لنڈوز بارے کبھی سنا تھا۔۔۔

دوست

محفلین
لینکس کی ایک قسم(جسے احباب شاید ڈسٹرو کہتے ہیں) لنڈوز ایک بار مارکیٹ میں آئی تھی۔ مقصد اس کا یہ تھا کہ ونڈوز کے صارفین کو بھی لینکس کے استعمال پر راغب کیا جائے۔ اس پر ونڈوز اور لینکس دونوں‌ کے پروگرام بیک وقت نصب ہوسکتے تھے۔
ایم ایس نے اس پر اپنے ونڈوز کے متبادل نام بنانے کا کاپی رائٹ مقدمہ بھی کردیا تھا۔
اس کے بعد نہیں کچھ سنا اس بارے میں ویسے کچھ اڑتی اڑتی خبر ملی تھی کہ اس پر ونڈوز کے پروگرام کچھ ٹھیک نہیں‌چلے۔
کچھ پتا ہے احباب کو اس بارے؟؟؟
 

جیسبادی

محفلین
لنڈوز کا نام بدل کر linspire ہو گیا تھا۔ ہمارے مقاصد کیلئے بیکار ہے۔ یوبنٹو پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔
 
مفت یا فری

لینکس کا نام آتے ہی بہت سے لوگوں کے ذہن میں مفت یا فری کا لفظ آتا ہے۔ بہت سی کمپنیاں یہ باور کرانا چاہ رہی ہیں کہ لینکس کا مطلب کم قیمت بھی ہوتا ہے یعنی وہی سروسز کم قیمت میں ۔ لنسپائر کا بھی یہی فلسفہ ہے۔
 
Top