لطیفوں کی دنیا۔۔۔

سچی یاری سب پے باری
پٹھان خود کشی کر رہا تھا۔ کسی نے پوچھا کیوں کر رہے ہو؟
پٹھان: ہمارا بیوی ہمارے دوست کے ساتھ بھاگ گیا ہے اور ہم اپنے دوست کے بغیر نہیں رہ سکتا۔
 
بادام کھانے کا فائدہ
ایک پٹھان بادام فروخت کر رہا تھا۔ سردار نے پوچھا کہ بادام کھانے کا کیا فائدہ ہے؟
پٹھان: اچھا یہ بتاؤ کہ ایک کلو چاول میں کتنے دانے ہوتے ہیں؟
سردار: پتا نہیں
پٹھان سردار کو ایک بادام کھلا کر پوچھتا ہے کہ بتاؤ ایک درجن میں کتنے کیلے ہوتے ہیں؟
سردار: بارہ
پٹھان: دیکھو تمہارا دماغ تیز ہوا نا۔۔۔
سردار: یار یہ تو بڑے کام کی چیز ہے۔ دو کلو دے دو۔
 
بیوی اور ایئر ہوسٹس کی مشترک باتیں
سردار (ایئر ہوسٹس سے): آپ کی شکل میری بیوی سے بہت ملتی ہے۔
ایئر ہوسٹس سردار کو ایک زور دار تھپڑ مارتی ہے۔
سردار: ارے تمہاری تو عادت بھی میری بیوی سے ملتی ہے۔
 
طلاق۔۔طلاق۔۔طلاق۔۔
سردار ایک لڑکی کو بہت پسند کرتا تھا، بڑی لڑائیوں اور مشکلوں کے بعد سردار کی شادی اس لڑکی سے ہو گئی۔ رخصتی کے وقت لڑکی اور اسکی ماں گلے لگ کر رونے لگیں۔ سردار بھی انہیں دیکھ کر رونے لگ گیا اور بہت جذباتی ہو کر بولا کہ گل ناز! ہم سب کچھ برداشت کر سکتا ہے لیکن تمہاری آنکھوں میں آنسو نہیں، تم اپنی ماں کے ساتھ خوش رہو، ہم تمہیں طلاق دیتا ہے۔ طلاق۔۔طلاق۔۔طلاق۔۔۔
 
چورکی تلاش
سردار (دوست سے): کل کوئی میرے پرس سے دو ہزار لے گیا ہے۔
دوست: پندرہ سو تھے میں نے گھر جا کر گنے تھے۔
سردار: پیسے کا مسئلہ نہیں بس تو آدمی کا پتہ کر۔
 
سردار بے وقوف نہیں ہوتے
عدالت میں فیصلہ ہوا کہ 90 فیصد سردار بے وقوف ہوتے ہیں۔ اس پر سرداروں نے بڑا شور کیا۔
پھر عدالت نے فیصلہ دیا کہ صرف 10 فیصد سردار بے وقوف نہیں ہوتے۔ تب جا کر سردار کچھ ٹھنڈے ہوئے۔
 
سردار کا بہن بھائیوں میں نمبر
سردار انٹرویو دینے گیا۔

آفیسر: آپ کتنے بہن بھائی ہیں؟
سردار: ہم دس بہن بھائی ہیں۔
آفیسر: آپ کا نمبر کونسا ہے؟
سردار: ٹیلی نار کا۔
 
سرخ ٹائی
سردار کو دعوت نامہ ملا کہ پارٹی میں صرف سرخ رنگ کی ٹائی لگا کر آنا ہے۔
پارٹی میں پہنچ کر سردار یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ لوگوں نے پینٹ اور شرٹ بھی پہنی ہوئی تھی۔
ہنسی کے لیے بس۔۔۔
 
کیا پکائیں
سردار کی بیوی (انسپکٹر سے): میرا میاں آٹھ دن پہلے گھر سے آلو لینے نکلا تھا پر واپس نہیں آیا۔
انسپکٹر بھی سردار تھا، بولا: تے پین جی تسی کجھ اور پکا لو۔
 
باہر کی چیزیں
سردار سموسہ کھول کے اندر سے کھا رہا تھا۔

دوست (سردار سے): یہ کیا تم سموسے کے باہر والا حصہ کیوں نہیں کھا رہے ہو؟
سردار: یار ڈاکڑ نے باہر کی چیزیں کھانے سے منع کیا ہے۔
 
پٹھان کی دعا
پٹھان: یا اللہ مجھے سو روپے دے دو میں پچاس تیری راہ میں خرچ کروں گا۔
مسجد سے گھر واپسی پر پٹھان کو پچاس کا نوٹ ملا۔

پٹھان: یا اللہ اتنا بھی اعتبار نہیں اپنے پچاس پہلے ہی کاٹ لئے ہیں۔
 
پٹھان بم
دو پٹھانوں کو راہ چلتے ایک بم ملا

پہلا پٹھان: چل یار اسے پولیس اسٹیشن دے آتے ہیں
دوسرا پٹھان: اگر یہ راستے میں پھٹ گیا تو؟
پہلا پٹھان: تو جھوٹ بول دیں گے کہ ہمیں یہ پھٹا ہوا ہی ملا تھا۔
 
چیلنج
امتحان میں سوال آیا کہ چیلنج کسے کہتے ہیں؟
پپو نے پورا پیپر خالی چھوڑ دیا اور آخری صفحے پر لکھا کہ اپنے باپ کی اولاد ہے تو پاس کر کے دیکھا۔
 
بے بس شوہر
بیوی (شوہر سے): خدانخواستہ اگر گھر میں چور آجائیں تو آپ کیا کریں گے؟
شوہر: وہی کروں گا جو وہ کہیں گے پہلے کون سی میری اس گھر میں مرضی چلتی ہے۔
 
باداموں کا ذا ئقہ
شیخ صاحب بادام کھا رہے تھے۔

بیوی: ذرا مجھے بھی چکھائیں۔
شیخ صاحب نے ایک بادام دیا۔

بیوی: بس ایک
شیخ: باقی سب کا ذائقہ بھی اسی جیسا ہے۔
 
سیڑھیاں چڑھنے سے پرہیز
ایک سردار تیسری منزل پر رہتا تھا وہ دن میں کئی بار سیڑھیاں چڑھتا اور اترتا تھا۔ ایک دن وہ سیڑھیوں سے گر گیا اور ڈاکڑ نے اسے سیڑھیوں سے اترنے اور چڑھنے سے منع کر دیا۔ سردار جب دوسری دفعہ معائنے کے لئے ڈاکڑ کے پاس گیا تو ڈاکڑنے اسے سیڑھیاں اترنے اور چڑھنے کی اجازت دے دی۔ سردار نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں بھی اب کافی تنگ آگیا تھا پائپ سے اترنے اور چڑھنے کی وجہ سے۔
 
آنکھ میں درد کی وجہ
دو سردار آپس میں بات کر رہے تھے۔

پہلا سردار: یار میں جب بھی چائے پیتا ہوں میری دائیں آنکھ میں درد ہوتا ہے۔
دوسرا سردار: تم کپ میں سے چمچ نکال لیا کرو۔
 
Top