کاشفی

محفلین
لاہور ایئر پورٹ پر مسافر سے ہیروئن بر آمد،ملزم گرفتار
Pakistan-Passenger-arrest_9-15-2013_118316_l.jpg

لاہور…لاہور میں اے این ایف نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے والے ایک مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق لاہورایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے والے ایک مسافر جاوید اسلم کو شک کی بنیاد پرچیک کیا تواس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی جو اس نے جوتے کے تلوؤں میں چھپا رکھی تھی۔منشیات ملنے پرملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف کے تھانے منتقل کر دیا گیاہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم لالہ موسیٰ گجرات کا رہائشی ہے اور دبئی کے راستے بارسلونا جارہا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بڑا ہی کچا قسم کا سمگلر تھا جو جوتوں میں چھپا کر لے جا رہا تھا۔ یا پھر اس کو بچا کر لے جانے والا وقت پر نہیں آیا ہو گا۔
 

کاشفی

محفلین
بڑا ہی کچا قسم کا سمگلر تھا جو جوتوں میں چھپا کر لے جا رہا تھا۔ یا پھر اس کو بچا کر لے جانے والا وقت پر نہیں آیا ہو گا۔

اکثر ایسا کام کرتے ہوئے پاکستان کے فرسٹ کلاس فرسٹ شہری ہی پکڑے گئے۔۔۔۔پاکستانی پاسپورٹ کو بدنام بھی کرتے ہیں بیرون ملک۔۔
کھاتے پاکستان کا ہیں۔۔ اور بدنام بھی پاکستان کو کرتے ہیں بیرون ملک۔۔حد ہوگئی ۔
اللہ مملکت اور مملکت کے لوگوں پر رحم فرمائے۔۔آمین
 
Top