لگن گوشت

ماہا عطا

محفلین
لگن گوشت
اجزاء
گائے کا گوشت 1/2کلو
ٹماٹر 1/2کلو
پیاز 2 عدد
ثابت گول مرچ 10 عدد
زیرہ 2 چائے کے چمچے
چھوٹی الائچی 4 عدد
تیزپتہ 1 عدد
ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
پسا ہواادھنیہ 2 چائے کے چمچے
نمک 1/2 چائے کا چمچہ
ادرک لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچے
ہری مرچ 6 عدد
ہرادھنیا 1/2 گڈی
تیل 1/2کپ
timthumb.php
ترکیب
مٹی کی ہانڈی میں 1/2کپ تیل گرم کر کے اس میں10 عدد ثابت گول مرچ، 4 عدد چھوٹی الائچی، 2 چائے کے چمچے زیرہ اور 1 عدد تیزپتہ ڈال کر برائون کرلیں۔ اب ا س میں 2عددپیاز کاٹ کر شامل کرکے2 منٹ پکائیں۔ اس میں 1/2کلو گوشت ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں پھر2 گلاس گرم پانی، 2چائے کے چمچے ادرک لہسن پیسٹ، 1/2چائے کا چمچہ نمک، 2چائے کے چمچے پسا ہوا دھنیہ اور 1/2چائے کا چمچہ ہلدی ڈال کر30 منٹ ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔ اب اس میں 1/2کلو ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور خوب اچھی طرح بھون لیں، ٹماٹر گل جائیں اور تیل اوپر آجائے تو 6عددہری مرچ اور ہرادھنیہ ڈال کر چولہا بند کردیں۔
 
نایاب

لائبریرین
مٹی کی ہانڈی تو بہت مہنگی ملے گی یہاں ۔۔۔۔۔۔۔
سلور کی دیگچی سے کام نہیں چلے گا کیا ۔۔۔۔۔۔۔؟
لگتا ہے پورے ہفتے کا مینو مل جائے گا آج ۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
ماہا عطا

محفلین
مٹی کی ہانڈی تو بہت مہنگی ملے گی یہاں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
سلور کی دیگچی سے کام نہیں چلے گا کیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
لگتا ہے پورے ہفتے کا مینو مل جائے گا آج ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
بہت دعائیں

سلور کے برتن سے بھی کام چل جائے گا۔۔۔لیکن جو ٹیسٹ مٹی کی ہانڈی کا ہوتا ہے اس کی تو اور ہی بات ہوتی ہے۔۔۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام

مٹی کی ہانڈی کے لیے 30، 35 سال پیچھے گاؤں جانا پڑے گا۔

اب تو کوکر ہیں اور اتنا وقت کس کے پاس ہے کہ گوشت گلانے کے لیے مٹی کی ہانڈی میں گلنے کا انتظار کرے۔

ویسے سالن دیکھنے میں مزے کا لگ رہا ہے۔
 
بنت صغیر

محفلین
لگن گوشت

اجزاء
گائے کا گوشت 1/2کلو
ٹماٹر 1/2کلو
پیاز 2 عدد
ثابت گول مرچ 10 عدد
زیرہ 2 چائے کے چمچے
چھوٹی الائچی 4 عدد
تیزپتہ 1 عدد
ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
پسا ہواادھنیہ 2 چائے کے چمچے
نمک 1/2 چائے کا چمچہ
ادرک لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچے
ہری مرچ 6 عدد
ہرادھنیا 1/2 گڈی
تیل 1/2کپ
timthumb.php
ترکیب
مٹی کی ہانڈی میں 1/2کپ تیل گرم کر کے اس میں10 عدد ثابت گول مرچ، 4 عدد چھوٹی الائچی، 2 چائے کے چمچے زیرہ اور 1 عدد تیزپتہ ڈال کر برائون کرلیں۔ اب ا س میں 2عددپیاز کاٹ کر شامل کرکے2 منٹ پکائیں۔ اس میں 1/2کلو گوشت ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں پھر2 گلاس گرم پانی، 2چائے کے چمچے ادرک لہسن پیسٹ، 1/2چائے کا چمچہ نمک، 2چائے کے چمچے پسا ہوا دھنیہ اور 1/2چائے کا چمچہ ہلدی ڈال کر30 منٹ ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔ اب اس میں 1/2کلو ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور خوب اچھی طرح بھون لیں، ٹماٹر گل جائیں اور تیل اوپر آجائے تو 6عددہری مرچ اور ہرادھنیہ ڈال کر چولہا بند کردیں۔
اگر مٹی کی ہانڈی نہ ہو تو لگن گوشت کیسے بنائے ویسے سالن دیکھنے میں مزے کا لگ رہا ہے
 
علی خان

محفلین
بہت بڑھیا۔۔۔۔ میں آج ہی اسکا پرنٹ نکلوا کر گھر لے جاونگا۔ تاکہ جمعرات کو اسکو بنا کر ٹیسٹ کیا جا سکے۔ :rolleyes:
 
باباجی

محفلین
لو جی یہ ترکیب ہوگئی پرنٹ
اب چھوٹے بھائی کو فون کرتا ہوں کہ اشیاء کا بندوبست کرے
 
عمر سیف

محفلین
یہاں اس لیے آیا کہ لگن سے مجھے وہ گانا یاد آگیا ۔

اج لگن لگی کی کرئیے
نا جی سکئے تے نہ مرئیے
 
Top