لوڈشیڈنگ: صوبوں میں تفریق کیوں؟

عاطف بٹ

محفلین
10_02.gif
ربط
 
یہاں پشاور میں 3 یا 4 گھنٹے کے وقفے سے 1 گھنٹے کے لئے بجلی بند ہوتی ہے اور صنعتی علاقے میں شام 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند ہوتی ہے یہ خیبر پختونخواہ کی صورتحال ہے
 

باباجی

محفلین
یہاں لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد جاتی ہے لائٹ
اور بعض اوقات تو آتے ہی پھر چلی جاتی ہے
بہت ذلیل کیا ہوا ہے بجلی والوں نے
اور واضح طور پر پنجاب میں دانستہ زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے
 

ماہا عطا

محفلین
اورآجکل یہاں بہاولپور میں دن کے اوقات کارمیں کم جاتی ہے ورنہ تو ہر گھنٹے جاتی تھی۔۔۔اور رات میں 8 بجے سے 10 بجے تک جاتی ہے پھر اس کے بعد ہر گھیٹے جاتی ہے صبح 6 بجے تک یہی حال ہوتا ہے۔۔۔۔
 
یہاں لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد جاتی ہے لائٹ
اور بعض اوقات تو آتے ہی پھر چلی جاتی ہے
بہت ذلیل کیا ہوا ہے بجلی والوں نے
اور واضح طور پر پنجاب میں دانستہ زیادہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے
ہماری طرف بھی برا حال ہے پتہ ہی نہیں چلتا کب آرہی ہے اور کب جارہی ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
لاہور میں ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے اور دوپہر 3-5 دو گھنٹے کی رات میں بھی اکثر دو دو گھنٹے بند رہتی ہے
جبکہ کراچی میں ھسن اسکوائر ڈی ایچ اے اور نارتھ ناظم آباد میں لوڈ شیڈنگ صفر ہے یونیورسٹی روڈ کے علاقے میں دو دو گھنٹے کی تین بار یعنی چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے
پورے مُلک میں یکساں شیڈول ہو تو چھ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو گی
 

شہزاد وحید

محفلین
چلو نہیں پوچھتے گجرانوالہ والوں سے۔۔۔ ۔۔:p
میں خودی بتا دیتا ہوں۔ رات کو سوتے وقت بھی کوئی نہیں ہوتی، صبح اٹھتے وقت بھی نہیں ہوتی، شام کو آفس سے گھر آؤ بھی کوئی نہیں ہوتی۔ کم از کم دورانیہ 15 گھنٹے ہے جو کہ من موجی میں 18 گھنٹے تک بھی کھینچ لیتے ہیں واپڈہ کے منچلے۔
 

ماہا عطا

محفلین
میں خودی بتا دیتا ہوں۔ رات کو سوتے وقت بھی کوئی نہیں ہوتی، صبح اٹھتے وقت بھی نہیں ہوتی، شام کو آفس سے گھر آؤ بھی کوئی نہیں ہوتی۔ کم از کم دورانیہ 15 گھنٹے ہے جو کہ من موجی میں 18 گھنٹے تک بھی کھینچ لیتے ہیں واپڈہ کے منچلے۔
خود تو کہا تھا مت پوچھیں ہم نے نہیں پوچھا تو۔۔۔۔۔:p
آپ نے خود بتا دیا نہ۔۔۔۔:dancing:
 

محمداحمد

لائبریرین
دن میں 6 گھنٹے لائٹ نہیں ہوتی ہمارے ہاں (نارتھ کراچی) ۔ اور ہم سے ذرا سا آگے والے بلاک میں ساڑھے سات گھنٹے۔
 

باباجی

محفلین
کیا یہ امتیازی سلوک نہیں ہے ِ؟؟؟؟؟؟؟
لیکن پنجاب سے کسی نے بھی یہ شکوہ نہیں کیا
اور محکمہ بجلی والے ظلم کیئے جا رہے ہیں
 

پردیسی

محفلین
ہم نے بجلی کے دکھ کی وجہ سے ہر جگہ بیٹری سسٹم کر چھوڑا ہے۔بجلی زیادہ دیر جانے کی صورت میں اس کو ہم جنریٹر کا بیک اپ دے رہے ہیں۔یہ سب کچھ کرنے کے باوجود بھی ہم بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ذہنی ٹینشن کا شکار ہیں۔اور اس ذہنی ٹینشن کی وجہ سے ہم '' کچیچیاں '' وٹتے رہتے ہیں
 

دوست

محفلین
بارہ سے پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ادھر فیصل آباد میں ۔ اچھے دن ہوں تو بارہ گھنٹے ورنہ پندرہ گھنٹے سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ ڈیڑھ گھنٹے کے بعد آدھا گھنٹہ ملتی ہے پھر۔
 
Top