لادینیت

حسان خان

لائبریرین
آپ نے اپنے پروفائل میں پرنس کریم آغا خان کی تصویر کیوں لگا رکھی ہے حسان

یہ صرف اُس سوچ کے خلاف خاموش احتجاج تھا جو پاکستانی مسلمانوں کے سب سے زیادہ پڑھے لکھے اور معاشرے کے لیے کارآمد ترین گروہ کو بھی کافر قرار دلوا کر اّن پر عرصہ تنگ کرنا چاہتی ہے۔
 
بھئی جو بھی تھا بہت خوب تھا۔ اب اسے احتجاج کہو یا رجحان۔ میں خود اب لادینیت÷دنیاگرائی÷سکیولرزم کی جانب زیادہ مائل ہو گیا ہوں۔ سب سے زیادہ مذہب انسانیت کے تو خود عاری از مذہب لوگ پاسدار ہیں۔
 
مجھے اسلامی تمدن اور اپنے آباؤاجداد کی اسلامی روایات بہت محبوب ہیں، اور میں ہمیشہ اپنا اسلام سے اسمی تعلق بنائے رکھوں گا، لیکن جب میں شدت پسند مذہبی حضرات کو عقائد کی بنیاد پر دوسرے انسانوں سے نفرت کرتے دیکھتا ہوں تو میرے ذہن میں بھی یہی بات آتی ہے کہ شاید ہماری (مسلم دنیا کی) نجات مذہب کو ہمیشہ کے لیے پسِ پشت ڈالنے میں ہی مضمر ہے۔
ایک محترم دوست نے محفل پر درست کہا تھا کہ الحاد کی جانب دھکیلنے میں مذہبی ٹھیکے دار حلقے کا ہی سب سے بڑا کردار رہا ہے۔
 
مجھے اسلامی تمدن اور اپنے آباؤاجداد کی اسلامی روایات بہت محبوب ہیں، اور میں ہمیشہ اپنا اسلام سے اسمی تعلق بنائے رکھوں گا، لیکن جب میں بنیاد پرست مذہبی حضرات کو مذہب کی بنیاد پر دوسرے انسانوں سے نفرت کرتے دیکھتا ہوں تو میرے ذہن میں بھی یہی بات آتی ہے کہ شاید ہماری (مسلم دنیا کی) نجات مذہب کو ہمیشہ کے لیے پسِ پشت ڈالنے میں ہی مضمر ہے۔
ایک محترم دوست نے محفل پر درست کہا تھا کہ الحاد کی جانب دھکیلنے میں مذہبی ٹھیکے دار حلقے کا ہی سب سے بڑا کردار رہا ہے۔

بھائی تعلق بالمسمیٰ سے تو اتفاق مجھے بھی ہے کہ کہیں تو سر دھن نے کی خاطر سرپناہ کی ضرورت ہے۔ ایک جگہ جون ایلیا نے لکھا ہے کہ "خوارج اپنی ایک خاص افتاد اور اپنے مزاج کے اعتبار سے دوسرے مسلمانوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ 'مسلمان' رہے ہیں۔"
سو میں اس وقت اس میں کچھ تغیر لا کر یوں کہوں گا کہ ملحد اپنی ایک خاص افتاد اور اپنے مزاج کے اعتبار سے مسلمانوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ 'مسلمان' ہیں۔"
 
حسان خان

لائبریرین
فکر محض ردعمل میں تو نہیں ہونی چاہیے :)
آپ کی بات درست ہے، پر کیا کریں بھائی جان، انسانی فطرت کے ہاتھوں مجبور ہوں۔۔۔ نہ چاہتے ہوئے بھی بہت سے خیالات ردِ عمل کے طور پر نازل ہو ہی جاتے ہیں۔۔ یہ الگ بات ہے کہ یہ ردِ عمل کی احتجاجی کیفیت عموماً مختصر مدت تک ہی جاری رہتی ہے۔ مثال کے طور پر جب میں بوسنیا اور کوسوو جیسے ممالک میں اذان کی دلنشیں آواز شہروں میں گونجتے دیکھتا ہوں تو یک بیک اپنے اسلام کی محبت دل میں جوش مارنے لگتی ہے، لیکن جہاں ہی مذہبی ٹھیکے دار ٹھیکے داری نباہتے اور شدت پسندی پھیلاتے نظر آتے ہیں تو غیر ارادتاً ہی مذہب سے الرجی محسوس ہونے لگتی ہے۔
 
