سبق لسٹ سلائسنگ اور ڈائسنگ List Slicing and Dicing

Slice Operations
سلائس آپریشن اسی طرح لسٹ پر بھی کام کرتا ہے جیسے وہ اسٹرنگ پر کام کرتا ہے یعنی کسی بھی لسٹ میں سے من پسند حصہ کاٹ کر نکالا جا سکتا ہے یا اسے کسی متغیر(variable) میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ ۔

لسٹ کا اشاریہ(index) صفر سے شروع ہوتا ہے۔

PHP:
>>> a_list = ['a', 'b', 'c', 'd', 'e', 'f']
لسٹ کا پہلا رکن جو اشاریہ صفر پر موجود ہوتا ہے۔#
>>> a_list[0]
['a']
لسٹ کے دوسرے اور تیسرے رکن کو حاصل کرنے کے لیے سلائس کی مثال#
>>> a_list[1:3]
['b', 'c']
لسٹ کے پہلے چار اراکین کے لیے جس میں پہلا اشاریہ اگر حذف کر دیں تو وہ  ازخود صفر  تصور ہوگا#
>>> a_list[:4]
['a', 'b', 'c', 'd']
 
لسٹ کے تمام اراکین حاصل کرنے کے لیے آغاز اور اختتام کی مثال#
>>> a_list[:]
['a', 'b', 'c', 'd', 'e', 'f']


لسٹ قابل تدوین ہے
لسٹ کو تبدیل کیا جا سکتا ہے برخلاف اسٹرنگ کے جسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

اسٹرنگ ناقابل تبدیل (strings are immutable)
لسٹ قابل تبدیل (lists are mutable)

اس مثال میں لسٹ کے تیسرے رکن کو بدل دیا گیا ہے۔
PHP:
>>> my_list = ['T', 'E', 'S', 'T']
>>> my_list[2] = 'X'
>>> my_list
['T', 'E', 'X', 'T']

PHP:
>>> a_list = ['a', 'b', 'c', 'd', 'e', 'f']
>>> a_list[1:3] = ['x', 'y']
>>> print (a_list)
['a', 'x', 'y', 'd', 'e', 'f']

لسٹ میں مخصوص نمبر اور جگہ پر اراکین کو گھسایا جا سکتا ہے اور اس کام کے لیے سلائس کے عمل کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
PHP:
>>> a_list = ['a', 'd', 'f']
>>> a_list[1:1] = ['b', 'c']
>>> print (a_list)
['a', 'b', 'c', 'd', 'f']
 
>>> a_list[4:4] = ['e']
>>> print (a_list)
['a', 'b', 'c', 'd', 'e', 'f']
 
List Deletion
لسٹ میں سے کسی رکن کو حذف کرنے کے لیے del کو استعمال کیا جاتا ہے ۔

PHP:
>>> a = ['one', 'two', 'three']
>>> del a[1]
>>> a
['one', 'three']

لسٹ میں سے اراکین حذف کرنے کے لیے خالی لسٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔
PHP:
>>> a_list = ['a', 'b', 'c', 'd', 'e', 'f']
>>> a_list[1:3] = []
>>> print a_list
['a', 'd', 'e', 'f']

سلائس کے آپریشن کو استعمال کرکے مخصوص رینج میں اراکین کو ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔
PHP:
>>> a_list = ['a', 'b', 'c', 'd', 'e', 'f']
>>> del a_list[1:5]
>>> print (a_list)
['a', 'f']
 
Top