لو جی کر لو باتاں ۔۔۔ عمران خان کو ووٹ دینا شرعا حرام ہے ۔مولانا فضل الرحمان کا بیان

پردیسی

محفلین
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ووٹ دینا شرعا حرام ہے۔۔۔۔۔۔
لاہور ‘( اردو ویب نیوز ڈاٹ کوم ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ووٹ دینا شرعا حرام ہے۔مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ عمران خان یہودی اور احمدی لابی کے ایجنٹ ہیں۔اور علماء نے قادیانی لابی کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد فتویٰ دیا ہے۔مولانا کا کہنا تھا کہ اب معاملہ جے یو آئی کے ہاتھ سے نکل چکا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کےمطابق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان مولانا سیعد احمد عثمانی کے نام سے جعلی فتویٰ سامنے لائے۔ مولانا سیعد احمد عثمانی تو 2010ء میں انتقال کر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔تفصیل
 

پردیسی

محفلین
میں ذاتی طور پر ایسے مولویوں کو بالکل بھی پسند نہیں کرتا جو اپنے مفادات کی خاطر اسلام کو بیچتے ہیں۔ایسے مولویوں کو چین کے دریا میں دریا برد کر دینا چاہئے۔۔چین کے دریا میں اس لئے کہ شاید ان کو چین آ جائے :p اور ان کے مریدین سکھ کی نیند سو سکیں
 

عمراعظم

محفلین
میں ذاتی طور پر ایسے مولویوں کو بالکل بھی پسند نہیں کرتا جو اپنے مفادات کی خاطر اسلام کو بیچتے ہیں۔ایسے مولویوں کو چین کے دریا میں دریا برد کر دینا چاہئے۔۔چین کے دریا میں اس لئے کہ شاید ان کو چین آ جائے :p اور ان کے مریدین سکھ کی نیند سو سکیں
مولانا وہاں بھی یہ منطق نکال سکتے ہیں:
یہ کیا مذاق فرشتوں کو آج سوجھا ہے
ہجومِ حشر میں لے آئے ہیں پِلا کے مجھے
 

پردیسی

محفلین
یارا یہاں اتنے پی ٹی آئی کے چہیتے ہیں ۔۔۔ابھی تک مولانا پر کو کسی نے کچھ نہیں کہا ۔۔۔ حیرت ہے
اس کا مطبل ہے مولانا فضل الرحمن کے فتوے کی کوئی اہمیت نہیں :laughing:
ویسے ایک بات تو ہے کہ اب کسی مولانا کے مریدوں میں سے اور اہلسنت جماعت والوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دینا ۔۔اس کا مطلب نہیں مطبل یہ بھی ہوا کہ اب پاکستان میں پی ٹی آئی کی سیٹیں 26 سے 27 رہ گئی ہیں :twisted:
 

عسکری

معطل
ان سے مجھے بھی کئی اختلافات ہیں لیکن کسی مسلمان پر لعنت بھیجنا بہت سنجیدہ بات ہے ۔
ان کے کام ہی لعنتیں کھانے والے ہیں 30 سال سے ہر حکومت مین ہیں صرف اور صرف لوٹ مار کے لیے پر جیسے ہی ان کی پونچھ پر کوئی پیر رکھے مسجد جا کر ایک فتوی نکال لاتے ہیں
 
اللہ تعالی کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت لعنت کرنے سے منع فرمایا ہے اور بتایا ہے کہ اگر ملعون اس کا مستحق نہ ہو تو یہ کرنے والے پر پلٹ آتی ہے ۔ یہ چھوٹی بات نہیں ہے ۔ انسان کی ہر چیز برباد ہو سکتی ہے ۔
سیاست دانوں کے مباحثوں پر طیش میں آ کر لعنت کرنے سے ہمیں کیا ملے گا؟ اور ہمیں کیا خبر کہ فلاں شخص لعنت کا واقعی مستحق ہے ۔
کہنا ہو تو صفات کا ذکر کریں کہ خا ئن پر لعنت یا جھوٹے پر لعنت، شخصیات کا نام نہ لیں ۔
 

عسکری

معطل
اور مسلمان کی تکفیر کرنا؟
وہ جائز ہے حرام کے مال سے گینڈے جتنا پل جانا بھی جائز ہے نا جائز زمینے لینا ڈیزل مین کرپشن کرنا جائز ہے بی بی نواز بی بی نواز مشرف زرداری ان سب حکومتوں سے مال بٹور کر ان کو سپورٹ کرنا جائز ہے ۔
 

ساجد

محفلین
معززینِ محفل ، الفاظ کی شدت کو تھوڑا کم کر لیا کرو بھئی۔ لعنت ملامت میں زیادہ دلچسپی نہ لیا کرو ۔
 
وہ جائز ہے حرام کے مال سے گینڈے جتنا پل جانا بھی جائز ہے نا جائز زمینے لینا ڈیزل مین کرپشن کرنا جائز ہے بی بی نواز بی بی نواز مشرف زرداری ان سب حکومتوں سے مال بٹور کر ان کو سپورٹ کرنا جائز ہے ۔
گینڈے سے یاد آیا کہ ایک اور مولوی صاحب بھی خاصے لحیم شحیم تھے ( براہِ کرم اس سے یہ نہ سمجھا جائے کہ میں طاہر اشرفی کی بات کر رہا ہوں)۔۔۔انکے کسی شوخ سے شاگرد نے سوال کیا:
حضرت جی اللہ کی راہ پر چلنے اور اسکا درس دینے والوں کی اتنی موٹی گردنیں تو نہیں ہونی چاہئیں ناں؟
حضرت نے فرمایا : اس بات کو درست تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ ہے کہ نفس ایک کتا ہے۔۔۔ہم اس کتے کو مارچکے ہیں۔۔۔اور قاعدہ یہ ہے کہ کتا مرنے کے بعد پھول جاتا ہے;) ۔۔چنانچہ امید ہے کہ تمہیں بات کی سمجھ آگئی ہوگی گستاخ شاگرد!۔۔۔
شاگرد بھی آخر ایک مستند مولوی تھا چنانچہ فی البدیہہ کہنے لگا؛
تو حضرت اس مردار کتے کو کہیں دفن بھی کیجئے، کیوں ساتھ ساتھ گھسیٹے پھرتے ہیں؟؟:p:D
 

arifkarim

معطل
مولانا صاحب کو ووٹ دینا بھی اسلامی طور پر حرام ہے کیونکہ اسلام میں مغربی طرز کی جمہوریت نہیں ہے۔
 
Top