عثمان

محفلین

تو آپ اپنے ایمان کی تشریح اپنی فکر کے مطابق رکھیے۔ اور مذہبی ٹھیکداروں اور ان کی جنونیت پر تین حرف بھیجیے۔ الحاد کی طرف رجوع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
بھئی جو بھی تھا بہت خوب تھا۔ اب اسے احتجاج کہو یا رجحان۔ میں خود اب لادینیت÷دنیاگرائی÷سکیولرزم کی جانب زیادہ مائل ہو گیا ہوں۔ سب سے زیادہ مذہب انسانیت کے تو خود عاری از مذہب لوگ پاسدار ہیں۔
ہاہاہا۔ یہ مشرق میں عجیب غلط فہمی ہے کہ سیکولر ازم کا مطلب دنیا گری یا لادینیت ہے! جبکہ یہاں مغرب میں سیکولرازم کا مطلب محض دین اور اسٹیٹ کا الگ ہونا ہے۔ یعنی ایک ایسا ملک جہاں کی سیاست میں دین کو سیاسی امور سے الگ کر دیا جائے ایک سیکولر ریاست کہلاتی ہے۔ لیکن بہت افسوس کیساتھ سوائے چنداں مسلمان ممالک جیسے ترکی، اذربائجان، البانیہ، بوسنیا وغیرہ کے دیگر تمام مسلمان اکثریت ممالک سیکولر نہیں ہیں، جسکی وجہ سے دائمی قومی پستی ان ممالک کا مقدر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سلطنت عثمانیہ کے آخری ایام موجودہ دور کے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے کہیں زیادہ سیکولر تھے۔ اسلامی جہاد سلطنت عثمانیہ کے ٹوٹنے کے بعد وجود میں آیا۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Tanzimat
 
شابش بچے
 
الشفاء

لائبریرین
جیسا کہ پہلی پوسٹ میں بتایا گیا ہے ، اگر کہیں پہ کچھ غلط ہو رہا ہو تو اس کا ذمہ دار کرنے والا خود ہوتا ہے۔۔۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سے متاثر ہو کر ہم اپنا دین و ایمان خراب کر لیں۔۔۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ ملحد اچھے معاشرتی رویوں کے حامل ہوں اور یہ بھی ممکن ہے کچھ مسلمان معاشرتی اقدار میں کمزور ہوں لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہیئے کہ۔۔۔

وَلَعَبْدٌ مُؤْمِنٌ خَيْرٌ مِنْ مُشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ
اور یقیناً ایک مؤمن غلام ایک مشرک مرد سے کہیں بہتر ہے خواہ وہ (مشرک) تمہیں کتنا ہی بھلا لگے۔۔۔
سورۃ بقرہ ۔ آیت 221۔۔۔
 
ہاہاہا۔ یہ مشرق میں عجیب غلط فہمی ہے کہ سیکولر ازم کا مطلب دنیا گری یا لادینیت ہے! جبکہ یہاں مغرب میں سیکولرازم کا مطلب محض دین اور اسٹیٹ کا الگ ہونا ہے۔ یعنی ایک ایسا ملک جہاں کی سیاست میں دین کو سیاسی امور سے الگ کر دیا جائے ایک سیکولر ریاست کہلاتی ہے۔ لیکن بہت افسوس کیساتھ سوائے چنداں مسلمان ممالک جیسے ترکی، اذربائجان، البانیہ، بوسنیا وغیرہ کے دیگر تمام مسلمان اکثریت ممالک سیکولر نہیں ہیں، جسکی وجہ سے دائمی قومی پستی ان ممالک کا مقدر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سلطنت عثمانیہ کے آخری ایام موجودہ دور کے مشرق وسطیٰ کے ممالک سے کہیں زیادہ سیکولر تھے۔ اسلامی جہاد سلطنت عثمانیہ کے ٹوٹنے کے بعد وجود میں آیا۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Tanzimat

