لوگو

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

صابرحسین

محفلین
آپ کی سائٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ جیسے عظیم لوگوں نے اپنی زبان کو زندہ کرنے کے لئے اپنے شب و روز صرف کئے ہوئے ہیں میں آپکو خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

میری تجویز ہے کہ آپ phpBB کی جگہ اپنا لوگو کوئی اچھا سا اردو میں تیار کرکے لگا دیں۔

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کاوش میں کامیابی عطا فرمائے۔

شکریہ

صابرحسین
 

نبیل

تکنیکی معاون
اچھا لوگو سے آپ کی مراد logo تھی۔ میں تو عنوان دیکھ کر مخمصے میں پڑ گیا تھا کہ کیا زور خطابت دکھانے لگے ہیں۔ جی آپ کی بات بالکل درست ہے۔ ابھی نہ صرف ایک لوگو کی ضرورت ہے یہاں بلکہ فورم کے گرافکس کا بھی اردو ترجمہ ہونے والا ہے۔ ویسے ہمارے دبئی والے دوست شعیب نے چند گرافکس تیار کیے ہیں۔ ذرا یہاں دیکھیں کہ آپ کو کونسا پسند آتا ہے۔
 

اجنبی

محفلین
لوگو کچھ میری بھی سنو ۔ میرا خیال ہے کہ پی ایچ پی بی بی والوں کی شرائط کے مطابق لوگو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ۔ مزید تفصیلات ہمارے نامہ نگار سے بعد میں
 

منہاجین

محفلین
ایک عدد قفل درکار ہے۔

محترم منتظمینِ کرام!

اب جبکہ ایک عدد لوگو میسر آ چکا ہے تو کیوں نا اِس موضوع کو مقفل کر دیا جائے!

بصورتِ دیگر یہاں اس لوگو بارے لوگوں کی آراء اکٹھی کی جائیں تاکہ اُسے مزید بہتر کیا جا سکے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top