے ہیں جو خود اپنی حکومتوں کے اقدامات سے خوش نہیں ہیں۔ بے گناہ افراد کی اموات پر کیا خوش ہونا؟ یہ پوری انسانیت کی جنگ ہے۔ روزانہ کتنے ہی اس دنیا سے جا رہے ہیں تو اس پر ہم صرف اس لئے خوش ہونے لگ جائیں کہ امریکا اور روس کا تو چلو نقصان ہو رہا ہے۔

تیسری بات ہمارے یہاں اس بیماری کے حوالے سے سائنسی کام کے لئے بہت ہی کم معلومات رکھی جاتی ہیں۔ ہماری محفل کا ہی ایک تھریڈ ہے
کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

اس تھریڈ کا مطالعہ بہت مفید رہے گا۔ یہاں اس بیماری کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے حوالے سے خبریں اپڈیٹ کی جاتی ہیں۔

سائنس کی وجہ سے بہت سی وبائی بیماریوں کا علاج نکلا ہے اور ان بیماریوں کے پھیلاو پر قابو پایا گیا ہے۔

پولیو کی بیماری کے حوالے سے سائنس کے کام پر یہ تھریڈ بھی پڑھئے گا

پولیو ویکسین

سائنس ایک علم ہے اور ہر انسان حاصل کر سکتا ہے۔ اسے صرف اس لئے برا سمجھنا کہ غیر مسلموں نے اس میں ترقی کر لی ہے عجیب بات بات لگتی ہے۔ ہم اگر اپنے ہی گھر میں نظر دوڑائیں تو زیادہ تر سہولتیں صرف سائنس کی بدولت ہی حاصل ہوئی ہیں :)
کتنی ہی بیماریاں ہیں جن کا ہم مزے سے سائنس کی وجہ سے علاج کروا لیتے ہیں :) کچھ عرصے بعد جب کورونا کی ویکسین تیار ہو جائے گی اور عام ہو جائے گی تو یقینا ہم سب بھی لگوائیں گے :) بالکل ویسے ہی جیسے دیگر بیماریوں کے لئے ہم ویکسینیشن کرواتے ہیں اپنی اور اپنے گھر کے بچوں کی۔
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سیکھا ہے کہ انہوں نے جنگ میں بھی بے گناہ افراد کو نقصان پہچانے سے منع فرمایا ہے۔ جو غیر مسلم مسلمانوں کو نقصان یا تکلیف پہچانے میں ملوث نہیں ہیں میں پھر کیوں ان کی موت پر تسکین حاصل کروں؟
 
مدیر کی آخری تدوین:

جناب ایسا ہرگز نہی ہے کہ ہمیں کسی کی تکلیف سے خوشی ہوتی ہے پروردگار سے جب دعا ہوتی ہے تو صرف مسلمانوُں کے لیے نہیں تمام عالم کے لیے کیونکہ وہُ رب و آ لعمین ہے اسی طر ح آپ :pbuh: رحمت للعلمین ہیں
وہ تمام عالم کے لیے رحمت ہیں ۔میر ا مقصد قطعنا بحث برائے بحث نہیں تھا ۔ عام آدمی ویت نام میں بھی مظلوم ہے امریکہ ، انگلینڈ میں بھی
فلسطین میں شام میں اور کشمیر میں جوُ کچھ ہو رہا دنیا کے بڑے اس پر کیا کر رہے ہیں یہ ہم سب کے سامنے ہے ۔ میں نے انگلینڈ میں بھی مظلومُ کو بہت قریب سےُدیکھا ہے اور پاکستان جیسے غریب ملک میں طاقت ور طبقے کو حد سے زیادہ زور آور و ظالم۔۔۔ اختلاف رائے ہو سکتی ہے پر مقصد نیک بیتی سے کہی گئی بات کو اسی طرح لینا چاہیے ۔۔ مجھے بالکل تسکین نہیں کسی موت سے پر انسانیت سوز ہر سلوک پر دکھ ضرور ۔۔۔۔۔۔
 
جو مراسلہ آپ نے میرا کوٹ کیا ہے وہ آپ کے لئے نہیں تھا۔ مجھے یہاں ایک ممبر نے کچھ سخت کہا تھا اس پر میں نے جواب دیا تھا۔ جب مراسلہ رپورٹ کیا تو ان کا مراسلہ ڈیلیٹ ہوا اور میرا ایڈٹ ہوا۔ اب جن مدیر نے بھی مراسلہ ایڈٹ کیا ہے میرا ان کی مرضی کہ انھوں نے میرے یہ الفاظ نہیں ہٹائے :)

ویسے میرے پاس سکرین شاٹ ہے اگر آپ دیکھنا چاہیں گی کس نے کیا کہا تھا اور میں نے کیا جواب دیا تھا تو میں آپکو مکالمے میں بھیج دوں گی :)
 
معذرت جناب ۔۔
اصل بات کبھی بات کر نے اور لکھنے میں کچھ اور ہو جاتی ہے اکثر شوشل میڈیا پر مجھے کبھی کبھی وہُ زبان لکھی نظر آتی ہے جو بد ترین غصہ میں بھی لکھ اور بول نہی سکتے ۔ مجھے محسوس ہواکہ میری بات آپکو ناگوار گذری اس لیے :):):):)
 
ارے نہیں آپ کی بات کیوں ناگوار گزرے گی۔ صرف اختلاف رائے تھا اور کچھ نہیں :) اختلاف رائے کا یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ خدا نہ کرے میرے اور آپ کے بیچ میں دشمنی آگئی ہے :) البتہ یہ یاد رکھئے گا کہ محفل فرقہ واریت یا مذہبی تعصب سے پاک نہیں ہے۔ یہاں کم ضرور ہے دوسرے پلیٹ فارمز کے مقابلے میں لیکن یہاں بھی یہ سب پایا جاتا ہے۔ پہلے ہم کبھی ان باتوں پر چپ ہو جاتے تھے مہینوں مہینوں نہیں آتے تھے لیکن اب ہم جواب ضرور دیتے ہیں :)
 
بالکل ٹھیک کہا آپ چپ رہنے سے بات نہیں بنتی ۔ ازلیے بات کرنا ۔اختلاف رائے ہونا الگ بات اس میں بھی اخلاق کا دامن مضبوطی سے پکڑے رہنا ہے ۔ اکثر ہم ایک ہی گھر میں رہیتے ہوے ایک دوسرے سے ڈفرینس آف اپنین رکھتے ہیں مگر دشمنی کا شائبہ تک نہیں ۔بہت اچھا لگا آپ سے بات کر کے خوش رہیے ڈھیر ساری دعائیں ۔ سب سے زیادہ اچھا لگا کہ آپکا بھی دن جلدی شروع ہوتا ہے۔۔۔۔:):):):):)
 
ہماری کہاں یہ جرات کہ کلام اقبال رح کو صحیح طور پہ سمجھ سکیں ۔بس جو عقیدت ہے وہی کچھ سمجھا دیتی ہے ۔
کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟
دنیا ہے تری منتظر روز مکافات​
درست کہا آپ نے
اس نظم میں شکوہ لفظی اور ندرت خیال کمال درجے کو پہنچا ہوا ہے
سراہنے کا شکریہ
سلامت رہیں
 
Top