پانچویں سالگرہ لائیو کوریج : جشنِ سالگرہ پنجم

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لو جناب اپنے اپنے ٹماٹر گندے انڈے خالی بوتلیں اور جو کچھ ہاتھ میں آتا ہے اٹھا لیں کیونکہ پچھلے سال کی لائیو کوریج کرنے والا شہزادہ 19 دن کی تاخیر سے حاضر ہے لیکن ایک بات یاد رکھیں آج بھی یہ شہزادہ بس حاضری ہی لگانے آیا ہے کوریج کا آغاز تو میں کر رہا ہوں باقی کا کام آپ سب نے کرنا ہے
مجھے خواجہ طلحہ بھائی نے ذپ کر کے یاد کروایا تھا کہ میں نے لائیو کوریج کرنی ہے اس لیے ان کی آس پر ہی اپنا پُرانا کیمرہ اور مائیک نکالا اور اسٹیچ کی طرف آگیا لیکن یہاں آ کر دیکھ رہا ہوں بہت سے مہمان اس دفعہ نہیں آئے وجہ میرے خیال میں اتنی ہے کہ اس دفعہ میزبان ہی غایب تھے لو جی اب میں آ گیا ہوں نا اس لیے مہمان بھی آ جائیں گے چلیں جی پھر شروع کرتے ہیں لائیو کوریج
 

رانا

محفلین
بتایا تو ہے کہ نامی گرامی مبتدی حضرات نے منظر عام پر لائی ہے۔ لیکن یہ کیا؟؟ بس میٹنگ کی لائیو کوریج!!

اور اس کے بعد کیمروں میں روشنی نہ رہی:)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
احتیا طا اس بار ہال میں روشنی نہیں کی گئی ہے، کہ میزبان پانچ سالوں سے انڈے و ٹماٹر کھا کھا کر کھلانے والوں کو پہچاننے لگے ہیں۔:cool3:
 

بلال

محفلین
عثمان پہلے ہی ہضم کر چکا ہے۔:noxxx:

پہلے میں ووٹ ڈال لوں پھر کرتا ہوں آپ سے بات۔۔۔ سب کچھ ہضم کر گئے؟؟؟ کچھ دوستوں کے لئے چھپا کر بھی رکھتے ہیں۔ چلو شمشادبھائی سے چوری چوری ٹھکانے کا پتہ بتاؤ۔۔۔نہیں تو پھر بلاؤں جادوگر کو؟
 

بلال

محفلین
لیں جی ووٹ ڈال دیا ہے۔ ساڈا ناں وی سی، سانوں تے پتہ ای نئیں سی۔ پہلے پتہ ہوتا تو کوئی کمپین چلاتے۔
خیر اب بتاؤ جشن میں کیاکچھ ہونا ہے؟ کھانا تو عثمان بھائی کھا چکے ہیں۔ اب ہمیں خالی پیٹ ہی جشن میں شریک رہنا پڑے گا یا پھر نبیل بھائی مزید کچھ کھانے کا انتظام کرنے والے ہیں؟
شمشاد بھائی آپ کے ہوتے ہوئے عثمان بھائی کھانا کھا گئے اورآپ کو خبر تک نہ ہوئی۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب وہ اتنے بھی پیٹو نہیں ہیں کہ سب کچھ ہی ڈکار گئے۔ ابھی تو سارہ آئی ہی نہیں جس نے کھانے پینے کا بندوبست کرنا ہے۔
 

عثمان

محفلین
لیں جی ووٹ ڈال دیا ہے۔ ساڈا ناں وی سی، سانوں تے پتہ ای نئیں سی۔ پہلے پتہ ہوتا تو کوئی کمپین چلاتے۔
خیر اب بتاؤ جشن میں کیاکچھ ہونا ہے؟ کھانا تو عثمان بھائی کھا چکے ہیں۔ اب ہمیں خالی پیٹ ہی جشن میں شریک رہنا پڑے گا یا پھر نبیل بھائی مزید کچھ کھانے کا انتظام کرنے والے ہیں؟
شمشاد بھائی آپ کے ہوتے ہوئے عثمان بھائی کھانا کھا گئے اورآپ کو خبر تک نہ ہوئی۔۔۔

شمشاد بھائی اس واردات میں برابر کے شریک تھے۔ قفل کرنے اور کھولنے کا اختیار تو انھیں کے پاس ہے۔ مجھ اکیلے کی کھانے تک رسائی کہاں۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
قسم سے میں نے صرف چکھا تھا کہ کھانا کیسا بنا ہوا ہے۔ اب کھانا چکھنے میں ختم ہو گیا تو اس میں میرا کیا قصور۔

سارہ کو آنے تو دیں کہ کھانے کا پوچھیں۔
 

بلال

محفلین
ارے یہ کوریج والے شہزادہ صاحب کہاں رہ گئے۔ کچھ تفصیل بتائیں کہ کیا کیا کہاں کہاں چل رہا ہے۔ کھانا تو ملے گا ہی لیکن دیکھنے کی حد تک !۔ کیونکہ ہم نے بھی اس دھاگہ میں شمولیت کی تھی لیکن دیکھنے کی حد تک ! محفل کے کافی سارے نئے ایکٹیو ممبران ہیں وہ سب اس دھاگے پر دکھائی نہیں دے رہے۔ کیا سب یہاں آتے ہیں لیکن دیکھنے کی حد تک؟

شمشاد بھائی کھانے کی انچارج تو سارہ ہے۔ باقی کام کون کون کر رہا ہے کچھ اس کی تفصیل ہی بتا دیں۔
 
Top