لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم ملالہ یوسفزئی کے نام سے سیارچہ منسوب

واشنگٹن(نیوزڈیسک)دنیا کی سب سے کم عمر نوبل امن انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم ملالہ یوسفزئی کے نام سے ایک سیارچہ منسوب کردیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان بدھ کے روز ملالہ فنڈ نے کیا۔ناسا کے خلا باز ڈاکٹر ایمی مینزر نے 316201 نامی سیارچے کو ملالہ کے نام سے منسوب کیا۔ڈاکٹر مینزر کے مطابق یہ سیارچہ مریخ اور مشتری کے درمیان موجود ہے، یہ ہر 5.5 سال میں سورج کے گرد چکر مکمل کرتا ہے اور یہ سرخ رنگ کا ہے جیسا کہ اس نصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔بہت ہی کم سیارچوں کا نام کسی خاتون کے نام پر رکھا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر مینزر کے مطابق وہ اس سیارچہ کا نام ملالہ پر رکھ کر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ملالہ اس وقت 17 سال کی ہیں اور اپنے نام امن کے نوبل انعام سمیت بے شمار ایوارڈز کرچکی ہیں۔

malala-asteroid_4-11-2015_181067_l.jpg
 
ہو سکتا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی طرح کا کوئی آپریشن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید۔ لیکن وہ آپریشن القاعدہ سے منسوب ہے۔
طالبان کو کچھ اور سوچنا چاہیے،
میں تو انھیں مشورہ دوں گا کہ خلاء میں طالبانی اسلام کی فتح و نصرت کے لیے سابقہ روسی ریاستوں یا چین سے معاملات طے کریں اور سیارچے کو تباہ کر کے آئیں۔ :cool2:
 
:beating::beating::beating: :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: :bomb::bomb::bomb:
بچانے والے بھی تو کچھ حکمتِ عملی اختیار کریں گے نا؟
 
محمداحمد

لائبریرین
اگر مغرب کو ملالہ بہت ہی پسند ہے تو اُنہیں چاہیے کہ وہ ملالہ کے نام سے پاکستان میں تعلیمی سیکٹر میں پروجیکٹس شروع کریں یا حکومتی پروجیکٹس میں معاونت کریں، تاکہ تعلیم کے لئے لڑنے والی ملالہ کے 'کاز' کو تقویت ملے۔
 
آپ کی بات بلکل ٹھیک ہے۔
لیکن فی الحال ہماری سوچ بچار اس سیارچے کو تباہ کرنے :terror::terror:کے لائحہ عمل اور بچانے کے طریقہ کار پر جاری ہے :skywalker:
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ کی بات بلکل ٹھیک ہے۔
لیکن فی الحال ہماری سوچ بچار اس سیارچے کو تباہ کرنے :terror::terror:کے لائحہ عمل اور بچانے کے طریقہ کار پر جاری ہے :skywalker:

جی!

یہ ہنسی مذاق کے لئے اچھا موضوع ہے۔ :) میں نے ایویں ای ہنسی مذاق کے ڈھولک میں سنجیدگی کی کیل ٹھونکنے کی کوشش کی۔ :) :) :)
 
میں ابھی تک فیصلہ نہیں کر پا رہا کہ میں ہوں کس طرف
چلیے۔۔ پھر ایک کپ چائے پی آئیں۔ امید ہے چائے کا ایک کپ فیصلہ کرنے میں معاون و مددگار ہو گا۔
جی!

یہ ہنسی مذاق کے لئے اچھا موضوع ہے۔ :) میں نے ایویں ای ہنسی مذاق کے ڈھولک میں سنجیدگی کی کیل ٹھونکنے کی کوشش کی۔ :) :) :)
آپ کی کیل کو ہم نے لگا رہنے دیا ہے۔
تو پھر آپ سیارچے کو تباہ کرنے کے حق میں یا مخالفت میں ؟
 
جی!

یہ ہنسی مذاق کے لئے اچھا موضوع ہے۔ :) میں نے ایویں ای ہنسی مذاق کے ڈھولک میں سنجیدگی کی کیل ٹھونکنے کی کوشش کی۔ :) :)
تو آپ کس طرف ہیں سیارچہ بچانے والوں کی طرف یا تباہ کرنے والوں کی طرف میں تو ابھی تک فیصلہ نہیں کر پا رہا:sneaky::sneaky::sneaky:
 
محمداحمد

لائبریرین
چلیے۔۔ پھر ایک کپ چائے پی آئیں۔ امید ہے چائے کا ایک کپ فیصلہ کرنے میں معاون و مددگار ہو گا۔

آپ کی کیل کو ہم نے لگا رہنے دیا ہے۔
تو پھر آپ سیارچے کو تباہ کرنے کے حق میں یا مخالفت میں ؟
تو آپ کس طرف ہیں سیارچہ بچانے والوں کی طرف یا تباہ کرنے والوں کی طرف میں تو ابھی تک فیصلہ نہیں کر پا رہا:sneaky::sneaky::sneaky:

اب چونکہ سیارچہ کسی نہ کسی طرح پاکستان سے منسوب ہو گیا ہے سو اب اس کے دفاع کے لئے جو بھی ہم سے ہو سکا آپ دونوں سے کروائیں گے۔ :)
 
اب چونکہ سیارچہ کسی نہ کسی طرح پاکستان سے منسوب ہو گیا ہے سو اب اس کے دفاع کے لئے جو بھی ہم سے ہو سکا آپ دونوں سے کروائیں گے۔ :)
ویسے جو مزاجِ یار میں آئے لیکن ایک سوال ہے کے پاکستان سے منسوب کی جانے والی ہر چیز کا دفاع کیا ضروری ہے؟
 
اب چونکہ سیارچہ کسی نہ کسی طرح پاکستان سے منسوب ہو گیا ہے سو اب اس کے دفاع کے لئے جو بھی ہم سے ہو سکا آپ دونوں سے کروائیں گے۔ :)
ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں بھئی میں غیر جانبدار ہوں۔ ایک طرف مظلوم لیکن مغرب کی چہیتی اور لاڈلی ہے، دوسری طرف 'اپنے' اسلام کی سربلندی کے لیے کوشاں طالبان ہیں۔ دونوں سے تحفظات ہیں
ویسے ایک اور مشورہ بھی ہے۔ ایک اور سیارچہ ڈھونڈتے ہیں اور طالبان کے کسی سرخیل کے نام کر دیتے ہیں۔ حساب برابر
 
محبت کی بات ہے۔ ضروری تو کچھ بھی نہیں ہے حتیٰ کہ پاکستان تک نہیں۔
ارے پاکستان تو رہتی دنیا تک سلامت رہے ہماری دعا ہے اور ہمیں محبت بھی ہے لیکن میرا سوال شاید آپ سمجھے نہیں یا پھر جواب نہیں دینا چاہتے
 
Top