بھائی میرے سیکولرزم کا نتیجہ محض دنیاگرائی ہے۔ اسکے معنی تو دین اور دنیا کو الگ کرنے کے ہیں۔ یعنی دین کو زمان و مکان کا پابند بنا دینا۔ جیسے آسان اور بچگانہ مثال کہ جب میں مسجد میں ہوں تو مسلمان ہوں، رمضان میں ہوں تو مسلمان ہوں۔ آپ نے اسے سیاسی زاویہِ نگاہ سے دیکھا ہے تو آپ کی بات بھی درست ہے لیکن در اصل سیکولرزم کا مطلب وہی ہے کہ دین کو زمان و مکان کا پابند ماننا۔
 
یہ آپکی محض غلط فہمی ہے کہ سیکولرازم کا اصل مطلب دین اور دنیا کو الگ کرنا ہے، حالانکہ اسکا اصل مطلب دین کو ریاستی امور سے الگ کرنا ہے! جو دینی کام علماء کرام کے سپرد ہیں جیسے نماز پڑھانا، اسلامی رسومات کروانا، اسلامی کی تعلیم دینا وغیرہ ایک سیکولر ریاست میں بالکل ممکن ہیں لیکن اسبات کا حق انہیں کسنے دے دیا کہ ریاستی سیاسی امور میں عمل دخل کریں؟ کیا ایک انجینئر ڈاکٹر کا کام کر سکتا ہے؟ یا ایک درزی لوہار کا کام کر سکتا ہے؟ نہیں نا، تو پھر اسلامی معاشرے میں اسبات کی توقع کیوں کی جاتی ہے کہ علماء ہمیشہ سب کے سروں پر منڈلاتے رہیں جیسا کہ آپکے ملک ایران میں 1979 سے ہو رہا ہے؟ اسے انگریزی میں totalitarianism کہتے ہیں جہاں ایک خاص سیاسی سوچ پورے معاشرے کو جکڑ کر باندھ کر رکھے۔ یہ سوچ دنیاوی بھی ہو سکتی ہے جیسا کہ نازم اور مذہبی جیسے اسلام ازم۔
جب کہ یہاں مغرب میں ایسا نہیں ہوتا۔ ہم یہاں سیکولر معاشرہ میں خواہ ہم کام پر ہوں، کسی محفل میں ہوں، مسجد میں ہوں، مسلمان ہی ہوتے ہیں یعنی زمانہ و مکان کی قید سے آزاد اور جیسے چاہے اپنے اپنے مذاہب پر عمل کر سکتے ہیں۔ ہمارے ساتھ ملحد بھی ہوتے ہیں، دہریے بھی، عیسائی بھی، دیگر فرقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان بھی۔ اور کسی ریاستی قانون میں یہ نہیں لکھا ہوتا کہ ایک خاص مذہب کے پیروکار سب سے افضل ہیں، اور یہی مغربی سیکولرازم کی خوبی ہے!
 
بھائی سب سے پہلے تو میں جناب کو یہ بتا دوں کہ میں کڑر کوئی پاکستانی ہوں۔ ایران سے مجھے کوئی دلچسپی نہیں۔ ایران میں عرصہ دراز تک رہا ہوں لیکن نمکخوار ایران کا نہیں۔ اور نفرت کی حد تک اس کے بانیوں سے مخالفت ہے۔ جہاں تک بات رہی سیکولرزم کی شاید مجھے ابھی اس پر تحقیق کی ضرورت ہے اس زاویے سے۔ البتہ میرے تحقیقات کے مطابق (جو کہ کم نہیں ہے) سیکولرزم کا لب لباب یہی ہے کہ دین انسان کی زندگی کا حصہ نہ رہے۔ واللہ اعلم!
 
نایاب

محترم مہدی بھائی ۔۔۔۔۔۔۔
یہ کون سے بانی ہیں ۔ ؟
 
نایاب

لائبریرین
یہ وہی بانی ہیں جو زبردستی بغاوت کر کے 29 سال قبل ریاست میں آئے اور ایران سے اسکی تہذیب چھین کر اسے ایک 'ڈمی' بقول انکے اسلامی تہذیب ہاتھ میں پکڑا دی

اوہ ۔۔۔۔ تو بانیوں سے مراد آپ کی " انقلاب خمینی " ہے ۔۔۔۔۔
میں تو بہت دور ماضی میں نکل پڑا تھا " بانیان ایران " بارے پڑھ کر ۔
ایران میں کتنا عرصہ قیام پذیر رہے آپ ۔۔ ؟
 
Top