لفظ " محبت " پر شعر لکھیں

شمشاد نے 'اشعار اور گانوں کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 27, 2007

  1. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    پہلا دھاگہ 100 صفحے پورے کر کے مقفل ہوا۔ اب نئے سرے سے لفظ " محبت " پر شعر لکھیں۔

    کافر ہوئے بُتوں کی محبت میں میر جی
    مسجد میں آج آئے تھے قشقہ دیے ہوئے
    (میر)
     
  2. اجمل

    اجمل محفلین

    مراسلے:
    138
    یقینِ مُحکم عملِ پَیہم محبت فاتحِ عالَم
    جہادِ زندگانی میں ہیں یہ مردوں کی شمشیریں
    ---------------------------------------------------------
    محبت کے ماروں کیلئے
    تم اگر بھول بھی جاؤ تو یہ حق ہے تم کو
    میں نے تجھ سے ہی نہیں سب سے محبت کی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    یہ بگولہ تو نہیں دشتِ محبّت میں سے
    جمع ہو خاک اُڑی کتنے پریشانوں کی
    (میر)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    خواب خوشی کے بو جاتے ھیں لوگ محبت کرنے والے
    زخم دلوں کے دھو جاتے ھیں لوگ محبت کرنے والے


    آنکھوں آنکھوں میں چل پڑتے ھیں تاروں کے قندیل لئے
    چاند کے ساتھ ہی ڈھل جاتے ھیں لوگ محبت کرنے والے

    (امجد اسلام امجد)
     
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    احوال بہت تنگ ہے اے کاش محبت
    اب دستِ تلطف کو مرے سر سے اُٹھا لے
    (میر)
     
  6. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    محبت کی زنجیر سے ڈر لگتا ہے

    کچھ اپنی تقدیر سے ڈر لگتا ہے
    '
    جو مجھے آپ سے جدا کرتی ہے

    ہاتھ کی اس لکیر سے ڈر لگتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    احوال بہت تنگ ہے اے کاش محبت
    اب دستِ تلطف کو مرے سر سے اُٹھا لے
    (میر)
     
  8. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    تنہا ئیوں سے وحشت اسے بھی تھی

    ہاں مجھ سے محبت اسے بھی تھی

    نہ جانے کیا ہوا اس نے مڑ کر نہیں دیکھا

    ورنہ میرے اُجڑنے کی خبر اسے بھی تھی
     
  9. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
    وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گُزار کے​
    (فیض)
     
  10. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    لے جائے یہ میر اُس کے دروازے کی مٹی بھی
    اُس درد محبت کی جو کوئی دوا جانے
    (میر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. زینب

    زینب محفلین

    مراسلے:
    11,211
    محبت کے حادثے اکثر شیشئہ دل کو توڑ جاتے ہیں

    تم منزل کی بات کرتے ہو لوگ راہوں میں چھوڑ جاتے ہیں
     
  12. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    زینب صاحبہ!
    لفظ محبت پر "اشعار" لکھنے تھے یہاں۔ آپ نے نثر لکھ دی ہے یا پھر حادثاتی طور پر شعر غریب کے ہاتھ پاؤں توڑ کر اسے نثر کا روپ دے دیا ہے۔;)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    فاتح بھائی دل کے عنوان پر نہیں، محبت پر شعر لکھنے کا دھاگہ ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیا ہوا گر غزل قصیدہ ہوئی
    عاقبت قصۂ محبت ہے
    (میر)
     
  14. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    شکریہ شمشاد بھائی! مجھے ارسال کرنے کے بعد اندازہ ہوا اور میں نے تصحیح کر دی تھی۔
     
  15. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    جگر نے محبت کو کوزے میں یوں بند کیا ہے:
    اس لفظِ محبت کا اتنا سا فسانہ ہے
    سمٹے تو دلِ عاشق، پھیلے تو زمانہ ہے​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اور میر صاحب یوں فرما گئے ہیں :

    ناصح نہ روویں کیوں کے محبت کے جی کو ہم
    اے خانماں خراب ہمارے تو گھر گئے ​
     
  17. Dilkash

    Dilkash محفلین

    مراسلے:
    477
    شمشاد بھائی معاف کرنا اپکے ساتھ ہر موضوع پر ایک نہیں کافی اشعار ھیں۔
    سچ سچ بتائیں بیت بازی کی فٹ پاتھی کتابوں کی تعداد کتنی ھے اپ کے پاس؟
    کیونکہ اپکے پاس سے ہزاروں اشعار اس محفل کی زینت بن چکے ہیں۔ظاھر 29000 پوسٹوں میں تقریبا 20000 ھزار تو اپ نے اشعار لکھے ہیں۔اس بورڈ پر ۔۔تو اتنے سارے شعر تو کسی کو بھی یاد نہیں رہتے۔
    یہی سوال دوسرے شعر نویسوں سے بھی ھے۔:)

    دھاگے لے لئے پرانا شعر
    محبت کرنے والے کم نہ ہونگے
    تیری محفل میں مگر ہم نہ ہو نگے
     
  18. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ہاہاہاہاہا

    آفریدی صاحب میرے پاس بہت ساری ڈائریاں اشعار سے بھری پڑی ہیں۔ کبھی شوق ہوتا تھا ہر قسم کی غزل نظم ڈائری میں لکھنے کا، اب کمپیوٹر میں لکھ لیتا ہوں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لوہے کے توے ہیں جگرِ اہلِ محبت
    رہتے ہیں ترے تیرِ ستم ہی کے نشانے
    (میر)
     
  19. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    آفریدی بھائی! خوب یاد دلایا آپ نے۔۔۔ فٹ پاتھ سے خریدی جانے والی کتب کے متعلق۔

    میرے پاس جو چند کتب ہیں ان میں سے کافی فٹ پاتھوں سے خریدی ہوئی ہیں، مثلاً
    ابنِ انشاء کی تمام کتب
    پیرزادہ قاسم کی ایک کتاب
    محسن نقوی کی "عذاب دید"
    سلیم کوثر کی "خالی ہاتھوں میں ارض و سما"
    وغیرہ وغیرہ
     
  20. Dilkash

    Dilkash محفلین

    مراسلے:
    477
    یہ تو علمی خزانے ہیں جو اپکو بڑی آسانی سے ملے
     

اس صفحے کی تشہیر