لغت پروف خوانی

یہ دھاگہ انگریزی سے اردو لغت کی پروف ریڈنگ کے لیے کھولا گیا ہے۔ جواد نے زبردست کام کرتے ہوئے لغت کے لیے بہت سا مواد مہیا کیا ہے جو میں چاہتا ہوں کہ ہم بغور جائزہ اور ضروری ترامیم کرکے لغت اطلاقیہ کے لیے شامل کریں۔ اس بار بھی وہی تدبیر اختیار کی جائے گی جو ہم نے لغت کے لیے الفاظ کا اندراج کرتے وقت رکھی تھی یعنی ہر حرف کے حساب سے ایک ایکسل شیٹ بنا کر اس پر ایک شخص کام کرے گا اور ایک حرف پر ایک وقت میں ایک ہی بندہ کام کرتا پایا جائے گا تاکہ دوہری محنت سے بچا جائے۔ پروف خوانی کے لیے جو لوگ دلچسپی رکھتے ہیں وہ ضرور مطلع کریں اور اس نیک کام میں ہاتھ بٹا کر ثواب دارین حاصل کریں۔
 
Top