لاٹیک: انگریزی تحریر کے دمیان اردو جملے کیسے لکھیں؟

اردو لینگوئج پروسیسنگ پر لکھتے ہوئے انگریزی کے درمیان اردو جملے لکھنے ہوں تو لاٹک میں مسئلہ پڑ جاتا ہے اس سلسلے میں مدد کر دیں پلیز میں لکھ نہیں پا رہی اور انٹرنیٹ سے بھی کچھ نہیں ملتا اس بارے میں
 

سعادت

تکنیکی معاون
اردو لینگوئج پروسیسنگ پر لکھتے ہوئے انگریزی کے درمیان اردو جملے لکھنے ہوں تو لاٹک میں مسئلہ پڑ جاتا ہے
اگر آپ زی‌لاٹیک استعمال کر رہی ہیں تو fontspec اور polyglossia پیکیجز کی مدد سے انگریزی متن کے درمیان اردو لکھنا بآسانی ممکن ہے:
کوڈ:
\documentclass{article}

\usepackage{fontspec}
\usepackage{polyglossia}

\setdefaultlanguage{english}
\setotherlanguage{urdu}

\newfontfamily\englishfont[Script=Latin]{Palatino Linotype}
\newfontfamily\urdufont[Script=Arabic,Scale=0.9]{Noto Nastaliq Urdu}

\title{A title}
\author{An author}

\begin{document}

\maketitle

Some of Ibn-e-Insha’s books are \texturdu{دنیا گول ہے}, \texturdu{چلتے ہو تو چین کو چلیے}, and \texturdu{اردو کی آخری کتاب}.

\end{document}

اس کی آؤٹ‌پُٹ:
 
! Undefined control sequence.

<argument> \LaTeX3 error:

Erroneous variable \c__fontspec_shape_n_n_tl used!

l.3530 \emfontdeclare{ \emshape, \eminnershape }



?

جی کیا ہے میں نے یہ لیکن یہ ایرر آ جاتا ہے
 

سعادت

تکنیکی معاون
! Undefined control sequence.

<argument> \LaTeX3 error:

Erroneous variable \c__fontspec_shape_n_n_tl used!

l.3530 \emfontdeclare{ \emshape, \eminnershape }



?

جی کیا ہے میں نے یہ لیکن یہ ایرر آ جاتا ہے
سورس کو دیکھے بغیر تو غلطی معلوم کرنا مشکل ہو جائے گا۔ کیا آپ کوئی چھوٹی سی مثال فراہم کر سکتی ہیں جس میں یہ ایرر آ رہا ہو؟

(جو مثال میں نے اوپر فراہم کی ہے، اسے اپنے پاس آزما کر دیکھیں کہ درست کمپائل ہو رہی ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ: اپنے تمام (زی)لاٹیک پیکیجز کو اپڈیٹ بھی کر کے دیکھ لیں۔)
 
یہ جو آپ نے مثال دی ہے اسی میں یہ ایرر آتا ہے اور میں بھی اسی طرح کر رہی تھی۔ پیکیجز کو کس طرح اپڈیٹ کرنا ہے؟؟
 
میں اردو لکھنے میں کامیاب تو ہو گئی ہوں مگر اردو الفاظ الٹی سمت میں آ رہے ہیں جیسے "قواعدِاردو" لکھنے پر "ودرا دِعاوق" آوٹ پٹ آتی ہے :hypnotized:
 

سعادت

تکنیکی معاون
میں اردو لکھنے میں کامیاب تو ہو گئی ہوں مگر اردو الفاظ الٹی سمت میں آ رہے ہیں جیسے "قواعدِاردو" لکھنے پر "ودرا دِعاوق" آوٹ پٹ آتی ہے :hypnotized:
ایسی صورتحال کا سامنا مجھے تو کبھی نہیں ہوا۔ :confused: اگر اردو فونٹ کو لوڈ کرتے ہوئے Script=Arabic آپشن کو سیٹ نہ کیا جائے تو حروف آپس میں جڑنے کی بجائے الگ الگ نظر آتے ہیں، لیکن ان کی سمت تب بھی درست رہتی ہے۔

کوڈ:
% Following is correct
\newfontfamily\urdufont[Script=Arabic]{Noto Nastaliq Urdu}
 
Top