1. اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں فراخدلانہ تعاون پر احباب کا بے حد شکریہ نیز ہدف کی تکمیل پر مبارکباد۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    $500.00
    اعلان ختم کریں

جون ایلیا لَوحِ کتاب

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 24, 2017

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,095
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    لَوحِ کتاب
    مجھے قلم دو کہ میں تمہیں اک کتاب لکھ دوں
    تمہاری راتوں کے واسطے اپنے خواب لکھ دوں
    کتاب جس میں ہدایتیں ہیں
    کتاب جس میں تمہارے امراض کی شفا ہے
    مجھے قلم دو
    مجھے قلم دو
    یہ کون گستاخ میرے نزدیک بیٹھ کر بِلبِلا رہا ہے
    یہ کون بےہودہ مدّعی ہیں جو مجھ پہ ایزاد کر رہے ہیں
    انہیں اُٹھا دو
    انہیں اُٹھا دو
    میں کہہ رہا ہوں انہیں اُٹھا دو
    کہ ان کے انفاس کی عفونت سے میرے مقدس کا رمز
    پاکیزہ رمز ناپاک ہو رہا ہے
    میں دیکھتا ہوں کہ میری ہیکل کے چند خدّام اور جارُوب کش
    بہ شدت یہ چاہتے ہیں کہ میں نہ بولوں
    یہ چاہتے ہیں کہ میری آواز میرے سینے میں گُھٹ کے رہ جاۓ
    میں نہ بولوں
    جون ایلیا
     
    آخری تدوین: ‏مئی 24, 2017
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر