لبِ شیریں ۔

حجاب

محفلین
[align=right:f828090239]لبِ شیریں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

اجزاء۔
٪٪٪٪٪٪٪

دودھ ایک کلو۔
مکس فروٹ ٹِن۔
کریم ایک پیکٹ۔
پاستہ سویّاں ( رنگ برنگی )پیکٹ کا چوتھائی حصّہ۔(اُبال لیں )
2 سیب باریک کٹے ہوئے۔
3 کیلے لمبائی میں باریک کاٹ لیں۔
2 آم باریک کاٹ لیں۔
عرقِ گلاب ایک چائے کا چمچ۔
کارن فلور ایک بڑا کھانے کا چمچ۔
چینی ایک کپ۔

ترکیب۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
ایک کلو دودھ میں سے تھوڑا سا دودھ نکال کر باقی چولہے پر رکھ دیں ، جب دودھ اُبلنے کے قریب ہو تو جس دودھ کو الگ رکھا ہے اس میں کارن فلور حل کرکے چولہے پر رکھے دودھ میں ڈال دیں ۔آہستہ آہستہ چمچ ہلائیں اور پھر چینی بھی شامل کر دیں۔جب مناسب گاڑھا ہو جائے تو چولہا بند کردیں اور اس کو ٹھنڈا ہونے کے لیئے رکھ دیں ، ٹھنڈا ہونے پر اس میں فروٹ ٹِن میں سے آدھا فروٹ اور کریم شامل کر کے اچھی طرح بلینڈ کر لیں ، اب بچا ہوا آدھا فروٹ ٹِن کے فروٹ ، اُبالی ہوئی سویّاں ،سیب ، کیلا اور آم شامل کر کے ٹھنڈا ہونے کے لیئے رکھ دیں ،ٹھنڈا ہونے پر روح افزاء، کریم اور پستے بادام سے گارنش کریں۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
[/align:f828090239]
 

قیصرانی

لائبریرین
ترکیب تو بہت اچھی ہے۔ ہر چیز مل بھی جاتی ہے ادھر لیکن میٹھی چیز اتنے شوق سے نہیں کھاتا :(
 

سارہ خان

محفلین
مزے کی ترکیب ہے ۔۔ لب شیریں تو ہمیشہ ریڈی میڈ ہی کھایا ہے ۔۔ لیکن یہ ترکیب ضرور آزماؤں گی ۔۔ :)
 

حجاب

محفلین
باجو لب شیرے میں ڈال دیئے گیئے تو جل جائیں گے پھر بات کیسے ہوگی :p

فالودہ کی ترکیب بھی لکھ دوں گی ضبط ۔

سارہ بنا کے بتاناکیسی بنی ۔

قیصرانی پھول گوبھی کی فرنی بنائیں گے ایک ترکیب دیکھی آج اس کی لکھ دوں ؟؟؟؟؟
 

تیشہ

محفلین
:oops: سچی سے میں تو یہی دیکھ پڑھکر آئی تھی کہ دیکھوں کس نے اپنے لب شیرے میں ڈال رکھے ہیں :p
 

قیصرانی

لائبریرین
ہاں، یہ اچھا کیا۔ دراصل میٹھے میں تھوڑی بہت مٹھائی اور یا پھر لذیذہ کی کھیر یا پھر گھر پر تیار کی گئی پڈنگ۔ مگر اچھی ڈش ہو تو ٹرائی کرنے میں کیا حرج ہے :p
 

زیک

مسافر
میں تو سمجھا تھا کہ کوئی شیریں قسم کے ہونٹ بھی شاید لوگ کھاتے ہوں :p مگر یہ تو اچھی ڈش لگ رہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں پہلے دو دن اس کو شاعری کا ہی دھاگہ سمجھتا رہا، آج اس کے آخر پر زکریا کے نام پر نظر پڑی تو سوچا یہ شاعری کا دھاگہ نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ادھر آیا،

اس کا نام “ شیریں لب “ کس نے اور کیونکر رکھا تھا؟
 

ماوراء

محفلین
زبردست حجاب، تم تو مجھے کوئی بہت ہی سگھڑ سی لڑکی لگتی ہو۔ چلو، میرے جیجا جی کو تو کھانے میں روز ہی کوئی نئی ڈش ملا کرے گی۔ :p

“لب شیریں“ نام پڑھ کر تو میں سمجھی جانے کیا ہو گا۔ دیکھا تو کچن کارنر میں پوسٹ تھا۔ lol۔

ہاں، سنا ہے کہ تم نے فالودہ خود بنایا ہے۔ بڑی بات ہے۔ ویسے مجھے پسند تو نہیں ہے۔ لیکن اس کا طریقہ بھی ضرور لکھنا۔ بنانا تو آنا ہی چاہیے۔
 

حجاب

محفلین
اس کو لبِ شیریں شائد اس لیئے کہتے ہوں کہ لب شیریں ہوجاتے ہیں کھاتے ہی :) کراچی میں بہت مشہور ہے یہ میٹھا آج کل ۔
اوکے ماوراء لکھوں گی فالودہ کی ترکیب بھی :)
 

شمشاد

لائبریرین
لبوں کا کیا ہے وہ تو بقول غالب :

امیدوار ہوں تاثیرِ تلخ کامی سے
کہ قندِ بوسۂ شیریں لباں مکرر ہو​
 

ماوراء

محفلین
حجاب بیٹے میں نے آج یعنی عید پر لبِ شیریں بنائی ہے۔ امی بہت خوش ہیں کہ چوبیس سال میں پہلی مرتبہ کسی نے عید والے دن کچھ صبح بنایا ہے۔ ورنہ ہمیشہ سے وہ ہی صبح کچھ میٹھا بناتی ہیں۔ اب تم اس کی شکل دیکھ کر بتاؤ کہ اس کی شکل ٹھیک ہے یا نہیں؟:p
ویسے تو سب کو بہت پسند آئی ہے۔ اور تمھاری ترکیب کے مطابق چیزوں کی مقدار لی تو کچھ زیادہ ہی بن گئی ہے۔ دو ڈونگے۔ :p

17991294sx1.jpg


labesheeren014io7.jpg


labesheeren005xp6.jpg


اتنی دیر شاید اسے بنانے میں نہیں لگی تھی۔جتنی دیر اس کی تصویریں بناتے ہوئے۔:p
 

محمد وارث

لائبریرین
ارے یہ تو کوئی ڈش نکل آئی، میں تو کچھ اور ہی سمجھا تھا۔ کیا شاعرانہ و مستانہ نام ہے بھئی ڈش کا۔ لبِ شیریں، واہ واہ واہ۔۔۔۔


لبوں کا کیا ہے وہ تو بقول غالب :

امیدوار ہوں تاثیرِ تلخ کامی سے
کہ قندِ بوسۂ شیریں لباں مکرر ہو​

شمشاد بھائی غالب یہ بھی تو فرما گئے ہیں شیریں لبوں کے بارے میں

کتنے شیریں ہیں تیرے لب کہ رقیب
گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا

۔
 
Top