لانس نائیک محمد یوسف : پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ !

الف نظامی

لائبریرین
12-30-1899_98546_l.gif


راولپنڈی ... انفرادی طور پر24گھنٹوں میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لئے پاک آرمی کے لانس نائیک محمد یوسف کوشاں ہیں جواٹھارہ گھنٹوں میں تیرہ ہزار سے زائد پودے لگاچکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2001 میں عالی ریکارڈ کینڈین شہری چین چیپل نے24 گھنٹوں میں 15170 پودے لگاکر حاصل کیا۔گوجرانوالہ کے قریب وزیرآباد میں پاکستان آرمی کے لانس نائیک میاں محمد یوسف جمیل نے گزشتہ روز ایک تقریب کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں،وزارت خارجہ کے نمائندوں اور آرمی افسران کے سامنے دو بجے سے پودے لگانے کا کا م شروع کیا۔15 ،15 منٹ کے دونماز کے وقفوں کے ساتھ محمد یوسف اٹھارہ گھنٹوں میں تیرہ ہزار سے زائد پودے لگا چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف عالمی رکارڈ توڑیں گے بلکہ 24 گھنٹوں میں انفرادی طور پر پودے لگانے کا نیاعالمی رکارڈ بھی قائم کریں گے۔​
بحوالہ روزنامہ جنگ
large_38258_120721.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اچھی کوشش ہے۔ پودے بھی لگ جائیں گے لیکن ان کی دیکھ بھال کون کرے گا کہ پروان بھی چڑھیں۔
 

فخرنوید

محفلین
گوجرانوالہ۔۔پاک آرمی کے لانس نائیک نے زیادہ پودے لگانے کا ریکارد قائم کردیا

گوجرانوالہ…پاک آرمی کی منگلا کور کے لانس نائیک محمد یوسف نے ایک روز میں 15ہزار 1سو 70 پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ 18 گھنٹے 40 منٹ میں توڑ دیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 2001 میں عالی ریکارڈ کینڈین شہری چین چیپل نے 24 گھنٹوں میں 15170 پودے لگاکر حاصل کیا تھا ۔جو کہ اب پاکستان کے لانس نائیک محمد یوسف کے پاس ہے۔گوجرانوالہ کے قریب وزیرآباد میں پاکستان آرمی کے لانس نائیک میاں محمد یوسف جمیل نے گزشتہ روز ایک تقریب کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں،وزارت خارجہ کے نمائندوں اور آرمی افسران کے سامنے دو بجے سے پودے لگانے کا کا م شروع کیا تھا اور آج صبح محمد یوسف نے 15170 سے زائد پودے لگا کر یہ ریکارڈ نو سال بعد توڑ دیا ہے ۔محمد یوسف کا کہنا ہے ان کے پاس مزید پانچ گھنٹے ہیں جس میں انفرادی طور پر پودے لگانے کا نیاعالمی رکارڈ مزید بہتر کریں گے جسے کافی عرصے تک توڑنا ممکن نہیں ہوگا۔محمد یوسف نے جیسے ہی عالمی ریکارڈ قائم کیا آرمی کے افسران اور جوانوں نے خوشی سے نعرے لگا ئے ۔

روزنامہ جنگ
 

شمشاد

لائبریرین
پودے لگانے کا ریکارڈ تو بن جائے گا لیکن انہیں پروان چڑھانے کا بھی تو ریکارڈ بنانا چاہیے ناں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ویل ڈن لانس نائیک محمد یوسف جمیل جو کہ اب حولدار محمد یوسف جمیل ہیں کہ اس کارنامہ کی وجہ سے انہیں پروموٹ کردیا گیا ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
گوجرانوالہ …ایک روز میں 20ہزار ایک سو ایک پودے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے لانس نائیک محمد یوسف جمیل کو حوالدار کے عہدے پر ترقی اور چھ لاکھ روپے نقدانعام سے نواز دیا گیا،پاک آرمی کی منگلا کور کے لانس نائیک محمد یوسف سے قبل یہ اعزاز کینینڈین شہری کے پاس تھا جس نے 15 ہزار 170 پودے لگائے تھے،گوجرانوالہ کے قریب وزیرآباد میں پاکستان آرمی کے لانس نائیک میاں محمد یوسف جمیل نے گزشتہ روز ایک تقریب کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں، وزارت خارجہ کے نمائندوں اور آرمی افسران کے سامنے دو بجے سے پودے لگانے کا کا م شروع کیا۔ اور مقررہ وقت ختم ہونے پر اس نے 20 ہزار ایک سو ایک پودے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 2001 میں عالمی ریکارڈ کینڈین شہری چین چیپل نے24 گھنٹوں میں 15170 پودے لگاکر حاصل کیا تھا، جسے محمد یوسف نے18 گھنٹے 40 منٹ میں توڑ دیا اور 24 گھنٹے میں 20 ہزار ایک سو ایک پودے لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس دوران گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے غلط لگائے گئے 4 سو پودے مسترد بھی کئے۔ محمد یوسف نے 12 ایکڑ کے رقبہ پر جھک کر تقریبا 35 میل کا سفر طے کیا۔ نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پرکور کمانڈر منگلا لیفٹیینٹ جنرل محمد مصطفیٰ خان نے محمد یوسف کو مبارک باد دی اور ہار پہنائے۔ اس موقع پر فوجی جوانوں نے خوشی میں بھنگڑے ڈالے اور محمد یوسف کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ کور کمانڈر منگلا نے لانس نائیک محمد یوسف کو عہدے پر ترقی اور نقد انعام دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر منگلا نے کہا کہ فوج جہاں دوسرے کاموں میں مصروف ہے وہاں شجرکاری میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جہاں دفاعی ضروریات کیلئے اہم ہے وہاں اس کے ذریعہ موجودہ جنگلات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ماحول کی آلودگی کو کم کرنے اور ملک کی معاشی ترقی میں مثبت ثابت ہوگا۔
بحوالہ روزنامہ جنگ
 
Top